مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی نے بہار ایل ایس اے کے تحت جھارکھنڈ کے گوڈا لوک سبھا حلقے اور ملحقہ علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا ،گوڈا لوک سبھا حلقے میں دیوگھر، گوڈا اور دمکا اضلاع کے کچھ حصے اور ریاست جھارکھنڈ کے ملحقہ علاقے شامل ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 JUL 2026 3:15PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے عام ٹیلی کام صارفین کی معلومات کے لیے جون 2026 کے دوران بہار ایل ایس اے کے تحت جھارکھنڈ کے گوڈا لوک سبھا حلقے، جس میں دیوگھر، گوڈا اور دمکا اضلاع کے کچھ حصے اور ملحقہ علاقے شامل ہیں، میں کیے گئے آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے ہیں۔ اس ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں (ٹی ایس پی) کی جانب سے فراہم کی جانے والی موبائل نیٹ ورک خدمات، بشمول وائس اور ڈیٹا، کے حقیقی وقت کے معیار کا جائزہ لینا اور اس کی تصدیق کرنا ہے۔ آئی ڈی ٹی کے دوران ٹرائی نے کوریج، کال ڈراپ ریٹ (سی ڈی آر)، کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ (ڈی ایل) اور اپ لوڈ (یو ایل) کی رفتار جیسے خدمات کے معیار (کیو او ایس) کے اہم پیمانوں پر ٹی ایس پی کی کارکردگی ریکارڈ کی۔ بعد ازاں یہ نتائج صارفین کو معلومات فراہم کرنے اور ٹی ایس پی کو اپنی خدمات بہتر بنانے کی ترغیب دینے کے لیے جاری کیے جاتے ہیں۔
ان ڈرائیو ٹیسٹوں کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ شہروں، اہم مقامات، عوامی نقل و حمل کے مراکز وغیرہ جیسے مختلف استعمال کے ماحول میں تمام ٹی ایس پی کے موبائل نیٹ ورک کی زمینی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے۔ اس طرح کی ڈرائیو ٹیسٹنگ میں تمام ٹی ایس پی کے سم کارڈز کے ذریعے 2 جی، 3جی، 4جی اور 5 جی نیٹ ورک پر وائس اور ڈیٹا کی براہ راست سیشنز قائم کی جاتی ہیں۔ اس مقصد کے لیے متعدد جدید ٹیسٹ ہینڈ سیٹس استعمال کیے جاتے ہیں اور جدید سافٹ ویئر نظام کے ذریعے ان سیشنز کی حقیقی وقت میں نگرانی اور تجزیہ کیا جاتا ہے۔
ٹرائی نے اپنی مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے 16 جون 2026 سے 20 جون 2026 کے دوران بہار ایل ایس اے کے تحت ریاست جھارکھنڈ میں 486.7 کلومیٹر کے سٹی ڈرائیو، 17 ہاٹ اسپاٹ مقامات اور 2.1 کلومیٹر کے واک ٹیسٹ کیے۔ یہ ٹیسٹ ٹرائی کے علاقائی دفتر کولکاتا کی نگرانی میں کیے گئے۔ ڈرائیو ٹیسٹ رپورٹس میں پیش کیے گئے مشاہدات ٹیسٹ کیے گئے علاقے یا راستوں پر ڈرائیو ٹیسٹ کیے جانے کے دن اور وقت کے دوران ٹی ایس پی کی کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں۔
ڈرائیو ٹیسٹ روٹ میپ: درج ذیل نقشے میں ڈرائیو ٹیسٹ کے راستوں کا جائزہ پیش کیا گیا ہے، جس میں نقشے پر دی گئی علامات کے مطابق سٹی ڈرائیو، انٹر آپریٹر کالنگ، ہاٹ اسپاٹ اور واک ٹیسٹ کے راستے دکھائے گئے ہیں۔

اہم پیمانے جن کا جائزہ لیا گیا
کوریج میں کمی: متعلقہ ٹیکنالوجی (2جی/3جی/ 4جی / 5 جی) کے لیے مقررہ کم از کم سگنل کی طاقت سے کم سگنل کی طاقت ریکارڈ ہونے والے نمونوں کی مجموعی شرح، یعنی ایسے نمونوں کا فیصد جن میں سگنل مقررہ کم از کم حد سے نیچے پایا گیا۔
وائس خدمات: کال کنکشن کی کامیابی کی شرح(سی ایس ایس آر)، کال ڈراپ کی شرح (ڈی سی آر)، کال کنکشن کا وقت، کال میں خاموشی کی شرح اور آواز کا معیار(ایم او ایس)۔
کال میں خاموشی کے واقعات: کال کے دوران 3 سیکنڈ سے زیادہ جاری رہنے والے خاموشی کے واقعات کی تعداد۔
ڈیٹا خدمات: ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار، تاخیر، اتار چڑھاؤ اور ڈیٹا پیکٹ ضائع ہونے کی شرح۔
گوڈا لوک سبھا حلقے، جس میں دیوگھر، گوڈا اور دمکا اضلاع کے کچھ حصے اور ملحقہ علاقے شامل ہیں، میں اہم پیمانوں کے لحاظ سے مجموعی موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کا خلاصہ درج ذیل ہے:
ا) کوریج میں کمی: سٹی ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے پر آٹو سلیکشن موڈ (2جی/3جی/ 4جی / 5 جی)میں وائس ٹیسٹنگ کے دوران ریکارڈ کی گئی سگنل کی مضبوطی کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں کل جمع کیے گئے نمونوں میں سے کمزور سگنل کی طاقت والے نمونوں کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 2497/70837، بی ایس این ایل کے لیے 22508/60345، آر جے آئی ایل کے لیے 1643/67940 اور وی آئی ایل کے لیے 20905/56842 رہی۔ کوریج میں کمی کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
ب) کال ڈراپ: کامیابی کے ساتھ قائم کی گئی کالز میں سے ڈراپ ہونے والی کالز کی تعداد کے لحاظ سے، ایئرٹیل کے لیے 0/498، بی ایس این ایل کے لیے 23/344، آر جے آئی ایل کے لیے 1/505 اور وی آئی ایل کے لیے 25/402 کالز ڈراپ ہوئیں۔ کال ڈراپ کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
ج) کال میں خاموشی کے واقعات: قائم کی گئی کل کالز میں سے 3 سیکنڈ سے زیادہ جاری رہنے والے خاموشی کے واقعات کی تعداد ایئرٹیل کے لیے 16/492، بی ایس این ایل کے لیے 47/362، آر جے آئی ایل کے لیے 4/486 اور وی آئی ایل کے لیے 51/285 رہی۔ کال میں خاموشی کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
د) ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:
1)مجموعی ڈاؤن لوڈ کارکردگی: اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار ایئرٹیل (4جی / 5 جی)کے لیے 90.75 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (2جی/4جی)کے لیے 6.84 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (4جی / 5 جی)کے لیے 182.22 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (4جی / 2 جی)کے لیے 24.73 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ کی رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
2) مجموعی اپ لوڈ کارکردگی: اوسط اپ لوڈ رفتار ایئرٹیل (4جی/5جی)کے لیے 8.00 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (2جی/4جی)کے لیے 3.00 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (4جی/5جی)کے لیے 7.00 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (4جی / 2 جی)کے لیے 8.0 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ کی رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
کال ڈراپ اور کال میں خاموشی کے واقعات کے مقامات منسلک نقشے پر سرخ نقطے پر کلک کرکے دیکھے جاسکتے ہیں۔
آئی ڈی ٹی کے دوران ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے اور اس کے تحت آنے والے علاقوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
ا) شہر: سٹی ڈرائیو کے دوران دیوگھر، گوڈا اور دمکا اضلاع کے شہروں اور ملحقہ علاقوں میں برہائی، مدھوپور، مرگومنڈا، کارون، سارتھ، سکٹیا، گھورمارا، دیوگھر، ہنسڈیہا، نونیہاٹ، پوریاہاٹ، گوڈا، پتھرگاما، بسنتری، ہنوارا وغیرہ علاقوں کا احاطہ کیا گیا۔
ب) ہاٹ اسپاٹ: صارفین کے ایک ہی مقام پر موبائل نیٹ ورک کے تجربے کا جائزہ لینے کے لیے درج ذیل ہاٹ اسپاٹ مقامات کا انتخاب کیا گیا:
(i) ایمس دیوگھر؛ (ii) باسوکیناتھ مندر، کالی مندر چوک کے قریب، صاحب گنج؛ (iii) باوریجور بلاک آفس، بڑا اوریجور ؛ (iv) ڈپٹی کمشنر آفس، گوڈا، دھرموڈیہہ؛ (v) ڈگری کالج مہاگاما، کٹبائیکل، مہاگاما؛ (vi) دہلی پبلک اسکول دیوگھر، گاؤں ڈوما ٹانر، لکڑا موجہ کے قریب، پلاٹ نمبر 06؛ (vii) دیوگھر ضلع عدالت، ولیمز ٹاؤن، دیوگھر؛ (viii) دیوگھر ہیڈ پوسٹ آفس، سنگھو، بوتانگی موڑ کے قریب؛ (ix) گوڈا بس اسٹینڈ، گاندھی میدان، پروفیسر کالونی، گوڈا؛ (x) گوڈا کالج، رام گڑھ موڑ کے قریب، گوڈا-پنسیا؛ (xi) مدھوپور کالج، جھارکھنڈ، مدھوپور؛ (xii) پنچایت آفس، پیپرا؛ (xiii) صدر اسپتال دیوگھر، جھوساگری، دیوگھر؛ (xiv) صدر اسپتال گوڈا، دیوگھر-پیرپینتی روڈ، گوڈا کے پیچھے؛ (xv) ست سنگ آشرم، رینا منڈل روڈ، ست سنگ نگر، دیوگھر؛ (xvi) شری بابا بیدیا ناتھ جیوتِرلنگ مندر، دیوگھر، جھارکھنڈ؛ (xvii) تریکوٹ پربت۔
ج) پیدل ٹیسٹ: 16 سے 17 جون 2026 کے دوران درج ذیل مقامات پر پیدل ٹیسٹ کیے گئے: (i) جسی ڈیہہ ریلوے اسٹیشن، جسی ڈیہہ؛ (ii) مدھوپور جنکشن ریلوے اسٹیشن۔ ان ٹیسٹوں کے ذریعے زیادہ بھیڑ والے پیدل علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
***********
ش ح۔ت ف ۔ ا ک م
U No. 3579
(ریلیز آئی ڈی: 2310546)
وزیٹر کاؤنٹر : 3