جل شکتی وزارت
پی ایم کے ایس وائی کے تحت کی گئی پیش رفت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 JUL 2026 4:56PM by PIB Delhi
پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا (پی ایم کے ایس وائی)، جسے سال 2016-2015 میں شروع کیا گیا تھا، حکومت ہند کی جانب سے نافذ کی جانے والی ایک جامع اسکیم ہے۔ پی ایم کے ایس وائی کے دو اہم اجزا یعنی تیز رفتار آبپاشی فوائد پروگرام (اے آئی بی پی) اور ہر کھیت کو پانی (ایچ کے کے پی) کو وزارت جل شکتی کے آبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا کے احیاء کے محکمہ کی جانب سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، ایچ کے کے پی کے تین ذیلی اجزا یعنی (i) کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ اور واٹر مینجمنٹ (سی اے ڈی اینڈ ڈبلیو ایم)، (ii) سطحی چھوٹی آبپاشی (ایس ایم آئی)، اور (iii) آبی ذخائر کی مرمت، تجدید اور بحالی (آر آر آر) بھی آبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا کے احیاء کے محکمہ کی جانب سے نافذ کیے جا رہے ہیں۔ ایچ کے کے پی کے سی اے ڈی اور ڈبلیو ایم ذیلی جزو کو اے آئی بی پی کے ساتھ ہم آہنگی سے نافذ کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
پی ایم کے ایس وائی کے ان اجزا کے تحت آبپاشی کی کوریج میں ہونے والے اضافے کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:
|
نمبر شمار
|
پی ایم کے ایس وائی کے جزو
|
اپریل 2016 سے پی ایم کے ایس وائی کے تحت ہونے والی پیش رفت (لاکھ ہیکٹئر میں(
|
گزشتہ تین برسوں یعنی سال 2023-24 سے 2025-26 میں ہونے والی پیش رفت (لاکھ ہیکٹئر میں(
|
|
پیدا کی گئی آبپاشی صلاحیت
|
|
1.
|
اے آئی بی پی
|
30.66
|
4.09
|
|
2.
|
ایچ کے کے پی-ایس ایم آئی
|
4.29
|
0.96
|
|
3.
|
ایچ کے کے پی-آر آر آر
|
1.27
|
0.41
|
|
ترقی یافتہ کمانڈ ایریا
|
|
4.
|
ایچ کے کے پی-سی اے ڈی اور ڈبلیو ایم
|
23.42
|
3.76
|
اپریل 2016 سے اے آئی بی پی کے تحت تلنگانہ میں 204.74 ہزار ہیکٹئر آبپاشی صلاحیت پیدا کی گئی ہے، جس میں سے 15.18 ہزار ہیکٹئر صلاحیت گزشتہ تین برسوں میں پیدا کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ایچ کے کے پی-آر آر آر کے تحت تلنگانہ میں 25.55 ہزار ہیکٹئر آبپاشی صلاحیت بحال کی گئی ہے، جس میں سے 9.24 ہزار ہیکٹئر صلاحیت گزشتہ تین برسوں میں بحال کی گئی ہے۔ پی ایم کے ایس وائی کے اے آئی بی پی اور ایچ کے کے پی اجزا کے تحت داہود لوک سبھا حلقے میں کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا ہے۔
مئی 2026 تک پی ایم کے ایس وائی کے تحت تلنگانہ اور بھرت پور لوک سبھا حلقے کے تحت آنے والے اضلاع سمیت منظور شدہ اور مکمل کیے گئے آبپاشی منصوبوں کی ریاست وار تفصیلات انسلک میں دی گئی ہیں۔
پی ایم کے ایس وائی کے مختلف اجزا کے تحت فراہم کی گئی مرکزی امداد کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔
|
نمبر شمار
|
پی ایم کے ایس وائی کا جزو
|
اپریل 2016 سے پی ایم کے ایس وائی کے تحت فراہم کی گئی مرکزی امداد (کروڑ روپے)
|
|
1
|
اے آئی بی پی
|
21,823.46
|
|
2
|
ایچ کے کے پی-ایس ایم آئی
|
5,917.82
|
|
3
|
ایچ کے کے پی-آر آر آر
|
781.76
|
|
4
|
ایچ کے کے پی-سی اے ڈی اینڈ ڈبلیو ایم
|
3,386.08
|
اے آئی بی پی اور ایچ کے کے پی کے علاوہ، پی ایم کے ایس وائی کے واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ جزو (ڈبلیو ڈی سی) کو محکمہ اراضی وسائل (ڈی او ایل آر) کی جانب سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، مائیکرو آبپاشی کی ترقی کے لیے مخصوص پر ڈراپ مور کراپ (پی ڈی ایم سی) اسکیم پہلے پی ایم کے ایس وائی کے تحت محکمہ زراعت و کسانوں کی بہبود (ڈی او اے اینڈ ایف ڈبلیو) کی جانب سے نافذ کی جا رہی تھی اور اب اسے پردھان منتری-راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (پی ایم-آر کے وی وائی) کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے۔ سال 2015-16 سے پی ڈی ایم سی کے تحت 114.60 لاکھ ہیکٹئر رقبے کو مائیکرو آبپاشی کے دائرے میں لایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، پی ایم کے ایس وائی-ڈبلیو ڈی سی کے تحت 9,434 واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں۔
پی ڈی ایم سی کے تحت داہود ضلع کے 14,071 ہیکٹئر رقبے کو مائیکرو آبپاشی کے تحت لایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، پی ایم کے ایس وائی-ڈبلیو ڈی سی کے تحت داہود ضلع میں 15,785 ہیکٹئر رقبے پر محیط دو واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ، آبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا کے احیاء کے محکمہ کی جانب سے 77,106 ہیکٹئر رقبے کو محیط ایک پائلٹ اسکیم کے طور پر کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ اینڈ واٹر مینجمنٹ (ایم-سی اے ڈی ڈبلیو ایم) کی جدید کاری کا کام شروع کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد زیر زمین دباؤ والی پائپ آبپاشی کے ذریعے کسانوں کی جانب سے قائم کیے گئے ذریعہ آبپاشی سے فارم گیٹ تک مائیکرو آبپاشی کے لیے مضبوط بنیادی ڈھانچے سے مزین آبپاشی کے پانی کی فراہمی کے نیٹ ورک کو جدید بنانا ہے۔
پی ایم کے ایس وائی نے آبپاشی کے دائرہ کار کو وسعت دینے، آخری مرحلے تک رابطے کو مضبوط بنانے، مائیکرو آبپاشی کو فروغ دینے، کھیت کی سطح پر پانی کے انتظام کو بہتر بنانے اور واٹرشیڈ ترقی کی سرگرمیاں شروع کرنے کے ذریعے آبپاشی کی کارکردگی، فصلوں کی پیداوار اور پانی کے تحفظ پر مثبت اثر ڈالا ہے۔ ان سرگرمیوں سے پانی کے استعمال کی کارکردگی میں اضافہ، پانی کی منتقلی اور استعمال کے دوران ہونے والے نقصانات میں کمی، آبپاشی کے پانی کی دستیابی میں بہتری، زرعی پیداوار میں اضافے اور آبی وسائل کے پائیدار انتظام کو فروغ ملا ہے۔
پی ایم کے ایس وائی-اے آئی بی پی کے تحت منصوبوں کو شامل کرنے کے لیے ان کا انتخاب کرتے وقت خشک سالی سے متاثرہ اور پانی کی قلت والے علاقوں کو فائدہ پہنچانے والے منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔ سال 2015-16 کے دوران پی ایم کے ایس وائی-اے آئی بی پی کے تحت خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کو فائدہ پہنچانے والے 59 منصوبوں کو شامل کیا گیا تھا، جن میں سے 4 (چار) منصوبے بندیل کھنڈ خطے میں واقع ہیں۔ ایسے منصوبوں کے تحت اپریل 2016 سے 16.65 لاکھ ہیکٹئر آبپاشی صلاحیت پیدا کی گئی ہے، جس میں سے بندیل کھنڈ خطے میں 0.97 لاکھ ہیکٹئر آبپاشی صلاحیت پیدا کی گئی ہے۔
بندیل کھنڈ خطے سمیت خشک سالی سے متاثرہ اور پانی کی قلت والے علاقوں میں آبپاشی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے پی ایم کے ایس وائی-اے آئی بی پی کے تحت منصوبوں کے انتخاب کے معیار اور مرکزی فنڈ کے تناسب کے سلسلے میں سال 2021-22 کے دوران خصوصی انتظامات کیے گئے۔ اگر کسی منصوبے کا 50 فیصد سے زیادہ کمانڈ ایریا خشک سالی سے متاثرہ علاقے میں آتا ہے تو اسے ایڈوانس مرحلے کے معیار میں 50 فیصد چھوٹ دی گئی ہے اور منصوبے کو تعمیر شروع ہونے کے مرحلے سے ہی شامل کیا جا سکتا ہے۔ ایسے منصوبوں کے خشک سالی سے متاثرہ علاقے میں آنے والے کمانڈ ایریا کے لیے 60 (مرکز): 40 (ریاست) کے بڑھے ہوئے فنڈنگ تناسب کا انتظام کیا گیا ہے۔
سال 2021-22 کے بعد پی ایم کے ایس وائی-اے آئی بی پی کے تحت خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کو فائدہ پہنچانے والے مزید 5 (پانچ) منصوبے شامل کیے گئے ہیں، جن کی زیادہ سے زیادہ آبپاشی صلاحیت 2.44 لاکھ ہیکٹئر ہوگی۔ ان منصوبوں کے تحت 0.61 لاکھ ہیکٹئر آبپاشی صلاحیت پہلے ہی پیدا کی جا چکی ہے۔
ضمیمہ
پی ایم کے ایس وائی کے تحت آبپاشی منصوبوں کی صورت حال
|
نمبر شمار
|
ریاست
|
سی اے ڈی اور ڈبلیو ایم کے ساتھ اے آئی بی پی کا ہم آہنگی سے نفاذ
|
ایس ایم آئی اور آر آر آر
|
|
پروجیکٹ کی کل تعداد
|
مکمل ہونے والے پروجیکٹوں کی تعداد
|
پروجیکٹوں کی کل تعداد
|
مکمل ہونے والے پروجیکٹوں کی تعداد
|
|
1
|
آندھرا پردیش
|
8
|
1
|
235
|
36
|
|
2
|
آسام
|
4
|
2
|
1119
|
652
|
|
3
|
بہار
|
3
|
1
|
150
|
120
|
|
4
|
چھتیس گڑھ
|
3
|
2
|
0
|
0
|
|
5
|
گوا
|
1
|
1
|
0
|
0
|
|
6
|
گجرات
|
2
|
0
|
33
|
33
|
|
7
|
جموں و کشمیر
|
3
|
3
|
398
|
142
|
|
8
|
جھارکھنڈ
|
2
|
0
|
0
|
0
|
|
9
|
کرناٹک
|
5
|
4
|
138
|
115
|
|
10
|
کیرالہ
|
2
|
0
|
-
|
-
|
|
11
|
مدھیہ پردیش
|
21
|
18
|
-
|
-
|
|
12
|
مہاراشٹر
|
29
|
19
|
-
|
-
|
|
13
|
منی پور
|
3
|
1
|
481
|
477
|
|
14
|
اوڈیشہ
|
8
|
6
|
677
|
433
|
|
15
|
پنجاب
|
5
|
2
|
-
|
-
|
|
16
|
راجستھان
|
3
|
2
|
157*
|
132
|
|
17
|
تلنگانہ
|
11
|
6
|
575
|
532
|
|
18
|
اتر پردیش
|
4
|
2
|
-
|
-
|
|
19
|
اتراکھنڈ
|
2
|
0
|
1073
|
760
|
|
20
|
ہماچل پردیش
|
3
|
0
|
168
|
103
|
|
21
|
تمل ناڈو
|
1
|
1
|
547
|
260
|
|
22
|
اروناچل پردیش
|
1
|
0
|
1097
|
770
|
|
23
|
میگھالیہ
|
-
|
-
|
238
|
135
|
|
24
|
میزورم
|
-
|
-
|
45
|
30
|
|
25
|
ناگالینڈ
|
-
|
-
|
663
|
407
|
|
26
|
سکم
|
-
|
-
|
465
|
234
|
|
27
|
تریپورہ
|
-
|
-
|
58
|
37
|
|
28
|
لداخ
|
1
|
0
|
21
|
6
|
| |
کل
|
125
|
71
|
8338
|
5414
|
اورائی باندھ اور کھٹناول باندھ نامی دو آبی ذخائر کی مرمت، تجدید اور بحالی کا کام، جس کی تخمینہ لاگت 3.79 کروڑ روپے ہے، بھرت پور لوک سبھا انتخابی حلقے کو فائدہ پہنچا رہا ہے۔
یہ اطلاع جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب سی آر پاٹل نے لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں فراہم کی۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ن ع
U.NO. 3418
(ریلیز آئی ڈی: 2310094)
وزیٹر کاؤنٹر : 3