وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے نئی دہلی میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر جمہوریہ فلپائن کے صدر سے ملاقات کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 SEP 2026 4:38PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر جمہوریہ فلپائن کے صدر عزت مآب فرڈینینڈ آر مارکوس جونیئر سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے موجودہ آسیان چیئر کے طور پر برکس سربراہی اجلاس میں فلپائن کی شرکت کا خیرمقدم کیا۔

رہ نماؤں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دفاع و سلامتی، تجارت و سرمایہ کاری، خلا، ریلوے کے بنیادی ڈھانچے، فن ٹیک، تعلیم، سیاحت، سائنس و ٹکنالوجی، جدت طرازی اور عوام سے عوام کے تعلقات کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا اور وسیع کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہ نماؤں نے صدر مارکوس کے بھارت کے سرکاری دورے کے دوران اگست 2025 میں دونوں ممالک کے درمیان قائم ہونے والی اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیرِ اعظم نے ڈیزاسٹر ریزیلیئنٹ انفراسٹرکچر کے اتحاد میں شامل ہونے کے فلپائن کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

دونوں رہ نماؤں نے باہمی دل چسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اسٹریٹجک شراکت داری کے تمام شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 3380


(ریلیز آئی ڈی: 2309797) وزیٹر کاؤنٹر : 8