وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مشرقی بیڑے کی آپریشنل تعیناتی کے تحت آئی این ایس کلش کمبوڈیا کے ریم نیول بیس پہنچ گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 SEP 2026 11:45AM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کے مشرقی بیڑے کی آپریشنل تعیناتی کے تحت آئی این ایس کلش 12 ستمبر 2026 کو کمبوڈیا کے ریم نیول بیس پہنچا۔ اس دورے کا مقصد ہندوستانی بحریہ اور رائل کمبوڈیئن نیوی کے درمیان بحری تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور پیشہ ورانہ روابط کو فروغ دینا ہے۔

جہاز کی آمد پر رائل کمبوڈیئن نیوی کے نمائندوں اور کمبوڈیا میں ہندوستانی سفارتخانے کے عہدیداروں نے اس کا استقبال کیا۔

قیام کے دوران پیشہ ورانہ تبادلہ خیال، ایک دوسرے کی بحری صلاحیتوں سے واقفیت کے لیے دورے، کھیلوں کے مقابلے اور مختلف منظم بحری سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ ان سرگرمیوں سے دونوں ممالک کے بحری اہلکاروں کو اپنے شعبے سے متعلق معلومات اور تجربات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ آپریشنل تال میل بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

یہ دورہ بحر ہند-بحرالکاہل خطے میں ہندوستان کی مسلسل بحری رسائی کو وسعت دینے کی کوششوں کا حصہ ہے اور ’ایکٹ ایسٹ پالیسی، مہاساگر یعنی ’’خطوں میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور جامع پیش رفت‘‘ کے وژن اور آزاد، کھلے اور جامع بحری ماحول کو فروغ دینے کے ہندوستان کے عزم کے عین مطابق ہے۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 3368 )


(ریلیز آئی ڈی: 2309736) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati