وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

برکس کے 18ویں سربراہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات کا متن، اس اجلاس کا عنوان ہے، ’’مضبوطی، اختراع، امدادِ باہمی، اور پائیداری: مبنی برشمولیت ترقی کے مستقبل کی تشکیل‘‘

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 SEP 2026 12:11PM by PIB Delhi

عالی مرتبت،

 

معزز حضرات،


نمسکار۔

برکس کے وسیع تر کنبے میں آپ سبھی کا تہہ دل سے استقبال کرتا ہوں۔

آج یہ ہال مختلف براعظموں، ثقافتوں اور ترقیاتی سفر کو ایک ساتھ جوڑ رہا ہے۔ یہ برکس کی بڑھتی ہوئی طاقت، کشش اور بے مثال اعتماد کا ثبوت ہے۔

 

دوستو،

بھارت کی صدارت میں ہم نے سبھی کوششیں مضبوطی، اختراع، امدادِ باہمی اور پائیداری، ان چار ستونوں پر مرکوز رکھی ہیں۔  مجھے خوشی ہے کہ آپ سب کے تعاون اور حمایت سے ہم اپنے ساجھا وژن کو ہر لحاظ سے مفید تعاون میں تبدیل کر سکے۔

آج دنیا بھر میں تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، اور عوام الناس کی زندگی پر اس کا بہت منفی اثر بھی مرتب ہو رہا ہے، اور وسیع تر اثرات بھی نظر آرہے ہیں۔

وبائی امراض، موسمیاتی تباہکاریوں اور سپلائی چین میں رکاؤٹوں نے دکھایا ہے کہ آج کی باہم مربوط دنیا میں کوئی بھی بحران ایک خطے تک محدود نہیں رہتا۔ اس لیے ہم نے برکس گروپ میں مضبوطی کو بڑھانے پر خصوصی زور دیا ہے۔ چنوتیوں کو بروقت پہچاننا، ان کے لیے تیار رہنا اور فوری کارروائی کرنا بھی اتنا ہی ضرور ی ہے۔

اسی سوچ کے ساتھ، چھوت کی بیماریوں کی روک تھام اور ردعمل کے لیے برکس مربوط شروعاتی انتباہی نظام پر اتفاق ہوا ہے۔ تباہکاری انتظام کے لیے شروعاتی انتباہ سے متعلق معلومات کو مربوط کرنے کے رہنما خطوط وضع کیے گئے ہیں۔ برکس لاجسٹکس سپلائی چین کوآپریشن فریم ورک ہماری سپلائی چینوں کو مزید قابل بھروسہ اور مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔



دوست،

اختراع کے تحت برکس انکیوبیٹر نیٹ ورک ہمارے اسٹارٹ اپس اور انکیوبیٹرس کو آپس میں مربوط کرے گا۔ اختراع اور توسیع پذیر حلوں کو فروغ دینے کے لیے ہم نے برکس اسٹارٹ اپ اختراعی فنڈ کی تجویز پیش کی ہے۔

ڈیجیٹل زراعت سے متعلق برکس نیٹ ورک کاشتکاروں کے لیے نئے امکانات پیدا کرے گا۔ اس کے توسط سے، اے آئی، جیواسپیشل ٹکنالوجی اور ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کو کاشتکاروں کی حقیقی ضرورتوں سے مربوط کیا جائے گا۔

تکنالوجی اور اہم معدنیات کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی سوچ ہماری مشترکہ پیش رفت میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ اس لیے ہم نے تکنالوجی کو اپنانے میں شمولیت پر زور دیا ہے۔

 

دوستو،

بھارت نے برکس کی اسٹیج سے دوستی، شراکت داری اور تعاون کو آگے بڑھایا ہے۔

ہماری کوشش رہی ہے کہ برکس تعاون محض حکومتوں تک محدود نہ رہے۔ ہمارے صنعت کار، کاشتکار، محققین، خواتین، نوجوان اور عوام الناس بھی اس کے فعال شراکت دار بنیں۔

ہم نے برکس کنیکٹ کے توسط سے ہنر ، روزگار کی اہلیت، افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت، سماجی سلامتی اور صلاحیت سازی کو فروغ دیا ہے۔

چھوٹے صنعت کاروں کو علم، سرمائے اور نئی منڈیوں سے مربوط کرنے کے لیے، برکس ایم ایس ایم ای کوآپریشن پورٹل  کی پہل کی گئی ہے۔

ہمارے شہروں کے درمیان بہتر  طور طریقے ساجھا کرنے کے لیے برکس شہری نقل و حرکت مرکز قائم کیا گیا ہے۔


دوستو،

بھارتی تہذیب میں فطرت کو ماں کا درجہ دیا گیا ہے۔ صدیوں سے ہمارا یہ عقیدہ رہا ہے کہ ترقی اور ماحول ایک دوسرے کا متبادل نہیں، بلکہ ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ برکس میں بھی ہم نے انسانی ترقی اور ماحول کے درمیان توازن پر زور دیا ہے۔

یہی پائیداری کی بنیاد ہے۔ یہ  آنے والی نسلوں کے تئیں ہمارا فرض بھی ہے۔ اس سمت میں ہم نے متعدد پہلوؤں پر پیش رفت کی ہے۔

اسمارٹ گرڈس اور توانائی ذخیرے کے لیے ہم نے برکس ڈیجیٹل سینٹر آف ایکسلینس بنایا ہے۔ یہ ہمارے صاف ستھرے توانائی نظام کو مزید قابل بھروسہ، اثرانگیز اور قابل رسائی بنانے میں مدد کرے گا۔

زرعی ماحولیات اور بحالیِ زراعت کے عمدگی کے مراکز، روایتی علم کو جدید سائنس سے جوڑیں گے۔ کمیونٹی پر مبنی موسمیاتی موافقت کے لیے تیار کیے گئے اصول، مقامی علم کو موسمیاتی کارروائی کا ایک اہم مرکز بنائیں گے۔

 

دوستو،

ان چاروں ستونوں پر آگے بڑھتے ہوئے برکس کے ذریعے ہم نے جامع عالمی ترقی کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔ کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ برکس میں تیار کردہ حل کا فائدہ صرف برکس تک ہی محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ انہیں گلوبل ساؤتھ کی ضروریات کے مطابق لچکدار اور قابلِ رسائی بنانا چاہیے۔


ساتھیو،

میں اپنے ذاتی تجربے سے کہہ سکتا ہوں کہ برکس کو لے کر گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے اعتماد میں اضافہ رونما ہوا ہے، کیونکہ برکس میں-

برکس میں ان کی آواز سنی جاتی ہے۔

ان کے تجربات کا احترام کیا جاتا ہے۔

اور حل ان کے لیے، بلکہ ان کے ساتھ مل کر نکالے جاتے ہیں۔

برکس کی طاقت ہمارے تنوع اور تعاون میں مضمر ہے۔

ہمارے حقائق مختلف ہو سکتے ہیں، لیکن ہم باہمی تعاون کے ذریعے ایک ساتھ ابھرتے ہیں اور انسانیت کے لیے پھلتے پھولتے ہیں۔

ہماری گوناگونیت ہماری شناخت بنی رہے، ہمارا تعاون ہماری ترغیب بنے، اور ہماری ترقی مکمل بنی نوع انسانی کے کام آئے۔

 

آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3362


(ریلیز آئی ڈی: 2309716) وزیٹر کاؤنٹر : 4