مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی بی این (ڈیجیٹل بھارت ندھی) –ٹیلی مواصلات کےمحکمے، جھارکھنڈحکومت ، جے ڈی آئی سی ایل، بی ایس این ایل اور جے سی این ایل کے درمیان جھارکھنڈ میں ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام کے نفاذ کے لیے معاہدے پر دستخط


جھارکھنڈ میں ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام کے نفاذ کے لیے 1,684 کروڑ روپے کی مالی مدد کو منظوری دی گئی

ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام کے تحت جھارکھنڈ کی 4,395 گرام پنچایتوں کو شامل کیا جائے گا اور 26,777 گاؤوں کو ضرورت کے مطابق کنیکٹی ویٹی فراہم کی جائے گی

جھارکھنڈ میں شراکت داری سے پورے دیہی ٹیلی مواصلاتی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط اور جدید بنانے میں مدد ملے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 SEP 2026 4:35PM by PIB Delhi

دیہی جھارکھنڈ میں ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور براڈ بینڈ کنیکٹی ویٹی کو تیز کرنے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے،  ٹیلی مواصلات کے محکمے(ڈی او ٹی) کے تحت ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این) نے آج نئی دہلی کے سنچار بھون میں ریاست کی زیر قیادت ماڈل کے تحت جھارکھنڈ میں ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام (اےبی پی) کے نفاذ کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260910163636_0d51f6.jpg

 

یہ معاہدہ جھارکھنڈ میں ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام کے نفاذ کے لیے ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این)،  ٹیلی مواصلات کے محکمے (ڈی او ٹی)، جھارکھنڈ حکومت، جھارکھنڈ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کارپوریشن لمیٹڈ (جے ڈی آئی سی ایل)، بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) اور جھارکھنڈ کمیونیکیشن نیٹ ورک لمیٹڈ (جے سی این ایل) کے درمیان کیا گیا۔

مذکورہ معاہدے پر دستخط کی تقریب ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این) کے ایڈمنسٹریٹر جناب شیامل مشرا، بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کے ڈائریکٹر (انٹرپرائز بزنس – ای بی) جناب پاپا سدھاکر راؤ اور ٹیلی مواصلات و بی ایس این ایل محکمے کے معزز سینئر افسران کی موجودگی میں منعقد کئی گئی۔ معاہدے پر ٹیلی مواصلات کے محکمے ڈی ڈی جی (اے بی پی نفاذ-1) جناب دنیش کمار گرگ اور جھارکھنڈ حکومت کے محکمہ آئی ٹی  اینڈ ای-گورنمنٹ کی سکریٹری محترمہ پوجا سنگھل نے دستخط کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260910163650_78acf4.jpg

 

مذکورہ معاہدے پر دستخط پروگرام کے تیزی سے نفاذ کی جانب میں ایک اہم سنگ میل ہے اور اس سے دیہی ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، آخری سرے تک کنیکٹی ویٹی بہتر کرنے اور جامع ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے سلسلے میں مرکزی حکومت اور جھارکھنڈ  حکومت کے مشترکہ عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

مرکزی کابینہ نے 4 اگست 2023 کو ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام کی منظوری دی تھی۔ اس کا مقصد موجودہ بھارت نیٹ، نیٹ ورک کو اپ گریڈ، مستحکم اور وسعت دینا ہے، تاکہ تمام گرام پنچایتوں اور گاؤوں کو ضرورت کے مطابق مضبوط اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق براڈ بینڈ کنیکٹی ویٹی فراہم کی جا سکے۔

جھارکھنڈ میں ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام کے تحت اس پروجیکٹ کو ایک نئی خصوصی مقصدی کمپنی (ایس پی وی) یعنی ‘جھارکھنڈ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کارپوریشن لمیٹڈ (جےڈی آئی سی ایل)’کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔ پروگرام کے دائرہ کار میں مجموعی طور پر 4,395 گرام پنچایتیں شامل ہوں گی۔ ان میں 4,387 گرام پنچایتوں کو نیٹ ورک کی مضبوطی بڑھانے کے لیے لائنیئر سے رنگ ٹوپولوجی میں اپ گریڈ کیا جائے گا اور ساتھ ہی نئی تشکیل دی گئی 8 گرام پنچایتوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، آخری سرے تک کنیکٹی ویٹی کو مضبوط بنانے کے لیے 26,777 گاؤوں کو ضرورت کے مطابق کنیکٹی ویٹی فراہم کی جائے گی۔

بھارتی حکومت نے جھارکھنڈ میں پروگرام کے نفاذ کے لیے 1,684 کروڑ روپے کی مالی مدد فراہم کرنے کا انتظام کیا ہے۔ اس اقدام سے  بھارتی حکومت کی جانب سے سبسڈی کی مدد کے ساتھ دیہی علاقوں میں چار لاکھ سے زائد گھروں کو فائبر کنکشن فراہم کرنے میں مدد ملنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کے دیہی اور دور دراز علاقوں میں ای-حکمرانی، آن لائن تعلیم، ٹیلی میڈیسن، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور شہریوں پر مرکوز خدمات سمیت مختلف ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

آج دستخط کیے گئے  مذکورہ معاہدے سے جھارکھنڈ میں پروگرام کے نفاذ میں تیزی آنے اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار معاشرے اور علم پر مبنی معیشت کے وژن کو مزید آگے بڑھانے کی توقع ہے۔

ڈیجیٹل بھارت ندھی کے بارے میں

ڈیجیٹل بھارت ندھی سابقہ یونیورسل سروس آبلیگیشن فنڈ یا(یو ایس او ایف) انڈین ٹیلی گراف (ترمیمی) ایکٹ، 2003 کے تحت یکم اپریل 2002 سے قائم کیا گیا تھا۔ ‘ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ، 2023’ کے مطابق یونیورسل سروس آبلیگیشن فنڈ اب ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این) بن گیا ہے۔ ڈیجیٹل بھارت ندھی کا مقصد پسماندہ دیہی، دور دراز اور شہری علاقوں میں ٹیلی مواصلاتی خدمات تک رسائی اور ان کی فراہمی کو فروغ دے کر یونیورسل سروس کو یقینی بنانے میں مدد کرنا ہے۔ یہ مواصلات کی وزارت کے ٹیلی مواصلات کے محکمے (ڈی او ٹی) کا منسلک دفتر ہے۔

ڈیجیٹل بھارت ندھی کے مقاصد کے حصول کے لیے اس کے تحت بھارت نیٹ، 4G سیچوریشن پروجیکٹ، خواہش مند اضلاع کے غیر احاطہ شدہ علاقوں میں موبائل سروس کی فراہمی، بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں موبائل خدمات، ہمالیائی اور سرحدی علاقوں میں موبائل خدمات، جزائر میں موبائل خدمات اور شمال مشرقی علاقوں میں موبائل خدمات سمیت مختلف اسکیمیں اور پروجیکٹ شامل ہیں۔

مزید معلومات کے لیے محکمہ ٹیلی مواصلات کے سوشل میڈیا ہینڈلز کو فالو کریں:

X - https://x.com/DoT_India

Insta- https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

Youtube: https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa

*****

ش ح۔ ش م ۔ت ع

U.No. 3270


(ریلیز آئی ڈی: 2308793) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी