سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب بھاگوت پرساد مکوانا نے قومی صفائی کرمچاری کمیشن کے چیئرپرسن کا عہدہ سنبھالا


صفائی کرمچاریوں کے حقوق، وقار اور سماجی و اقتصادی بہبود کے تئیں عزم کا اعادہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 SEP 2026 6:54PM by PIB Delhi

جناب بھاگوت پرساد مکوانا نے آج قومی صفائی کرمچاری کمیشن (این سی ایس کے) کے چیئرپرسن کا عہدہ سنبھال لیا۔ حکومت ہند نے 6 ستمبر 2026 کو جناب مکوانا کو اس عہدے پر مقرر کیا تھا۔

وہ اس سے قبل حکومت اتراکھنڈ کے صفائی کرمچاری کمیشن کے نائب چیئرمین اور پھر چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ این ایچ پی سی کے بورڈ میں آزاد ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور ہاتھ سے انسانی فضلہ اٹھانے والے افراد کے روزگار پر پابندی اور ان کی بازآبادکاری ایکٹ، 2013 کے تحت تشکیل دی گئی مرکزی نگرانی کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

عہدہ سنبھالتے ہوئے، جناب مکوانا نے صفائی کرمچاریوں کے حقوق اور وقار کے تحفظ اور ان کی سماجی و اقتصادی بہبود کو فروغ دینے کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ملک بھر میں صفائی کرمچاریوں کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کمیشن کی کوششوں کو مزید مضبوط کرنے پر بھی زور دیا۔

جناب مکوانا نے معاشیات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے اور انہیں سماجی کام کے شعبے میں، خاص طور پر درج فہرست ذاتوں کی برادریوں کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے سے متعلق امور میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔

**********

ش ح۔ ف ش ع

     U: 3232


(ریلیز آئی ڈی: 2308548) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati