وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع نے کولمبو میں سری لنکا کے وزیر اعظم سے ملاقات کی


مذاکرات میں ترقیاتی تعاون کو نمایاں اہمیت حاصل رہی

خطے میں امن و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہندوستان اور سری لنکا کو مشترکہ ترقیاتی وژن پر مسلسل کام کرتے رہنا چاہیے: جناب راج ناتھ سنگھ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 SEP 2026 7:00PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 9 ستمبر 2026 کو کولمبو میں سری لنکا کی وزیر اعظم ڈاکٹر ہرینی امراسوریہ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا، جن میں ترقیاتی تعاون بات چیت کے اہم موضوعات میں شامل تھا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں، بشمول تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے، اختراع اور تحقیق میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے قدیم تہذیبی روابط کا بھی ذکر کیا اور عوام سے عوام کے مضبوط روابط کو دونوں ممالک کے درمیان دیرپا تعلق کی حیثیت سے اجاگر کیا۔

 

 

وزیر دفاع نے زور دیا کہ مشترکہ ورثے کی حامل ہمسایہ جمہوریتوں کی حیثیت سے ہندوستان اور سری لنکا کو خطے میں امن اور خوشحالی اور اپنے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ ترقیاتی وژن پر مسلسل کام کرتے رہنا چاہیے۔ انہوں نے تعاون کے اہم ستونوں میں سے ایک کے طور پر صلاحیت سازی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے ذریعے وہ تاریخی اور کثیر جہتی ہندوستان ۔ سری لنکا شراکت داری کو مزید تقویت دینے کی امید رکھتے ہیں۔

 

 

جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم امراسوریہ نہ صرف سری لنکا بلکہ ہندوستان میں بھی خواتین کے لیے ایک مثالی شخصیت ہیں اور انہیں خواتین کو بااختیار بنانے اور ناری شکتی کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سری لنکا کی مزید خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا چاہے گا کہ وہ انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر) کے وظائف اور حکومت ہند کے دیگر اقدامات سے استفادہ کریں، تاکہ حکمرانی اور قیادت میں ان کی شمولیت میں اضافہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اور سری لنکا میں کئی ایسی با صلاحیت خواتین رہنما رہی ہیں جنہوں نے ملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

***********

 

ش ح۔ ف ش ع

        U: 3233

 


(ریلیز آئی ڈی: 2308545) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी