نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایشیائی کھیل 2026 کے لیےہندوستانی دستے کو نئی دہلی میں شاندار الوداعیہ


مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ دباؤ کو بہترین کارکردگی میں تبدیل کریں، حریفوں کو مواقع کے طور پر دیکھیں اور ان مواقع کو کامیابیوں میں بدلیں

جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز میں 503؍رکنی دستہ ہندوستان کی نمائندگی کرے گا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن نے ہندوستانی کھلاڑیوں کے لیے نئے مواقع اور راستے کھولے ہیں: ڈاکٹر منڈاویہ

ڈاکٹر منڈاویہ کی کھلاڑیوں سے اپیل، حریفوں کو مواقع کے طورپرلیں اور انہیں کامیابیوں میں تبدیل کریں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 SEP 2026 7:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 8 ستمبر 2026: ایشین گیمز 2026 کے لیےہندوستانی دستے کو آج نئی دہلی میں امورنوجوانوں اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کی موجودگی میں شاندار الوداعیہ کے ساتھ روانہ کیا گیا۔

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر ڈاکٹر پی ٹی اوشا، کھیلوں کے سکریٹری جناب ہری رنجن راؤ اور دستے کے سربراہ جناب سہدیو یادو کے ہمراہ کھلاڑیوں اور معاون عملے کی موجودگی میں کھیلوں کے آغاز سے قبل  ہندوستانی دستے کی سرکاری جرسی کی رونمائی کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نےہندوستانی کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ دباؤ کو بہترین کارکردگی میں تبدیل کریں، حریفوں کو مواقع کے طور پر دیکھیں اور ان مواقع کو کامیابیوں میں بدلیں۔

انہوں نے کہاکہ ’مجھے پورا یقین ہے کہ ہماراہندوستانی دستہ ایشین گیمز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک کے وقار  کومزید بلند کرے گا۔‘

انہوں نے ہندوستانی دستے کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کھیل ایک ایسا شعبہ ہے ،جہاں کامیابی صرف کھلاڑی کے لیے باعث فخر نہیں ہوتی ،بلکہ کھلاڑی کی کامیابی پوری قوم کی سربلندی ہوتی ہے۔ آج ہمارے 503 رکنی دستے کو ایشین گیمز کے لیے روانہ کیا جا رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔‘‘

ہندوستان کی کھیلوں میں بڑھتی ہوئی صلاحیت اور نوجوان صلاحیت کے ابھرنے کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے کہاکہ ہمارے 503 کھلاڑیوں میں سے 300 سے زیادہ پہلی بار ایشین گیمز میں حصہ لے رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑی تعداد میں نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے۔

گلاسگو میں منعقدہ دولت مشترکہ کھیل 2026 میں ہندوستان کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے مرکزی وزیر کھیل نے کہاکہ ہم نے آزادانہ ٹرائل ، آزاد مبصرین اور کیمرے کی نگرانی کے ذریعے شفاف اور میرٹ پر مبنی انتخاب کو یقینی بنایا ہے۔ گزشتہ دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستان نے 13 طلائی تمغے جیتے تھے، جبکہ اس بار ہمارے تمغوں کی تعداد میں 35 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ میں اپنے تمام کھلاڑیوں اور معاون عملے کو نیک خواہشات  پیش کرتاہوں۔

ہندوستان کے کھیلوں کے حوالے سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ حکومت نے کھلاڑیوں کے لیے عالمی سطح پر مقابلہ کرنے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے نئے مواقع اور راستے کھولے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا ہدف 2036 ہے۔ جب ہم اولمپکس کی میزبانی کریں گے،لہذا ہمیں 2036 تک عالمی سطح پر مضبوط مقام حاصل کرنا ہوگا۔ یہ 10 سالہ منصوبہ ہے، جس کے تحت کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے 36,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم مختص کی گئی ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر پی ٹی اوشا نے کہاکہ کھیلوں کے سفر کا اندازہ صرف تمغوں سے نہیں بلکہ خوابوں سے بھی ہوتا ہے۔ ہم ہندوستان کے نمائندوں کی حیثیت سے سفر کر رہے ہیں۔ یہ ہمارے لیے ذمہ داری بھی ہے اور اعزاز بھی۔ عزت مآب وزیر اعظم اور نوجوانوں کے امور و کھیلوں کے وزیر کا مسلسل تعاون رہا، جس کے لیے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے میں ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔‘‘

ایشین گیمز 2026 میں ہندوستانی دستہ جاپان میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے گا۔ 503 رکنی دستے میں کھلاڑیوں کے ساتھ معاون عملہ بھی شامل ہے، جبکہ 300 سے زائد کھلاڑی پہلی بار ایشین گیمز میں شرکت کریں گے۔ یہ ہندوستانی کھیلوں میں بڑھتی ہوئی صلاحیت اور مضبوط متبادل کھلاڑیوں کی موجودگی کی عکاسی کرتا ہے۔

*********

ش ح۔ م ع ن۔ ش ہ ب

U. No-3223


(ریلیز آئی ڈی: 2308420) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: Telugu , English , हिन्दी