سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی ڈی بی-ڈی ایس ٹی نے ایم ایس سیرا میٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کو مریض کی ضرورت کے مطابق تھری ڈی پرنٹ شدہ ہڈی کے پیوندوں کی تجارتی تیاری کے لیے تعاون فراہم کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 SEP 2026 11:53AM by PIB Delhi

اعلیٰ درجے کی طبی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھارت کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے اور درآمد شدہ طبی مصنوعات کے مقامی متبادل کو مضبوط بنانے کے لیے، بھارتی حکومت کے سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی) نے مہاراشٹر کے پال گھر میں واقع میسرز سیرا میٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کو ‘‘ڈیجیٹل لائٹ پروسیسنگ تکنیک اور ایکسٹروژن پر مبنی آلات کے ذریعے تھری ڈی پرنٹنگ سے کیلشیم فاسفیٹ پر مبنی معیاری اور مریض کی ضرورت کے مطابق مخصوص ہڈی کے پیوند’’کے عنوان سے پروجیکٹ کے لیے مالی معاونت فراہم کی ہے۔مذکورہ پروجیکٹ کا مقصد مقامی طور پر تیار کردہ حیاتیاتی سرامیکی مواد اور تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مریض کی ضرورت کے مطابق جدید ہڈی کے پیوند تیار کرکے انہیں تجارتی سطح پر متعارف کرانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260909115426_e17c22.jpg

سیرا میٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کا قیام حیاتیاتی سرامکس اور جدید سرامکس کے شعبے میں مقامی ٹیکنالوجی تیار کرنے اور اسے تجارتی سطح پر متعارف کرانے کے مقصد سے عمل میں لایا گیا ہے، تاکہ اہم شعبوں میں اعلیٰ معیار کی درآمدی مصنوعات کے مقامی متبادل تیار کیے جا سکیں۔ کمپنی کی مصنوعات میں جدید حیاتیاتی مواد، جیسے ہائیڈروکسی ایپیٹائٹ، بیٹا ٹرائی کیلشیم فاسفیٹ، بائی فیزک کیلشیم فاسفیٹ اور حیاتیاتی طور پر فعال شیشہ شامل ہیں، جو ہڈیوں کے علاج، منہ کی نگہداشت، کاسمیٹکس اور صنعتی شعبوں میں استعمال ہوتے ہیں۔

ہائیڈروکسی ایپیٹائٹ اور بیٹا ٹرائی کیلشیم فاسفیٹ کیلشیم فاسفیٹ پر مبنی حیاتیاتی مواد ہیں، جو قدرتی ہڈی کی معدنی ساخت سے کافی مشابہت رکھتے ہیں اور ہڈیوں کے پیوند اور امپلانٹ کے لیے بھی بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے ہیں۔ بھارت میں دستیاب ایسے جدید ہڈیوں کے پیوند کی مصنوعات کا ایک بڑا حصہ فی الحال درآمد کیا جاتا ہے۔ اگرچہ سیرا میٹ پہلے ہی روایتی طریقوں کے ذریعے ہڈیوں کے پیوند اور دانے تیار کرتی ہے، تاہم ہر مریض کی جسمانی ساخت کے مطابق مخصوص پیوند تیار کرنا ایک زیادہ پیچیدہ منوفیکچرنگ چیلنج ہے۔

مجوزہ پروجیکٹ کا مقصد مقامی طور پر تیار کردہ حیاتیاتی سرامیکی خام مال کے ساتھ تھری ڈی پرنٹنگ کو یکجا کرکے اس خلا کو دور کرنا ہے۔ مذکورہ کمپنی دو تکمیلی طریقوں کے ذریعے معیاری اور مریض کی جسمانی ساخت کے مطابق مخصوص ہڈی کے پیوند تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ڈیجیٹل لائٹ پروسیسنگ (ڈی ایل پی)پر مبنی تھری ڈی پرنٹنگ اور ایکسٹروژن پر مبنی تھری ڈی پرنٹنگ۔ یہ ٹیکنالوجیز پیچیدہ اشکال اور مخصوص طبی ضروریات کے مطابق مریض کی ضرورت کے مطابق ساخت تیار کرنے میں زیادہ استحکام فراہم کریں گی۔

مقامی طور پر تیار کردہ کیلشیم فاسفیٹ پر مبنی مواد کو جدید اضافی تیاری کی ٹیکنالوجی کے ساتھ استعمال کرنے سے سیرا میٹ کی موجودہ حیاتیاتی مواد سے متعلق صلاحیتوں کو روایتی ہڈی کے پیوند کی مصنوعات سے آگے بڑھا کر زیادہ جدید، ڈیجیٹل طور پر ڈیزائن کردہ اور مریض کی جسمانی ساخت کے مطابق مخصوص حل تیار کرنے میں مدد ملنے کا امکان ہے۔مذکورہ اقدام سے کمپنی کو ایک مربوط مقامی پیداواری نظام کے ذریعے حیاتیاتی سرامکس اور ہڈیوں سے متعلق حیاتیاتی مصنوعات کی وسیع تر اقسام پیش کرنے کے اہل بھی بنایا جاسکے گا۔

مذکورہ پروجیکٹ بھارتی حکومت کی جانب سے ‘خود کفیل بھارت’، جدید مینوفیکچرنگ اور مقامی طبی ٹیکنالوجی کی ترقی پر دی جانے والی ترجیح سے ہم آہنگ ہے۔ ملک کے اندر مریض کی ضرورت کے مطابق مخصوص ہڈی کے پیوند تیار کرنے کی صلاحیتیں پیدا کرکے اس اقدام سے درآمد شدہ حیاتیاتی سرامیکی اور ہڈیوں سے متعلق حیاتیاتی مصنوعات پر انحصار کم ہونے، مقامی سپلائی چین کو مضبوط بنانے اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے امکانات رکھنے والا ایک مضبوط پلیٹ فارم قائم ہونے کی توقع ہے۔

اس موقع پر ٹی ڈی بی کے سکریٹری جناب راجیش کمار پاٹھک نے کہا، ‘‘بھارت کو ٹیکنالوجی کے صارف سے ٹیکنالوجی تیار کرنے والا ملک بننے کے لیے صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں خصوصی اور اعلیٰ قدر والے شعبوں میں مقامی صلاحیتیں پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ تھری ڈی پرنٹنگ کے ساتھ جدید حیاتیاتی سرامکس کے فروغ سے درآمد شدہ مصنوعات پر انحصار کم کرنے کے ساتھ ساتھ ذاتی نوعیت کے طبی حل کے لیے نئے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔ ٹی ڈی بی ایسی ٹیکنالوجیز کی معاونت کی تئیں پُرعزم ہے جو بھارتی اختراعات کو ترقی کے مرحلے سے تجارتی استعمال تک پہنچانے اور عالمی سطح پر مسابقتی طبی مصنوعات سازی کے شعبے میں ہماری صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں معاون ہوں۔’’

******

ش ح۔ش م۔اش ق

U. No. 3199


(ریلیز آئی ڈی: 2308275) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी