وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے علم کی اہمیت اور اس کی انقلاب آفریں قوت کو اجاگر کرنے والا سنسکرت سبھاشِتم شیئر کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 SEP 2026 10:46AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک سنسکرت سبھاشِتم شیئر کیا، جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ دانائی انسان کو معاشرے کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر زندگی گزارنے کا فن سکھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علم انسان کو دانائی اور خوش حالی کی نعمت بہم پہنچاتا ہے، دل کو مسرت سے بھر دیتا ہے اور اس کے وقار میں اضافہ کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے یہ سنسکرت سبھاشِتم شیئر کیا:
“उपदिशति लोकवृत्तं वितरति वित्तं विनोदयति चित्तम्।
उत्तम्भयति महत्त्वं विद्या हृद्या सुराजसेवेव॥”
اس سبھاشِتم میں کہا گیا ہے کہ دانائی انسان کو معاشرے کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر زندگی گزارنے کا فن سکھاتی ہے۔ اس سے علم اور خوش حالی میسر آتی ہے۔یہ دل کو مسرت سے بھر دیتی ہے اور انسان کے وقار میں اضافہ کرتی ہے۔ اس طرح دانائی عدل پسند اقتدار کی خدمت جتنی قیمتی، دل کو عزیز اور زندگی کو بلند کرنے والی قوت ہے۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:
“उपदिशति लोकवृत्तं वितरति वित्तं विनोदयति चित्तम्।
उत्तम्भयति महत्त्वं विद्या हृद्या सुराजसेवेव॥”
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م ش ع۔ع ن)
U. No. 3187
(ریلیز آئی ڈی: 2308166)
وزیٹر کاؤنٹر : 4