وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے فہم و فراست کی اہمیت اجاگر کرنے والا سنسکرت سبھاشیتم شیئر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 SEP 2026 7:51AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سنسکرت کا ایک سبھاشیتم شیئر کیا، جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ ایک دانش مند اور صاحب بصیرت شخص کو علم کی ہر شاخ، خواہ وہ بڑی ہو یا چھوٹی، سے اس کا نچوڑ حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے ہر ذرا ئع سے قیمتی دانش حاصل کرنے اور اسے اپنی زندگی میں اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے سنسکرت کا یہ سبھاشیتم شیئر کیا:

अणुभ्यश्च महद्भ्यश्च शास्त्रेभ्यः कुशलो नरः।
सर्वतः सारमादद्यात् पुष्पेभ्य इव षट्पदः॥

اس سبھاشیتم کا مفہوم یہ ہے کہ ایک دانش مند اور صاحب بصیرت شخص کو علم کی ہر شاخ، خواہ وہ بڑی ہو یا چھوٹی، سے اس کا نچوڑ حاصل کرنا چاہیے، بالکل اسی طرح جیسے شہد کی مکھی ہر پھول سے رس جمع کرتی ہے۔ اسی طرح انسان کو ہر ذریعے سے قیمتی دانش تلاش کرکے اسے حاصل کرنا اور اپنی زندگی میں اپنانا چاہیے۔

وزیر اعظم نے ’ایکس‘ پر لکھا:

अणुभ्यश्च महद्भ्यश्च शास्त्रेभ्यः कुशलो नरः।
सर्वतः सारमादद्यात् पुष्पेभ्य इव षट्पदः॥

*****

 ش ح – ظ الف –  ج

UR No. 3135


(ریلیز آئی ڈی: 2307713) وزیٹر کاؤنٹر : 9