نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ کے رکن  جناب راجیو گوبا نے پی اے سی ٹی   اور زیڈ ای ٹی  مارکیٹ پلیس کا آغاز کیا اور بھارت کے مال برداری کے شعبے میں اسٹریٹجک برق کاری پر زور دیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 SEP 2026 5:53PM by PIB Delhi

جناب راجیو گوبا نے 5ویں ای-فاسٹ انڈیا سمٹ 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بھارت کے صاف ستھری نقل و حرکت کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل کے طور پر پلیٹ فارم فار ایگریگیٹنگ کلین ٹرانسپورٹ ( پی اے سی ٹی )  اور زیرو ایمیشن ٹرک ( زیڈ ای ٹی ) مارکیٹ پلیس کا آغاز کیا۔

اپنے خطاب میں  جناب گوبا نے کہا کہ ای-فاسٹ نے چار برسوں کے دوران ایک ایسے فورم سے، جہاں صرف بات چیت ہوتی تھی، مربوط عملی اقدامات کے ایک ذریعے کی شکل اختیار کر لی ہے۔ یہ تبدیلی بھارت میں صاف ستھری نقل و حرکت سے متعلق بحث میں بھی نظر آتی ہے، جہاں اب صرف ارادوں کے اظہار کے بجائے عملی اقدامات پر توجہ دی جا رہی ہے۔  جناب گوبا نے زور دیا کہ برقی نقل و حرکت کی جانب منتقلی معاشی، ماحولیاتی اور اسٹریٹجک ضرورت ہے، جو  2070  ء تک  کاربن کے صفر اخراج کے عالمی عزم کو پورا کرنے اور  2047  ء تک وِکسِت بھارت کے ویژن کو حقیقت بنانے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال میں تیزی لانا  ، ملک کی  توانائی  سکیورٹی اور شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے نہایت اہم ہے۔

انہوں نے حکومت کے مختلف  اقدامات کے ذریعے حاصل ہونے والی پیش رفت کا بھی ذکر کیا، جن میں آٹوموبائلز اور ایڈوانسڈ کیمسٹری سیلز کے لیے پی ایل آئی اسکیمیں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے عوامی چارجنگ انفراسٹرکچر میں توسیع اور ایف اے ایم ای  ، پی ایم ای – ڈرائیو  ، پریورتن اور پی ایم ای – بس سیوا  جیسی ڈیمانڈ  - سائیڈ اسکیمیں شامل ہیں، جنہوں نے الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں اضافے میں مدد دی ہے۔

ہیوی ڈیوٹی کمرشل شعبے سے خطاب کرتے ہوئے  ، جناب گوبا نے کہا کہ اگرچہ بھاری ٹرک  ، گاڑیوں کے مجموعی بیڑے کا صرف 3 سے 4 فی صد ہیں، لیکن ٹرانسپورٹ کے شعبے سے ہونے والے کاربن اخراج میں ان کا حصہ ایک تہائی سے زیادہ ہے۔ انہوں نے لاجسٹکس آپریٹرز کے درمیان نظام کی تقسیم، زیادہ مالیاتی لاگت اور مربوط کاریڈور منصوبہ بندی کے فقدان کو مارکیٹ کی ترقی میں رکاوٹ بننے والی اہم وجوہات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی ٹی   اور زیڈ ای ٹی  مارکیٹ پلیس کو  ، خاص طور پر اسی خلا کو پُر کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس کے ذریعے مانگ کو یکجا کرنے، مالی معاونت میں جدت اور کاریڈور کی بنیاد پر منصوبہ بندی پر توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ  2025 ء میں صرف تقریباً  800 ہیوی ڈیوٹی الیکٹرک ٹرک فروخت ہوئے، جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ بھارت میں سڑک کے ذریعے 70 فی صد مال برداری کو دیکھتے ہوئے اہم مال برداری کاریڈورز کو اسٹریٹجک انداز میں برقی بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے مخلوط مالی معاونت کے طریقۂ کار، لیزنگ ماڈلز اور بہتر ڈیٹا نظام اپنانے پر زور دیا، تاکہ الیکٹرک ٹرکوں کے لیے سرمایہ کی لاگت کو ڈیزل ٹرکوں کے قریب لایا جا سکے۔

جناب گوبا نے لاجسٹکس فراہم کرنے والی کمپنیوں، گاڑی بنانے والی کمپنیوں، چارجنگ پوائنٹ آپریٹرز اور مالیاتی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس پلیٹ فارم کے ساتھ مل کر کام کریں اور ان کاریڈورز، مالیاتی طریقۂ کار اور کاروباری ماڈلز کی تشکیل میں حصہ لیں  ، جو بھارت میں الیکٹرک مال برداری کے مستقبل کا تعین کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سربراہ اجلاس ایک وسیع تر ادارہ جاتی سبق بھی پیش کرتا ہے، جو صرف مال برداری کے شعبے تک محدود نہیں ہے۔ پیچیدہ اور زیادہ سرمایہ کاری والے شعبوں میں حکومت  ، اس وقت سب سے زیادہ مؤثر ہوتی ہے  ، جب وہ براہِ راست نتائج طے کرنے کے بجائے ایسے نظام تشکیل دے ، جو مارکیٹ کو خود بہترین راستے تلاش کرنے کا موقع دیں۔ انہوں نے پی اے سی ٹی  کو ایسے ہی ایک معاون نظام کے طور پر بیان کیا۔

......

) ش ح – م م        -  ع ا )

U.No. 3123


(ریلیز آئی ڈی: 2307593) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी