کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈی جی ایف ٹی نے ٹریڈ کنیکٹ ای-پلیٹ فارم پر سرٹیفکیٹ آف اوریجن کے لیے اوپن اے پی آئی سہولت متعارف کرائی
برآمد کنندگان اب اپنے ای آر پی یا اکاؤنٹنگ سافٹ ویئر سے براہِ راست سرٹیفکیٹ آف اوریجن کے لیے درخواست دے سکتے ہیں
یہ سہولت ترجیحی اور غیر ترجیحی دونوں قسم کے سرٹیفکیٹس آف اوریجن کا احاطہ کرتی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 SEP 2026 4:28PM by PIB Delhi
وزارتِ تجارت و صنعت کے غیر ملکی تجارت کےڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ایف ٹی) نے ٹریڈ کنیکٹ ای-پلیٹ فارم کے ذریعے سرٹیفکیٹ آف اوریجن (سی اواو) کے اجراء اور تصدیق کے لیے ایک اوپن ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس (اے پی آئی)سہولت متعارف کرائی ہے۔ یہ سہولت اب اہل برآمد کنندگان اور ان کے سسٹمز کے استعمال کے لیے دستیاب ہے۔
اوپن اے پی آئی کی یہ سہولت برآمد کنندگان کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ اپنے انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ای آر پی)، اکاؤنٹنگ یا دیگر کاروباری سافٹ ویئر کو براہِ راست ڈی جی ایف ٹی کے سی او او سسٹم کے ساتھ جوڑ سکیں۔ فی الوقت، برآمد کنندگان کو سی او او سے متعلق تفصیلات ڈی جی ایف ٹی کے پلیٹ فارم پر الگ سے درج کرنا پڑتی ہیں، یہاں تک کہ جب وہی معلومات ان کے اپنے کاروباری سافٹ ویئر میں پہلے سے موجود ہوتی ہیں۔ یہ نئی سہولت برآمد کارکے سسٹم سے ڈی جی ایف ٹی کے پلیٹ فارم پر درخواست کے ڈیٹا کی الیکٹرانک منتقلی کو ممکن بناتی ہے، جس سے بار بار ڈیٹا درج کرنے کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے، غلطیوں میں کمی آتی ہے اور درخواست کا عمل تیز تر ہو جاتا ہے۔
یہ سہولت ترجیحی اور غیر ترجیحی دونوں قسم کے سرٹیفکیٹس آف اوریجن کو سپورٹ کرتی ہے۔ ترجیحی سی او او آزادانہ تجارت کے معاہدوں (ایف ٹی اے)، علاقائی تجارتی معاہدوں (آر ٹی اے) اور ترجیحی تجارتی معاہدوں(پی ٹی اے) کے تحت جاری کیے جاتے ہیں، جو برآمد کنندگان کو درآمد کنندہ ملک میں لاگو ٹیرف (کسٹم ڈیوٹی) میں رعاتیں حاصل کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ غیر ترجیحی سی او او ٹیرف کے فائدے فراہم کیے بغیر کسٹمز کلیئرنس، تعمیل، تجارتی علاج اور دیگر تجارتی مقاصد کے لیے جاری کیے جاتے ہیں۔
اس سہولت کے تحت، برآمد کنندگان سی او او پورٹل کے اے پی آئی مینجمنٹ سیکشن کے ذریعے اے پی آئی اسناد حاصل کر سکتے ہیں اور ان آئی پی ایڈریسز کو رجسٹر کر سکتے ہیں جن سے ان کے سسٹمز مربوط ہوں گے۔ تین اے پی آئی یعنی محفوظ لاگ ان کے لیے ’آتھنٹیکیشن ٹوکن اے پی آئی ‘، درخواستیں جمع کرانے اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے’ سی او او فائل اے پی آئی‘ اور جاری کردہ سرٹیفکیٹس کی تصدیق کے لیے ’سرٹیفکیٹ ویریفکیشن اے پی آئی ‘دستیاب کرائے گئے ہیں۔
ہر درخواست کے لیے ایک ٹرانزیکشن لیجر برقرار رکھا جاتا ہے، جو درخواست کی صورتِ حال کی تفصیلات فراہم کرتا ہے، بشمول ڈرافٹ ، زیرِ عمل، منظور شدہ، سرٹیفکیٹ جاری شدہ اور مسترد شدہ۔ یہ لیجر ایکنالجمنٹ آئی ڈی، فائل نمبر، فائل کی تاریخ اور سرٹیفکیٹ نمبر کا بھی اندراج کرتا ہے، جس سے برآمد کنندگان اپنی درخواستوں کی الیکٹرانک طریقے سے نگرانی کر سکتے ہیں۔
معلومات کے محفوظ اور قابلِ اعتماد تبادلے کو یقینی بنانے کے لیے اوپن اے پی آئی سہولت میں متعدد حفاظتی تدابیر شامل کی گئی ہیں۔ ڈیٹا کی سالمیت، بھیجنے والے کی توثیق اور عدم انحراف کو یقینی بنانے کے لیے تمام درخواستوں اور جوابی پیغامات پر 2048-بٹ ایکس.509 سرٹیفکیٹس کے ساتھ ایس ایچ اے-256 آر ایس اے ڈیجیٹل دستخطوں کا استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل طریقے سے دستخط کیے جاتے ہیں۔ پاس ورڈز کو ڈائنامک سالٹ کے ساتھ پی بی کے دی ایف 2 ہیشنگ کا استعمال کرتے ہوئے محفوظ کیا جاتا ہے، جبکہ رسائی صرف برآمد کنندہ کی طرف سے وائٹ لسٹ کیے گئے آئی پی ایڈریسز تک محدود ہوتی ہے۔ ہر ایکسس ٹوکن 60 منٹ کے لیے قابلِ عمل رہتا ہے۔
یہ فریم ورک بشمول انڈیا–جاپان سی ای پی اے، انڈیا–کوریا سی ای پی اے، سافٹا ، سیپٹا ، آسیان–انڈیا ایف ٹی اے، انڈیا–سنگاپور سی ای سی اے، انڈیا–ملائیشیا سی ای سی اے، انڈیا–چلی پی ٹی اے، انڈیا–مرکوسر پی ٹی اے، انڈیا–یو اے ای سی ای پی اے، انڈیا–آسٹریلیا ای سی ٹی اے، انڈیا–عمان سی ای پی اے، انڈیا–ای ایف ٹی اے (ای ایف ٹی اے) ٹی ای پی اے، انڈیا–یو کے (یو کے) سی ای ٹی اے، جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز (جی ایس پی) اور نان پریفرینشل (غیر ترجیحی) سی او او اسکیم اہم تجارتی معاہدوں اور تصدیقی اسکیموں کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ سسٹم برآمد کنندہ کے منتخب کردہ معاہدے یا تصدیقی اسکیم کی بنیاد پر متعلقہ خانوں ، اصل کے معیار اور توثیقی ضوابط کا خود بخود اطلاق کرتا ہے۔
رجسٹریشن، توثیق اور تکنیکی انضمام کا عمل ٹریڈ کنیکٹ ای-پلیٹ فارم پر دستیاب ہے: https://www.trade.gov.in/pages/certificate-of-origin
ٹریڈ نوٹس کے ساتھ ایک مرحلہ وار مددگار طریقہ کار بھی منسلک کیا گیا ہے۔
برآمد کنندگان، ایکسپورٹ پروموشن کونسلز، مقرر کردہ سی او او جاری کرنے والی ایجنسیاں اور تجارتی تنظیمیں ای سی او او ماڈیول سے متعلق سوالات، تجاویز اور آراء کے لیے ٹول فری نمبرز یا ای میل کے ذریعے ڈی جی ایف ٹی ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کر سکتی ہیں۔
مزید تفصیلات غیر ملکی تجارت کے ڈائریکٹوریٹ (ڈی جی ایف ٹی) کی طرف سے جاری کردہ ٹریڈ نوٹس نمبر 25/2026-27 مورخہ 07 ستمبر 2026 میں دستیاب ہیں۔
***
ش ح۔ک ح۔اش ق
U. No. 3117
(ریلیز آئی ڈی: 2307585)
وزیٹر کاؤنٹر : 5