وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے مرکزی وزیرِ مملکت کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں تدریس کو ایک تخلیقی عمل قرار دیتے ہوئے اساتذہ کو ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے افراد کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 SEP 2026 2:28PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی وزیرِ مملکت جناب جینت چودھری کی جانب سے تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ مرکزی وزیرِ مملکت نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ تدریس ایک فن اور تخلیقی عمل ہے، جس کے لیے انسانی روابط  استوار کرنے، مؤثر تدریسی طریقۂ کار اختیار کرنے اور طلبہ میں موجود صلاحیتوں کو پہچاننے کی قابلیت ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مضمون میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی(این ای پی) 2020، اُلاس ، ودیانجلی  اور دیگر مختلف اقدامات تدریس اور تعلیمی عمل کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں، جبکہ ہر استاد کو قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے والے فرد کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم کے دفتر نے ایکس  پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا:

مرکزی وزیرِ مملکت جناب @jayantrld لکھتے ہیں کہ تدریس ایک فن اور تخلیقی عمل ہے، جس کے لیے انسانی روابط، مؤثر تدریسی طریقۂ کار اور طلبہ میں موجود صلاحیتوں کو پہچاننے کی قابلیت ضروری ہے۔

انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020، اُلاس ، ودیانجلی اور دیگر مختلف اقدامات تدریس اور تعلیمی عمل کو مضبوط بنا رہے ہیں، جبکہ ہر استاد کو قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے والے فرد کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

 

 

***

ش ح۔ ا ک۔ ر ب

U.NO.3108


(ریلیز آئی ڈی: 2307433) وزیٹر کاؤنٹر : 10