خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی نے یومِ اساتذہ کے موقع پر تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 SEP 2026 5:38PM by PIB Delhi
خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی نے یومِ اساتذہ کے موقع پر تمام اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر نے کہا کہ بچے وِکست بھارت کا مستقبل اور مضبوط بنیاد ہیں، جبکہ ہمارے اساتذہ اس مستقبل کی تشکیل میں سب سے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے سبھی سے اپیل کی کہ بچوں کی تعلیم، تحفظ اور ہمہ جہت ترقی کا خیال رکھنے کے لیے مل کر کام کریں اور اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی میں اساتذہ کو مکمل تعاون فراہم کریں۔
***
UR-3066
(ش ح۔اس ک )
(ریلیز آئی ڈی: 2307052)
وزیٹر کاؤنٹر : 6