سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
آئی آئی ٹی کھڑگپور میں سستے حفظان صحت سے متعلق ڈی ایس آئی آر- سی آر ٹی ڈی ایچ پائیدار مرحلے میں داخل، لیب سے مارکیٹ تک منتقلی اور آخری میل تک حفظان صحت کی فراہمی کو ملی مضبوطی
ڈی ایس آئی آر کی سکریٹری اور سی ایس آئی آر کی ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر (محترمہ) این کلائیسیلوی نے اس ہب کے پائیدار مرحلے کا افتتاح کیا
ہب نے 20 سے زیادہ ٹیکنالوجی کی منتقلی میں سہولت فراہم کی ہے اور سستی طبی ٹیکنالوجیز کو تجارتی سطح پر لانے میں مدد کی ہے
ہب کے تحت تربیت یافتہ دیہی صحت کے کارکنان سستی تشخیصی ٹیکنالوجیز کو پسماندہ اور محروم برادریوں تک پہنچا رہے ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 SEP 2026 4:40PM by PIB Delhi
آئی آئی ٹی کھڑگپور میں سستے حفظان صحت سے متعلق کامن ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ ہب ( سی آر ٹی ڈی ایچ) کے پائیدار مرحلے کا افتتاح آج سائنسی اور صنعتی تحقیق کے محکمے (ڈی ایس آئی آر) کی سکریٹری اور سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل ( سی ایس آئی آر ) کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر (محترمہ) این کلائیسیلوی نے آئی آئی ٹی کھڑگپور کے بین گپتا آڈیٹوریم میں کیا۔
وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی، حکومت ہند کے سائنسی اور صنعتی تحقیق کے محکمے کی سی آر ٹی ڈی ایچ اسکیم کے تحت2019 میں قائم کردہ سی آر ٹی ڈی ایچ نے گرانٹ کی مدد سے چلنے والے اپنے ابتدائی مرحلے کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے اور اب یہ ایک پائیدار مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ یہ ہب اب سستی طبی نگہداشت ٹیکنالوجی کی تیاری اور منتقلی کے لیے ایک خود کفیل قومی سہولت کے طور پر کام کر رہا ہے، جو اختراع کاروں کو بنیادی ڈھانچہ اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صارف فیس ، انڈسٹری اسپانسرشپ اورمنتقلی پارٹنرشپ کے ذریعے اپنے آپریشنل اخراجات پورے کر رہا ہے۔ یہ سہولت ایم ایس ایم ای ، اسٹارٹ اپس، اختراع کاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو جدید ترین انفراسٹرکچر، تکنیکی مہارت اور ٹیکنالوجی کی تیاری میں مدد فراہم کرتی رہے گی۔ سی آر ٹی ڈی ایچ کا ایک خود کفیل ماڈل میں تبدیل ہونا صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور اختراع پر مبنی حفظان صحت کے حل کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ مشترکہ تحقیق اور ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ انفراسٹرکچر کی مسلسل دستیابی کو بھی یقینی بناتا ہے۔ اس پروگرام کا انعقاد آئی آئی ٹی کھڑگپور کی پلاٹینم جوبلی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔
تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈی ایس آئی آر کی سکریٹری اور سی ایس آئی آر کی ڈی جی ڈاکٹر (محترمہ) این کلائیسیلوی نے اپنے خطاب میں ایم ایس ایم ای ، اسٹارٹ اپس اور انفرادی اختراع کاروں کو میڈیکل ٹیکنالوجی میں مقامی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے سے متعلق اہل بنانے میں ڈی ایس آئی آر اور سی آر ٹی ڈی ایچ کے نیٹ ورک کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس آئی آر کی امدادی مدت ختم ہونے کے بعد بھی ایک سی آر ٹی ڈی ایچ کا مسلسل کام کرنا اس پروگرام کے مطلوبہ نتائج کو ظاہر کرتا ہے، یعنی صنعت اور اختراع کاروں کی خود کفیل انداز میں خدمت کرنا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان سہولیات کا وسیع پیمانے پر استعمال ملک کی مقامی تکنیکی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے، میڈیکل ڈیوائس ٹیکنالوجیز میں خود انحصاری کو آگے بڑھانے اور 'وکست بھارت 2047' سے متعلق بھارت کے معزز وزیر اعظم کے وژن کی حمایت کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر ڈاکٹر (محترمہ) کلائیسیلوی نے آئی آئی ٹی کھڑگپور کے ڈائریکٹر ( سی آر ٹی ڈی ایچ کے پرنسپل انویسٹی گیٹر) پروفیسر سمن چکرورتی اور ڈی ایس آئی آر کے حکام کے ہمراہ سی آر ٹی ڈی ایچ کی ویٹ اور ڈرائی لیبارٹریوں اور تھرائیو سینٹر کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر (محترمہ) این کلائیسیلوی نے آئی آئی ٹی کھڑگپور کے کیمپس میں ایک پودا بھی لگایا، جو آئی آئی ٹی کھڑگپور میں ڈی ایس آئی آر – سی آر ٹی ڈی ایچ کے پائیدار مرحلے کے آغاز کی علامت ہے اور اس کی مسلسل ترقی، پائیداری اور اختراع و ٹیکنالوجی کی ترقی میں طویل مدتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
2019 سے 2026 تک کے اس ہب کے سفر کو پیش کرتے ہوئے پروفیسر سمن چکرورتی نے حقیقی دنیا میں حفظان صحت کی فراہمی کے دوران درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کم لاگت والی اختراع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بغیر جدید ترین انفراسٹراکچر والے ماحول میں اور فرنٹ لائن صحت کارکنان کے استعمال کے لئے ٹیکنالوجیز کو ڈیزائن کرنا ایسے انجینئرنگ حل کا تقاضا کرتا ہے جو مضبوط اور قابل رسائی ہوں۔ 5,000 اسکوائر فٹ کی سہولت سے کام کرتے ہوئے سی آر ٹی ڈی ایچ نے 20 سے زیادہ ٹیکنالوجی کی منتقلی میں سہولت فراہم کی ہے، جن میں سے کئی پہلے ہی تجارتی سطح پر آ چکی ہیں اور طبی اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ دیہی صحت یونٹوں کے ذریعے سستی طبی ٹیکنالوجیز کی تعیناتی میں مدد کے لئے دیہی صحت یونٹس قائم کئے جا سکیں۔
ایم ایس ایم ای وائسز سیشن کے دوران، سی آر ٹی ڈی ایچ کے زیرِ نگرانی کام کرنے والے اداروں نے لیبارٹری پروٹو ٹائپس کو تجارتی مصنوعات میں تبدیل کرنے کے اپنے تجربات شیئر کیے۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی اور ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی کھڑگپور نے شریک اداروں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اعزاز سے نوازا۔ سندر بن اور بیربھوم سمیت دور افتادہ گاؤں کے پندرہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز نے کمیونٹی کی سطح پر سستی تشخیصی ٹیکنالوجیز کی تعیناتی کے اپنے تجربات کا تبادلہ کیا۔ 'اسکل انڈیا' کے مقاصد کے مطابق، ہب کے اسکلنگ پروگراموں کے تحت تربیت یافتہ اور سرٹیفائیڈ یہ ہیلتھ ورکرز اب نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت صحت کی فراہمی کے ڈھانچے کے ساتھ ساتھ دیہی ہیلتھ یونٹس چلا رہے ہیں۔ ان یونٹس کے ذریعے یہ تربیت یافتہ ہیلتھ ورکرز ان برادریوں کے لیے اسکریننگ، ریفرل اور فالو اپ خدمات فراہم کر رہے ہیں جہاں تشخیصی سہولیات تک رسائی محدود یا غیر مستقل ہے۔
اس موقع پر ڈی ایس آئی آر کی سی آر ٹی ڈی ایچ اسکیم کے ہیڈ اور سائنٹسٹ 'جی' ڈاکٹر وپن شکلا کی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا، جن کی رہنمائی اس پہل کو آگے بڑھانے میں انتہائی اہم رہی ہے۔ اس پروجیکٹ کے ساتھ ڈی ایس آئی آر-سی آر ٹی ڈی ایچ ٹیم کی مسلسل وابستگی کو سراہا گیا، جس کے بعد سی آر ٹی ڈی ایچ پر مبنی ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔
اس تقریب نے کم لاگت والی ٹیکنالوجی ، مقامی سطح پر ہنر مندی اور صحت عامہ کی فراہمی کے مابین ہم آہنگی کو آخری میل تک 'وکست بھارت' کے مقاصد حاصل کرنے کے ایک اہم راستے کے طور پر اجاگر کیا۔ یہ اقدام یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح طبی آلات میں خود انحصاری، دیہی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور حفظان صحت تک مساوی رسائی جیسے مسائل کو ایک مربوط اختراع اور ڈلیوری ایکو سسٹم کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ آخر میں، آئی آئی ٹی کھڑگپور کے ڈائریکٹر نے ڈی ایس آئی آر کے حکام کو اعزاز سے نوازا۔
اس پروگرام میں تقریباً 200 شرکاء نے شرکت کی، جن میں ڈی ایس آئی آر کے سینئر افسران، چیمبرز آف کامرس اور ایم ایس ایم ای ایسوسی ایشنز کے وفود، گورنمنٹ ایم ایس ایم ای ترقیاتی اداروں کے حکام، ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس، اختراع کار، طبی شراکت دار، دیہی صحت کے کارکنان، فیکلٹی، محققین اور انسٹی ٹیوٹ کے طلباء شامل تھے۔ تقریب کے دوران سی آر ٹی ڈی ایچ میں تیار کی گئی ٹیکنالوجیز اور شراکت دار اداروں کی طرف سے تجارتی سطح پر لائی گئی مصنوعات کی نمائش بھی کی گئی، جس نے شرکاء کو اختراع کاروں کے ساتھ بات چیت کا بہترین موقع فراہم کیا۔






********
(ش ح- ن ا)
U.N:3060
(ریلیز آئی ڈی: 2307020)
وزیٹر کاؤنٹر : 7