لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا اسپیکر نے جنم اشٹمی کے موقع پر عوام کو مبارک باد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 SEP 2026 5:01PM by PIB Delhi
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے جنم اشٹمی کے موقع پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔
اپنے پیغام میں جناب برلا نے کہا:
"نند کے گھر آنند بھئیو، جے ہو برج پال کی، جے ہو برج پال کی، جے کنہیا لال کی، ہاتھی گھوڑا پالکی، جے کنہیا لال کی۔۔۔
بھگوان شری کرشن کی پیدائش کی خوشی میں منائے جانے والے مقدس تہوار شری کرشن جنم اشٹمی کے پُرمسرت موقع پر ملک کے تمام لوگوں کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
بھارت اور دنیا بھر میں بھگوان شری کرشن کے بے شمار عقیدت مندوں کے دلوں میں ان سے عقیدت اور محبت کی کوئی حد نہیں۔ کنہیا کی بچپن کی دل موہ لینے والی لیلائیں اس قدر سحر انگیز ہیں کہ انہیں پیار سے کانہا اور کنہیا کہنے سے ہی دل خوشی اور محبت سے سرشار ہو جاتا ہے۔ ہر ماں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر بھی وہی بے لوث محبت اور شفقت نچھاور کرے جو ماتا یشودا نے شری کرشن پر نچھاور کی تھی۔
بھگوان شری کرشن نے ہمیں زندگی کی حقیقتوں سے روشناس کرایا۔ بھگوت گیتا کی وہ گہری دانائی، جو شری کرشن نے مہابھارت کے میدانِ جنگ میں ارجن کو عطا کی، فرض، اخلاق، انصاف، حکمت، حوصلے اور زندگی میں توازن کے حوالے سے لازوال رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ یہ پیغام صدیوں سے انسانیت کے لیے مشعلِ راہ بنا ہوا ہے۔ بھگوت گیتا کو بھارت کی فلسفیانہ روایت کی روح تصور کیا جاتا ہے۔
شری کرشن ہمیں یہ تعلیم دیتے ہیں کہ حالات خواہ کتنے ہی دشوار کیوں نہ ہوں، جو شخص سچائی اور دھرم کی راہ پر ثابت قدم رہتا ہے، بالآخر وہی کامیاب و سرخرو ہوتا ہے۔
شری کرشن—گووند، ہرے مراری، ہے ناتھ نارائن، واسودیو—کی پیدائش کی خوشی میں منائے جانے والے اس مقدس موقع پر میری دعا ہے کہ ہر گھر خوشی اور امن سے بھرا ہو، ہر دل ایمان و یقین سے لبریز ہو اور ہر زندگی نئی توانائی اور جوش و جذبے سے سرشار ہو۔
جنم اشٹمی کے موقع پر میری دعا ہے کہ بھگوان شری کرشن کی کرپا اور آشیرواد ہمیشہ تمام بھکتوں پر سایہ فگن رہیں۔ ہمارا ملک اور معاشرہ سچائی، انصاف اور انسانیت کی راہ پر مسلسل آگے بڑھتا رہے۔
جے شری کرشن!
***
ش ح۔ ض ر ۔ت ع
U.No. 2997
(ریلیز آئی ڈی: 2306449)
وزیٹر کاؤنٹر : 8