قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قانون وانصاف کی وزارت نے دو روزہ اسپورٹس میٹ کے ساتھ کھیل کے قومی دن  2026کا انعقاد کیا


فٹ انڈیا موومنٹ کے جذبے کے تحت منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں میں 300 سے زائد افسران اور ملازمین نے حصہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 SEP 2026 4:21PM by PIB Delhi

کھیل کے قومی دن 2026کے موقع پر  اور فٹ انڈیا موومنٹ کے جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے وزارت قانون و انصاف کے محکمۂ قانون سازی اور محکمۂ قانونی امور نے مشترکہ طور پر یکم اور 2 ستمبر 2026 کو نئی دہلی کے تالکٹورا اسٹیڈیم میں دو روزہ اسپورٹس میٹ کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں 300 سے زائد افسران اور ملازمین نے شرکت کی اور فٹنس، فعال طرزِ زندگی، ٹیم ورک اور کام کی جگہ پر صحت و تندرستی کے ماحول کو فروغ دینے کے مشترکہ مقصد کے تحت حصہ لیا۔

اس پروگرام نے کھیل کے قومی دن کے  وسیع تر پیغام کی عکاسی کی کہ کھیل صرف مقابلے کا نام نہیں بلکہ صحت مند عادات اپنانے، مضبوط ٹیمیں تشکیل دینے اور زیادہ توانا اور فعال افرادی قوت تیار کرنے کا بھی ذریعہ ہیں۔

محکمۂ قانون سازی اور محکمۂ قانونی امور کے 300 سے زائد افسران اور ملازمین نے دو روزہ تقریب میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ ان میں ودھی ساہتیہ پرکاشن اور سرکاری زبانوں کے شعبے کے اہلکار بھی شامل تھے۔

مردوں اور خواتین کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں:

  1. خواتین کاکرکٹ میچ
  2. مردوں کا کرکٹ میچ، لیدر بال
  3. مردوں کا کرکٹ میچ، ٹینس بال
  4. مردوں اور خواتین کے لیے 100 میٹر دوڑ
  5. مردوں اور خواتین کی ٹیموں کے لیے رسہ کشی
  6. خواتین کے لیے لیموں دوڑ
  7. خواتین کے لیے گیند پھینکنے کا مقابلہ

دونوں محکموں کے مختلف سطحوں سے تعلق رکھنے والے افسران اور ملازمین نے ان مقابلوں میں پُرجوش انداز میں حصہ لیا۔ اس موقع پر افسران اور ملازمین اپنے معمول کے دفتری فرائض سے ہٹ کر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کھیلوں کی سرگرمیوں میں شریک ہوئے۔ ان مقابلوں میں کھیلوں سے وابستہ صحت و تندرستی، نظم و ضبط، ٹیم ورک، ثابت قدمی، باہمی رفاقت اور صحت مند مسابقت جیسی اقدار نمایاں ہوئیں۔

دو روزہ تقریب کا اختتام 2 ستمبر 2026 کو اعزازات اور انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کے ساتھ ہوا۔

کھیلوں میں نمایاں کارکردگی اور پُرجوش شرکت کے اعتراف میں فاتحین اور شرکا کو اعزازات، ٹرافیاں اور تمغے پیش کیے گئے۔ یہ انعامات ڈاکٹر منوج کمار، ایڈیشنل سیکریٹری، محکمۂ قانون سازی نے محکمۂ قانون سازی کے دیگر سینئر افسران اور عہدیداران، بشمول محترمہ رینو سنہا، جناب جی۔ پنمی اور جناب اشونی، جوائنٹ سیکریٹریز اور لیجسلیٹو کاؤنسلز، کی موجودگی میں پیش کیے۔

شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر منوج کمار نے دو روزہ پروگرام کے دوران دکھائے گئے جوش وخروش، توانائی اور کھیلوں کے جذبے کو سراہا۔ فٹ انڈیا موومنٹ کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے روزمرہ زندگی میں صحت و تندرستی اور جسمانی سرگرمیوں کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت و تندرستی کو بہتر بناتے ہیں بلکہ نظم و ضبط، ثابت قدمی، ٹیم ورک اور اجتماعی جذبے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ یہ ایسی خصوصیات ہیں جو افراد اور اداروں دونوں کو مضبوط بناتی ہیں اور بالخصوص سرکاری خدمات میں ان کی خاص اہمیت ہے۔

300 سے زائد افسران اور ملازمین کی پُرجوش شرکت نے کھیل کے قومی دن  اور فٹ انڈیا موومنٹ کے جذبے کو آگے بڑھانے اور صحت و تندرستی، فلاح و بہبود اور ٹیم ورک کی مضبوط ثقافت کو فروغ دینے کے لیے وزارت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/WhatsAppImage2026-09-03at4.18.18PM(1)_20260903162356_055271.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/WhatsAppImage2026-09-03at4.18.17PM(1)_20260903162416_ce8ec8.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/WhatsAppImage2026-09-03at4.18.18PM_20260903162438_a1afbd.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/WhatsAppImage2026-09-03at4.18.17PM_20260903162454_32292e.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/WhatsAppImage2026-09-03at4.18.16PM(1)_20260903162527_f58dde.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/WhatsAppImage2026-09-03at4.18.18PM(1)_20260903162541_f6aaad.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/WhatsAppImage2026-09-03at4.18.18PM(1)_20260903162541_f6aaad.jpeg

*****

(ش ح ۔ م م ع ۔م ذ)

U.No: 2992


(ریلیز آئی ڈی: 2306440) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil