وزارت خزانہ
مالیاتی خدمات کے محکمے کے سکریٹری نے سرکاری شعبے کی جنرل انشورنس کمپنیوں کی مالیاتی اور کاروباری کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی
سرکاری شعبے کی جنرل انشورنس کمپنیوں کو بیمہ کی رسائی اور بیمہ کی کثافت میں بہتری لانے، بیمہ تحفظ میں موجود خلا کو کم کرنے اور شکایات کا فوری اور معیاری ازالہ یقینی بنانے کی ہدایت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 SEP 2026 7:14PM by PIB Delhi
سرکاری شعبے کی جنرل انشورنس کمپنیوں (پی ایس جی آئی سیز) کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے 02.09.2026 کو ایک اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وزارتِ خزانہ کے محکمۂ مالیاتی خدمات کے سکریٹری جناب سنجے لوہیا نے کی۔ اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے دوران سرکاری شعبے کی جنرل انشورنس کمپنیوں کی مالیاتی اور کاروباری کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جس میں کاروبار کی تمام اقسام کے تحت بیمہ خطرات کو قبول کرنے سےمتلق کارکردگی، اہم کارکردگی اشاریے، ڈیجیٹل اقدامات اور کمپنیوں سے متعلق دیگر عملی امور شامل تھے۔
سکریٹری نے سرکاری شعبے کی جنرل انشورنس کمپنیوں کو مشورہ دیا کہ وہ منافع بخش کاروباری شعبوں پر اپنی توجہ مزید مرکوز کریں اور بیمہ دعووں کے نتیجے میں ہونے والے اخراجات کے تناسب کو کم کرنے کے لیے مناسب اقدامات اختیار کریں۔ ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور ڈیجیٹل نظام کو تیز رفتاری سے فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا، جبکہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور دیگر ڈیجیٹل اقدامات پر ہونے والے اخراجات کو بہتر انداز میں منظم کرنے کی ہدایت دی گئی۔
سکریٹری نے مزید زور دیا کہ عوامی رابطے، تشہیر اور صارفین تک رسائی کو بہتر بنایا جائے، جس کے لیے سماجی ذرائع ابلاغ اور دیگر پلیٹ فارموں سے بھی استفادہ کیا جائے، تاکہ مختلف بیمہ مصنوعات کے بارے میں عوام میں آگاہی بڑھائی جا سکے اور ان طبقات اور علاقوں تک سرکاری شعبے کی جنرل انشورنس کمپنیوں کی رسائی میں اضافہ ہو سکے جہاں بیمہ کی سہولیات ابھی خاطر خواہ طور پر دستیاب نہیں ہیں۔
سکریٹری نے کمپنیوں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ بیمہ کی رسائی اور بیمہ کی کثافت میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ بیمہ تحفظ میں موجود خلا کو کم کرنے پر توجہ دیں۔ انہوں نے سرکاری شعبے کی جنرل انشورنس کمپنیوں میں ایک مضبوط اور یکساں اہم کارکردگی اشاریہ جاتی نظام کے ذریعے کارکردگی کی نگرانی کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اہم کارکردگی اشاریے ایسے ہونے چاہئیں جن کے ذریعے تمام کمپنیوں کی مالیاتی اور غیر مالیاتی کارکردگی کا یکساں اور قابلِ تقابل جائزہ لیا جا سکے اور ان کا سہ ماہی بنیاد پر جائزہ لیا جائے۔ محکمۂ مالیاتی خدمات کے سکریٹری نے سرکاری شعبے کی جنرل انشورنس کمپنیوں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں اور شکایات کے ازالے کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دیں۔
اجلاس میں محترمہ راجیشوری سنگھ منی، چیئرپرسن و منیجنگ ڈائریکٹر (این آئی سی ایل)، جناب بھوپیش ایس. راہل، چیئرپرسن و منیجنگ ڈائریکٹر (یو آئی آئی سی ایل)، جناب سنجے جوشی، چیئرپرسن و منیجنگ ڈائریکٹر (او آئی سی ایل)، ڈاکٹر لوانیا آر. منڈیور، چیئرپرسن و منیجنگ ڈائریکٹر (اے آئی سی آئی ایل)، جناب ایس. شیوسنکر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (این آئی اے سی ایل) اور سرکاری شعبے کی جنرل انشورنس کمپنیوں کے دیگر اعلیٰ عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ محکمۂ مالیاتی خدمات کی جانب سے اجلاس میں ڈاکٹر دیباشیش پرُستی، ایڈیشنل سکریٹری، اور محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔



******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 2958
(ریلیز آئی ڈی: 2306096)
وزیٹر کاؤنٹر : 6