وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سرجن وائس ایڈمرل دلیپ راگھون نے ڈائریکٹر جنرل ہاسپیٹل سروسز (مسلح افواج) کا عہدہ سنبھالا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 SEP 2026 5:52PM by PIB Delhi

سرجن وائس ایڈمرل دلیپ راگھون ، وی ایس ایم نے یکم ستمبر 2026 کو ڈائریکٹر جنرل ہاسپیٹل سروسز (مسلح افواج) کا چارج سنبھال لیا ہے۔
چنئی میں پیدا ہوئے  اور ممبئی میں  تعلیم حاصل کرنے والے، سرجن وائس ایڈمرل دلیپ راگھون نے 1985 میں آرمڈ فورسز میڈیکل کالج (اے ایف ایم سی) پونے میں شمولیت اختیار کی اور 1989 میں ایم بی بی ایس مکمل کیا۔ انہیں 26 دسمبر 1989 کو ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا گیا تھا۔

 

اپنے ممتاز کیریئر کے دوران، انہوں نے کمانڈ میڈیکل آفیسر، بحریہ کی جنوبی کمان  ، کمانڈ میڈیکل آفیسر، بحریہ کی مشرقی کمان  اور کمانڈنگ آفیسر، آئی این ایچ ایس اسوینی ، ممبئی سمیت کئی اہم عہدوں پر کام کیا ۔ کمانڈنگ آفیسر کے طور پر ان کے دور میں، آئی این ایچ ایس اسوینی کو بہترین کمانڈ اسپتال کے لیے رکشا منتری ٹرافی سے بھی نوازا گیا۔

ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں، سرجن وائس ایڈمرل دلیپ راگھون کو 26 جنوری 2026 کو وششٹ سیوا میڈل (وی ایس ایم) سے نوازا گیا۔

وائس ایڈمرل راگھون کی شادی ڈاکٹر مشیل واس سے ہوئی ہے۔ وہ بچوں کی ڈاکٹر ہیں اور بچوں کی نشوونما اور دماغ سے متعلق بیماریوں کے علاج میں خاص مہارت رکھتی ہیں۔ انہوں نے پونے کے آرمڈ فورسز میڈیکل کالج سے تعلیم حاصل کی ہے اور وہ بھارتی بحریہ میں ایس ایس سی  افسر بھی رہ چکی ہیں۔

*******

(ش ح۔ع و۔ ن ع)

U- 2950


(ریلیز آئی ڈی: 2306035) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी