بھاری صنعتوں کی وزارت
زیر زمین نایاب معدنیات کے جائزے سے متعلق مستقل بندوبست کی اسکیم
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 JUL 2026 5:04PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کی وزارت کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بھارت میں زیر زمین نایاب مستقل مقناطیس ( آر ای پی ایم ) کی مانگ کا جائزہ آئی آر ای ایل ( انڈیا ) لمیٹڈ ، ڈیفنس میٹالرجیکل ریسرچ لیبارٹری ( ڈی ایم آر ایل ) اور بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر ( بی اے آر سی ) نے لیا ہے۔ سال ، 2030 ء کے لیے مختلف شعبوں کے لحاظ سے آر ای پی ایم کی تخمینہ جاتی ضرورت درج ذیل ہے:
|
نمبر شمار
|
شعبہ
|
سال 2030 ء کے لیے ایم ٹی پی اے میں ضرورت
|
|
1
|
الیکٹرک گاڑیاں (2/3/4 وہیلر)
|
3250
|
|
2
|
مختلف ضرورتوں کے لیے صنعتی موٹرز
|
500
|
|
3
|
بی ایل ڈی سی فینس
|
980
|
|
4
|
اسمارٹ فونز اور کمپیوٹرز
|
600
|
|
5
|
شمسی توانائی سے چلنے والے پمپ
|
170
|
|
6
|
ایلیویٹرز موٹرز اور ایسکلیٹر موٹرز
|
100
|
|
7
|
دیگر ایپلی کیشنز (صارفین کے استعمال کے لیے الیکٹرانک ساز و سامان وغیرہ )
|
820
|
|
8
|
پون چکی
|
1800
|
|
9
|
بھارت میں کل مجموعی مانگ
|
8220
|
اب تک، جیولوجیکل سروے آف انڈیا ( جی ایس آئی ) نے نایاب ارضی عناصر ( آ رای ای ) کے خام معدنی ذخائر میں ، ملک بھر میں مجموعی طور پر 767 ملین ٹن وسائل کی نشاندہی کی ہے۔ یہ تخمینہ ایم ایم ڈی آر ترمیمی ایکٹ، 2015 کے بعد مختلف کٹ – آف ویلیوز اور اوسط درجات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اگرچہ بھارت میں کانکنی، علیحدگی اور آکسائیڈ کو صاف کرنے کے مراحل میں بنیادی صلاحیت موجود ہے، تاہم صنعتی پیمانے پر آکسائیڈ کو دھات، دھات کو الائے اور الائے کو مقناطیس میں تبدیل کرنے کے لیے درکار درمیانی مرحلے کی صلاحیت میں نمایاں کمی ہے۔ اسی وجہ سے بھارت اس وقت زیریں سطح کی ایپلی کیشنز کے لیے درکار سِنٹرڈ این ڈی ایف ای بی نایاب ارضی مستقل مقناطیس ( آر ای پی ایم ) کی پوری مانگ درآمد کرتا ہے۔
اس خلاء کو پُر کرنے کے لیے مرکزی کابینہ نے 26 نومبر ، 2025 ء کو سِنٹرڈ نایاب ارضی مستقل مقناطیس ( آر ای پی ایم ) کی تیاری کو فروغ دینے کی اسکیم کی منظوری دی، جس کے لیے 7,280 کروڑ روپے کی مالی رقم مختص کی گئی ہے۔ مذکورہ اسکیم کو 15 دسمبر ، 2025 ء کو باقاعدہ طور پر نوٹیفائی کیا گیا۔
*****
) ش ح – ا ع خ - ع ا )
U.No. 2937
(ریلیز آئی ڈی: 2305957)
وزیٹر کاؤنٹر : 5