لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ایوان زیریں-لوک سبھا کے اسپیکر نے سابق اسپیکرلوک سبھا جناب پی اےسنگما  کی تصویر  پر گلپوشی کرکے خراج عقیدت پیش کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 SEP 2026 8:40PM by PIB Delhi

ایوان  زیریں-لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج سابق اسپیکرلوک سبھا جناب پی اے سنگما کے یوم پیدائش کے موقع پر ’سمودھان سدن‘ کے مرکزی ہال میں ان کی تصویر پر  گل پوشی  کر کےخراج عقیدت پیش کیا۔

ایوان بالا-راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش، اراکین پارلیمنٹ، سابق اراکین پارلیمنٹ اور دیگر معزز شخصیات نے بھی اس موقع پر جناب سنگما  کی تصویر پر گل پوشی کرکے  خراج عقیدت پیش کیا۔

ایوان زیریں-لوک سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اتپل کمار سنگھ، ایوان بالا-راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب پی سی موڈی اور لوک سبھا و راجیہ سبھا سیکریٹریٹس کے افسران نے بھی جناب سنگما کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جناب سنگما ایک ممتاز پارلیمانی رہنما، قابل منتظم اور میگھالیہ کے معروف سیاسی رہنما تھے، جنہوں نے عوامی زندگی اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 1977 میں اپنے پارلیمانی کریئر کا آغاز کیا۔ وہ مختلف حیثیت میں مرکزی وزیر کے طور پر خدمات انجام دینے کے علاوہ میگھالیہ کے وزیراعلیٰ بھی رہے۔ 1996 میں انہیں متفقہ طور پر گیارہویں لوک سبھا کا اسپیکر منتخب کیا گیا اور وہ حزب اختلاف سے اس منصب پر فائز ہونے والے پہلے رکن بنے۔

اسپیکر کی حیثیت سے وہ پارلیمانی قواعد و ضوابط کے گہرے علم، ایوان کے وقار اور منظم کارروائی کو برقرار رکھنے کے عزم اور پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے باعث وسیع پیمانے پر قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ انہوں نے قانون ساز اداروں میں خواتین کی زیادہ نمائندگی کے فروغ اور بین پارلیمانی تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

لوک سبھا کے نو مرتبہ رکن رہنے والے جناب سنگما شمال مشرقی خطہ کی ترقی و فلاح و بہبود، بالخصوص قبائلی اور محروم طبقات کی بہبود سے گہری وابستگی رکھتے تھے۔ محنت کش طبقے اور معاشرے کے پسماندہ و محروم طبقات کی فلاح کے لیے ان کی خدمات کو بھی وسیع پیمانے پر تسلیم کیا گیا۔ جناب سنگما کا 4 مارچ -  2016 کو نئی دہلی میں انتقال ہوا۔

جناب سنگما کی تصویر معروف مصور جناب وجیندر شرما نے بنائی تھی۔ یہ تصویر ’سمودھان سدن‘ کی بیرونی لابی میں آویزاں ہے۔ اس کی نقاب کشائی ہندوستان کے اس وقت کے صدر جناب پرنب مکھرجی نے 10 فروری 2014 کو کی تھی۔

*****

)ش ح – ظ الف – اش ق )

UR No. 2912


(ریلیز آئی ڈی: 2305805) وزیٹر کاؤنٹر : 2