خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
سی اے آر اےنے قانونی گود لینے کے فروغ اور غیر قانونی گود لینے کو ’نہ‘ کہنے کے لیے ’ایڈاپشن اویئرنیس- 2026‘ مہم کا تھیم جاری کر دیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 SEP 2026 4:52PM by PIB Delhi
خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت، حکومت ہند کے تحت مرکزی ادارہ برائے وسائل گود لینے (سی اے آر اے) نے ایڈاپشن اویئرنیس 2026 کے لیے موضوع جاری کر دیا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے پورے ملک میں قانونی، محفوظ، شفاف اور بچوں کے مفادات پر مبنی گود لینے کے فروغ کے عزم کو مزید مضبوط کیا گیا ہے۔
ایڈاپشن اویئرنیس- 2026 کا موضوع:
قانونی گود لینا۔ محفوظ بچپن۔ محفوظ مستقبل۔
غیر قانونی گود لینے کو کہیں ’نہیں‘!

اس موضوع کا باضابطہ اجرا سی اے آر اے کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) محترمہ بھاؤنا سکسینہ نے ڈی ڈی نیشنل پر نشر ہونے والے ایک لائیو مارننگ شو کے دوران کیا۔ اس کے ساتھ ہی قانونی گود لینے کے فروغ اور غیر قانونی گود لینے کے طریقوں کی روک تھام کے لیے ملک گیر سطح پر ایک مسلسل بیداری مہم کا آغاز ہوا۔پروگرام کے دوران سی اے آر اےکی سی ای اومحترمہ بھاؤنا سکسینہ نے قانونی طریق کار کے مطابق گود لینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا-’’ گود لینا کوئی شارٹ کٹ نہیں بلکہ ایک مقدس ذمہ داری ہے۔ سی اے آر اے اور قانون کے تحت مقررہ ذرائع کے ذریعے ہم ہر یتیم، لاوارث یا والدین کی جانب سے سپرد کیے گئے بچے کے وقار، حقوق اور مستقبل کا تحفظ کرتے ہیں۔ ہر بچے کا حق ہے کہ اسے ایک محفوظ، محبت بھرا اور پرسکون خاندان ملے، نہ کہ رازداری، غیر یقینی صورتحال یا خطرات۔‘‘
سی اے آر اے نے غیر قانونی گود لینے کے طریقوں کے خلاف بیداری، باہمی رابطہ کاری اور نفاذ قانون کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں وزارت صحت و خاندانی بہبوداوروزارتِ داخلہ کے ساتھ بہتر تال میل بھی شامل ہے۔ تاہم، ہر بچے کے تحفظ اور ہر گود لینے کے عمل کو مقررہ قانونی طریق کار کے مطابق یقینی بنانے کیلئے ریاستی، ضلع اور کمیونٹی سطح پر مسلسل بیداری اور صلاحیت سازی بدستور نہایت اہم ہے۔
قانونی گود لینے کے فروغ کے لیے سال بھر بیداری مہم
’’قانونی گود لینا،محفوظ بچپن، محفوظ مستقبل اور غیر قانونی گود لینے کو کہیں ’نہیں‘‘! ‘کے موضوع کے تحت شہریوں اور اہم متعلقہ فریقوں میں وسیع پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کے لیے پورے سال مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔اس مہم کے تحت ستمبر - 2026 سے ریاستی اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی سطح پر گود لینے سے متعلق بیداری ورکشاپس منعقد کی جا رہی ہیں۔ یہ ایک نئی سمت ہے، کیونکہ اس سے قبل گود لینے سے متعلق بیداری کی سرگرمیاں صرف نومبر کے مہینے تک محدود رہتی تھیں۔
ان ورکشاپس کے ذریعے متعلقہ فریقوں کو قانونی گود لینے کے مقررہ عمل کو سمجھنے، مختلف محکموں کے درمیان تال میل مضبوط کرنے، غیر قانونی گود لینے کے طریقوں کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے اور بچے کے بہترین مفاد کے اصول کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔
اس مہم میں متعدد اہم متعلقہ فریق شامل ہوں گے، جن میں خواتین و اطفال کی ترقی کے محکمہ، چائلڈ ویلفیئر کمیٹیاں، ضلع چائلڈ پروٹیکشن یونٹس، خصوصی گود لینے والی ایجنسیاں، چائلڈ کیئر ادارے، پولیس، محکمہ صحت، عدلیہ، قانونی خدمات کے ادارے، اسپتال اور نرسنگ ہومز، طبی ماہرین، آشا اور اے این ایم کارکنان، سول سوسائٹی تنظیمیں، میڈیا اور ڈجیٹل پلیٹ فارمز سمیت دیگر ادارے شامل ہیں۔
دس ستمبر - 2026 کو دہلی میں گود لینے سے متعلق بیداری ورکشاپ
ملک گیر سطح پر جاری اس اقدام کے تحت سی اے آر اے جمعرات 10 ستمبر - 2026 کو نئی دہلی کے دہلی سکریٹریٹ میں گود لینے سے متعلق بیداری ورکشاپ کا انعقاد کرے گا۔ یہ ورکشاپ محکمہ خواتین و اطفال کی ترقی، حکومت دہلی اور متعلقہ حکام کے اشتراک سے منعقد کی جائے گی۔ورکشاپ میں قانونی طور پر گود لینے کے فریم ورک کے بارے میں بیداری کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ متعلقہ فریقوں کے کردار اور ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، تاکہ نگہداشت اور تحفظ کے ضرورت مند بچوں کو قانونی ذرائع کے ذریعے مناسب نگہداشت، تحفظ اور بحالی فراہم کی جا سکے۔
ورکشاپ میں ان بچوں کی بروقت اطلاع دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا جائے گا جو اپنے سرپرستوں سے بچھڑے ہوئے پائے جائیں، قانونی طور پر بچے کو سپرد کرنے کے مقررہ طریقۂ کار، بچوں کو قانونی طور پر گود لینے کے لیے آزاد قرار دینے اور مقررہ قانونی طریق گود لینے کی پابندی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔
ہر بچے کے تحفظ کی اجتماعی ذمہ داری
اس مہم کا مقصد ممکنہ گود لینے والے والدین اور عام لوگوں کو یہ سمجھانا ہے کہ گود لینا ایک قانونی اور بچے کے مفادات پر مبنی عمل ہے، نہ کہ افراد کے درمیان کوئی نجی انتظام۔شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ گود لینے کے لیے صرف سی اے آر اے اور نامزد حکام/ایجنسیوں کے ذریعے مقررہ قانونی طریق کار پر عمل کریں اور غیر قانونی گود لینے کے مشتبہ معاملات کی اطلاع متعلقہ مجاز حکام کو دیں۔
سال بھر جاری رہنے والی مسلسل بیداری اور مربوط اقدامات کے ذریعے سی اے آر اے ایک ایسے مضبوط نظام کی تشکیل کا مقصد رکھتا ہے جس میں ہر بچے کے وقار، شناخت، حقوق، تحفظ اور مستقبل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
************
ش ح – ظ الف -اش ق
UR No.2880
(ریلیز آئی ڈی: 2305638)
وزیٹر کاؤنٹر : 3