وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

اے وی ایم شکتی شرما نے دفاعی خدمات میں پہلی (غیر طبی) خاتون ٹو اسٹار افسر بن کر تاریخ رقم کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 SEP 2026 6:01PM by PIB Delhi

بھارتی فضائیہ کے لیے ایک تاریخی سنگ میل کے طور پر ایئر وائس مارشل شکتی شرما دفاعی افواج میں ایئر وائس مارشل یا اس کے مساوی عہدے کا رتبہ حاصل کرنے والی پہلی غیر طبی خاتون افسر بن گئی ہیں۔ یکم ستمبر 2026 کو انہوں نے فضائیہ کے ہیڈکوارٹر میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (ایجوکیشن) کی ذمہ داری سنبھالی۔

18 جون 1994 کو بھارتی فضائیہ کی ایجوکیشن برانچ میں کمیشن حاصل کرنے والی اے وی ایم شکتی شرما اپنے نئے عہدے کے لیے وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے تربیتی اداروں، فیلڈ اسٹیشنوں، کمانڈ ہیڈکوارٹرز اور فضائیہ کے ہیڈکوارٹر میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کئی اہم ادارہ جاتی اقدامات کی قیادت کی، جن میں تعلیمی اور دفاعی حکمت عملی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے آئی آئی ٹی کانپور اور پونے یونیورسٹی میں بھارتی فضائیہ کے چیئرز آف ایکسی لینس کا قیام بھی شامل ہے۔ انہوں نے تینوں مسلح افواج سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون افسر بن کر بھی تاریخ رقم کی، جنہیں کسی سَینک اسکول کی کمان سونپی گئی؛ انہوں نے سَینک اسکول، کپورتھلا کی پرنسپل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

یہ تاریخی کامیابی بھارتی دفاعی افواج میں خواتین افسران کے سفر میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط شاندار خدمات کے ساتھ وہ آنے والی نسلوں کو ‘‘شان  کے ساتھ آسمان کو چھونے’’ کی ترغیب دیتی رہیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/WhatsAppImage2026-09-01at5.25.55PM_20260901180211_77f543.jpeg

*****

ش ح۔ ش آ ۔ ر ب

U. No-2886


(ریلیز آئی ڈی: 2305637) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil