عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کےمحکمہ نے جولائی 2026 کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی 48ویں رپورٹ جاری کردی ہے


جولائی 2026 میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق مجموعی طور پر 1,01,047 عوامی شکایات موصول ہوئیں، جبکہ 83,324 شکایات کا ازالہ کیا گیا

سیوتم اسکیم کے تحت گزشتہ پانچ مالی برسوں کے دوران 1,217 تربیتی کورس مکمل کیے گئے، جن میں تقریباً 40,077 افسران کو تربیت دی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 AUG 2026 4:15PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ (ڈی اے آر پی جی) نے جولائی 2026 کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی 48ویں ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں عوامی شکایات کی مختلف اقسام اور زمروں کے ساتھ ساتھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے ان شکایات کے ازالے کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔

جولائی 2026 میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق 1,01,047 عوامی شکایات موصول ہوئیں، جبکہ 83,324 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ جولائی 2026 میں اتر پردیش نے سب سے زیادہ 24,694 عوامی شکایات کا ازالہ کیا، جس کے بعد راجستھان 6,774 شکایات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ 31 جولائی 2026 تک سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں زیر التوا عوامی شکایات کی مجموعی تعداد 2,33,714 تھی۔ اس کے علاوہ 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایک، ایک ہزار سے زائد عوامی شکایات زیر التوا ہیں۔

رپورٹ میں جولائی 2026 کے دوران سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کے ذریعے رجسٹر ہونے والے نئے صارفین کے اعداد و شمار بھی پیش کیے گئے ہیں۔ جولائی 2026 میں مختلف ذرائع کے ذریعے مجموعی طور پر 1,07,186 نئے صارفین نے سی پی جی آر اے ایم ایس پر رجسٹریشن کرایا، جن میں سے 17,819 اندراج اتر پردیش سے ہوا۔

رپورٹ میں جولائی 2026 کے دوران مشترکہ خدمات مراکز کے ذریعے درج کی گئی شکایات کا ریاست وار تجزیہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس کو مشترکہ خدمات مراکز (سی ایس سی) کے پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے اور یہ 5 لاکھ سے زائد مشترکہ خدمات مراکز پر دستیاب ہے، جن سے 2.5 لاکھ گاؤں کی سطح کے کاروباری افراد وابستہ ہیں۔ جولائی 2026 کے دوران مشترکہ خدمات مراکز کے ذریعے مجموعی طور پر 9,475 شکایات درج کی گئیں۔

رپورٹ میں سیوتم اسکیم کے تحت گزشتہ پانچ مالی سالوں کے دوران منعقد کیے گئے تربیتی پروگراموں اور تربیت حاصل کرنے والے افسران کی مجموعی تعداد بھی پیش کی گئی ہے۔ مالی سال 2022-23 سے 2026-27 کے درمیان مجموعی طور پر 1,217 تربیتی کورس منعقد کیے گئے، جن میں تقریباً 40,077 افسران کو تربیت دی گئی۔

 

نمبر شمار

مالی سال

ٹریننگ کاانعقاد

افسران کو تربیت فراہم کی گئی

1

2022-23

280

8,496

2

2023-24

236

8,477

3

2024-25

319

10,881

4

2025-26

330

10,538

5

2026-27 (31 جولائی تک)

52

1,685

مجموعی تعداد

1,217

40,077

 

جولائی 2026 کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

عمومی اہم نکات

  • ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں عوامی شکایات کے معاملات کے اعلیٰ سطحی جائزے کو سہولت فراہم کرنے کے لیے 6 جولائی 2025 سے ایک مخصوص جائزہ ماڈیول فعال کر دیا گیا ہے۔
  • سیوتم اسکیم کے تحت گزشتہ پانچ مالی سالوں (مالی سال 2022-23 سے مالی سال 2026-27) کے دوران 1,217 تربیتی کورس مکمل کیے گئے، جن میں تقریباً 40,077 افسران کو تربیت دی گئی۔
  • نیشنل کانفرنس آن- ای-گورننس (این سی ای جی) یکم اور 2 جولائی کو جے پور میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں لگائی گئی نمائش کے دوران سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل کے لیے ایک خصوصی اسٹال بھی قائم کیا گیا۔

سی پی جی آر اے ایم ایس پر عوامی شکایات کی صورتحال

  • جولائی 2026 میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے متعلق 1,01,047 عوامی شکایات موصول ہوئیں، جبکہ 83,324 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
  • جولائی 2026 میں اتر پردیش نے سب سے زیادہ 24,694 عوامی شکایات کا ازالہ کیا، جس کے بعد راجستھان 6,774 شکایات کے ازالے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

سی پی جی آر اے ایم ایس پر زیر التوا عوامی شکایات کی صورتحال

  • 31 جولائی 2026 تک 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایک ہزار سے زائد عوامی شکایات زیر التوا تھیں۔
  • 31 جولائی 2026 تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مجموعی طور پر 2,33,714 عوامی شکایات زیر التوا تھیں۔

پی ڈی ایف فائل دیکھنےکےلئے یہاںکلک کریں

*****

ش  ح۔ع ح - ف ر

U-no-2852


(ریلیز آئی ڈی: 2305356) وزیٹر کاؤنٹر : 2
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil