وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے کوشامبی میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں حادثے سے ہونے والی اموات پر تعزیت کا اظہار کیا


وزیر اعظم نے پی ایم  قومی امدادی فنڈ سے مالی امداد کا اعلان کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 AUG 2026 9:59PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتر پردیش کے کوشامبی میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں پیش آئے حادثے میں لوگوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

جناب مودی نے ہر جاں بحق شخص کے قریبی لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی امدادی فنڈ سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا:

اتر پردیش کے کوشامبی میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں پیش آئے حادثے کے نتیجے میں ہونے والی اموات سے مجھے بے حد افسوس ہوا ہے۔ اس غم کی گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ زخمی افراد جلد از جلد صحت یاب ہوں، میری یہی دعا ہے۔

ہر جاں بحق شخص کے قریبی لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی امدادی فنڈ سے 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔PM @narendramodi

*****

ش ح۔ م ش۔ ج

UNO-2846


(ریلیز آئی ڈی: 2305323) وزیٹر کاؤنٹر : 7