عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمۂ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات نے جولائی 2026 کے لیے مرکزی وزارتوں/محکموں کی کارکردگی سے متعلق  سی پی جی آر اے ایم ایس کی 51ویں ماہانہ رپورٹ جاری کر دی


جولائی 2026 میں مرکزی وزارتوں/محکموں کی جانب سے مجموعی طور پر 2,16,827 شکایات کا ازالہ کیا گیا

مرکزی سیکریٹریٹ میں مسلسل 49ویں ماہ ماہانہ بنیاد پر نمٹائے جانے والے معاملات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

جولائی 2026 کے لیے جاری کردہ جی آر اے آئی درجہ بندی میں محکمۂ ڈاک، محکمۂ ٹیلی کمیونیکیشن اور محکمۂ مالیاتی خدمات (انشورنس ڈویژن) نے گروپ’اے‘ میں سرفہرست مقام حاصل کیا

گروپ ’بی‘  میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت، محکمۂ سرکاری زبان اور وزارتِ ٹیکسٹائل نے جولائی 2026 کے لیے جاری کردہ جی آر اے آئی  درجہ بندی میں سرفہرست مقام حاصل کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 AUG 2026 4:06PM by PIB Delhi

محکمۂ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات نے جولائی 2026 کے لیے مرکزی وزارتوں/محکموں کی کارکردگی سے متعلق مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام کی 51ویں ماہانہ رپورٹ جاری کر دی

محکمۂ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات نے جولائی 2026 کے لیے مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام کی ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں عوامی شکایات کی مختلف اقسام اور زمروں، نیز ان کے ازالے کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ مرکزی وزارتوں/محکموں سے متعلق محکمۂ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کی جانب سے جاری کی جانے والی 51ویں رپورٹ ہے۔

جولائی 2026 کے دوران مرکزی وزارتوں/محکموں نے مجموعی طور پر 2,16,827 شکایات کا ازالہ کیا۔ سال 2026 میں مرکزی وزارتوں/محکموں میں شکایات کے ازالے میں اوسطاً12 دن کا وقت لگا۔ یہ رپورٹس مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام میں اصلاحات کے 10 نکاتی عمل کا حصہ ہیں، جسے محکمۂ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات نے شکایات کے ازالے کے معیار کو بہتر بنانے اور ان کے ازالے میں لگنے والے وقت کو کم کرنے کے لیے اختیار کیا ہے۔

رپورٹ میں جولائی 2026 کے دوران مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام کے پورٹل پر رجسٹر ہونے والے نئے صارفین کے اعداد و شمار بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ جولائی 2026 میں مختلف ذرائع کے ذریعے مجموعی طور پر1,07,186 نئے صارفین نے اس نظام پر رجسٹریشن کرائی۔ ان میں سے17,819 رجسٹریشن اتر پردیش، 12,982 مغربی بنگال اور 10,156 مہاراشٹر سے ہوئیں۔

رپورٹ میں جولائی 2026 کے دوران کامن سروس سینٹرز کے ذریعے درج کی گئی شکایات کا ماہ وار تجزیہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام کو کامن سروس سینٹرز کے پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے اور یہ سہولت5لاکھ سے زائد کامن سروس سینٹرز پر دستیاب ہے۔جہاں2.5لاکھ ولیج لیول انٹرپرینیورز خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جولائی 2026 میں کامن سروس سینٹرز کے ذریعے مجموعی طور پر 9,475 شکایات درج کی گئیں۔

رپورٹ میں جائزہ اجلاس کے ماڈیول کا بھی جائزہ پیش کیا گیا ہے، جسے 14 جولائی 2025 کو تمام مرکزی وزارتوں اور محکموں میں فعال کیا گیا تھا۔ یہ ماڈیول عوامی شکایات کا سکریٹری سطح پر جائزہ لینے میں سہولت فراہم کرتا ہے، جس سے شکایات کے ازالے کے نظام کی کارکردگی بہتر بنانے اور شہریوں کے اطمینان میں اضافہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ 31 جولائی 2026 تک مجموعی طور پر 398 جائزہ اجلاس منعقد کیے جا چکے تھے، جن میں سے 17 اجلاس جولائی 2026 میں منعقد ہوئے۔

مرکزی وزارتوں/محکموں کے لیے جولائی 2026 کی ماہانہ رپورٹ کی اہم جھلکیاں درج ذیل ہیں:

عمومی اہم نکات:

  • جولائی 2026 میں مسلسل 49ویں ماہ مرکزی سیکریٹریٹ میں ماہانہ بنیاد پر نمٹائے جانے والے معاملات کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
  • جولائی 2026 کے دوران نئے صارفین کی رجسٹریشن کی تعداد 1,07,186 رہی، جو سال 2026 میں اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

عوامی شکایات کے معاملات:

  • جولائی 2026 میں مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام کے پورٹل پر 2,20,909 عوامی شکایات موصول ہوئیں، جبکہ 2,16,827 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا اور 83,866 عوامی شکایات زیرِ التوا رہیں۔

عوامی شکایات کے خلاف اپیلیں:

  • جولائی 2026 میں 19,778 اپیلیں موصول ہوئیں، جبکہ 24,312 اپیلوں کو نمٹا دیا گیا۔
  • سال 2026 کے لیے جولائی کے دوران 17,219 اپیلیں زیرِ التوا ریکارڈ کی گئیں۔

شکایات کے ازالے کی تشخیص اور اشاریہ (جی آر اے آئی) — جولائی 2026

  • شکایات کے ازالے کی تشخیص اور اشاریہ کے تحت جولائی 2026 میں گروپ ’الف‘، یعنی 500 یا اس سے زیادہ شکایات موصول ہونے والے اداروں میں محکمۂ ڈاک، محکمۂ ٹیلی کمیونیکیشن اور محکمۂ مالیاتی خدمات (انشورنس ڈویژن) بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں میں شامل رہے۔
  • اسی طرح جولائی 2026 میں گروپ ’ب‘، یعنی 500 سے کم شکایات موصول ہونے والے اداروں میں وزارتِ شمال مشرقی خطے کی ترقی، محکمۂ سرکاری زبان اور وزارتِ ٹیکسٹائل شکایات کے ازالے کی تشخیص اور اشاریہ کے حوالے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں میں شامل رہے۔

 پی ڈی ایف فائل کے لیے یہاں کلک کریں

********

 (ش ح ۔م ح  ۔ج ا )

U. No.2814

 


(ریلیز آئی ڈی: 2305117) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: Tamil , English , हिन्दी