مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مواصلات  کےمرکزی وزیرجناب جیوتیرادتیہ ایم.سندھیا نے پنڈت دین دیال اپادھیائے ٹیلی کام ایکسیلنس ایوارڈز پیش کیے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 JUL 2026 9:36PM by PIB Delhi

مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جیوتیرادتیہ ایم.سندھیا نے آج ٹیلی کام ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر دو اداروں کو پنڈت دین دیال اپادھیائے ٹیلی کام ایکسیلنس ایوارڈز-2025 سے نوازا۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے ادارے درج ذیل ہیں:

1۔ اَمنتیہ ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ

2۔ فِنارا

C1.jpg

C2.jpg

مواصلات اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی، محکمۂ مواصلات کے سکریٹری جناب امیت اگروال اور دیگر معزز شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔

مرکزی وزیر ناب سندھیا نے معزز پنڈت دین دیال اپادھیائے ٹیلی کام ایکسیلنس ایوارڈز حاصل کرنے پر ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کی۔

پنڈت دین دیال اپادھیائے ٹیلی کام ایکسیلنس ایوارڈز کے لیے انتخابی عمل میں تمام بھارتی شہریوں کے ساتھ ساتھ بھارت میں رجسٹرڈ اداروں کو بھی راشٹریہ پرسکار پورٹل کے ذریعے نامزدگیاں پیش کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔ اس پورٹل  (https://awards.gov.in) کا انتظام وزارتِ داخلہ میں ایوارڈز کے ڈائریکٹر جنرل کے زیرِ نگرانی کیا جاتا ہے۔

پنڈت دین دیال اپادھیائے ٹیلی کام ایکسیلنس ایوارڈز کے بارے میں:

’پنڈت دین دیال اپادھیائے ٹیلی کام ایکسیلنس ایوارڈز‘ کا اجرا ء وزارتِ مواصلات کے محکمۂ مواصلات نے کیا ہے۔ ان ایوارڈز کا مقصد ٹیلی کام کے شعبے میں اختراعات کی حوصلہ افزائی کرنا اور ٹیلی کام  کے ہنرمندی کے ماحولیاتی نظام کو فروغ دینا اور تحریک فراہم کرنا ہے۔ اس کے تحت بھارت کے کامیاب ٹیلی کام ماہرین اور اداروں کو ٹیلی کام اختراعات، ٹیلی کام ہنرمندی، ٹیلی کام خدمات، ٹیلی کام مینوفیکچرنگ اور ٹیلی کام پر مبنی شعبہ جاتی حل کے استعمال کے مختلف شعبوں میں ان کی مثالی اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں ہر سال اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔

ان شعبوں میں زراعت، تجارت، صحت، تعلیم وغیرہ جیسے مختلف میدان شامل ہیں، جہاں ٹیلی کام پر منحصر حل بروئے کار لائے جاتے ہیں۔

 

 

 

 

*****

 

 

 

 ش ح۔م م ع۔ش ا

Urdu No-2794


(ریلیز آئی ڈی: 2304860) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी