خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی نے جھمری تلیا، کوڈرما میں ’کھیلو انڈیا سمواد‘ پروگرام میں شرکت کی


مائی بھارت کے زیر اہتمام ملک گیر ڈائیلاگ میں 10 لاکھ سے زیادہ نوجوان شامل ہوئے، جس سے وزیر اعظم نے ورچوئل طور پر خطاب کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 AUG 2026 5:54PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی نے آج جھارکھنڈ کے کوڈرما ضلع میں جھمری تلیا کے گرزلی کالج آف ایجوکیشن میں منعقدہ ’کھیلو انڈیا سمواد‘ پروگرام میں شرکت کی اور معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے متاثر کن ورچوئل خطاب کو سنا۔

مرکزی وزیر نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مائی بھارت (MY Bharat) کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے اس ملک گیر مکالمے میں کھلاڑیوں، اولمپین اور تمغہ جیتنے والوں سمیت 10 لاکھ سے زائد نوجوانوں کی شرکت کھیلوں کے تئیں نئے بھارت کے بڑھتے ہوئے جوش و جذبے اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معزز وزیر اعظم کی قیادت میں آج بھارت کھیلوں کو محض مقابلے کے طور پر نہیں بلکہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے، نظم و ضبط، خود اعتمادی اور قوم کی تعمیر کے ایک مؤثر ذریعے کے طور پر آگے بڑھا رہا ہے۔

************

ش ح۔ ف ش ع

U: 2672


(ریلیز آئی ڈی: 2303949) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी