عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
وزارتِ داخلہ کے محکمہ راج بھاشا کی جانب سے، 300 سے کم اہلکاروں کی زمرہ بندی میں، سال 2025-26 کے لیے انتظامی اصلاحات اور عوام کے شکایات کے محکمہ کو " راج بھاشا اُتکرشٹتا س سمان دیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 AUG 2026 1:05PM by PIB Delhi
محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات نئی دہلی ، کو سرکاری زبان کے بہترین نفاذ اور مسلسل عمدہ کارکردگی پر، وزارتِ داخلہ کے تحت محکمہ راج بھاشا کی جانب سے سال 2026–2025 کے " راج بھاشا اُتکرشٹتا سمان "کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمہ کو مسلسل دو سال—2024–2023 اور 2025–2024 میں محکمہ راج بھاشا کی جانب سے راج بھاشا کیرتی ایوارڈ (پہلی پوزیشن) سے نوازا گیا تھا۔
اس سال بھی محکمۂ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات، نئی دہلی نے سرکاری زبان کے نفاذ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔
ضوابط کے مطابق، اگر کسی وزارت/محکمے کو مسلسل دو برس پہلا انعام حاصل ہوتا ہے تو اگلے سال اسے یہ ایوارڈ نہیں دیا جاتا۔
تاہم، محکمۂ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کئی برسوں سے سرکاری زبان کے شعبے میں مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ لہٰذا، سرکاری زبان کے نفاذ میں اس کی مسلسل بہترین کارکردگی کے اعتراف اور حوصلہ افزائی کے لیے محکمہ کو خصوصی "راج بھاشا اُتکرشٹتا سمان" کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
یہ "راج بھاشا اُتکرشٹتا سمان" ہندی دیوس کے موقع پر 14 ستمبر 2026 کو نوی ممبئی میں منعقد ہونے والی ہندی دیوس کانفرنس کے دوران محکمہ کو دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ت ف۔ ن م۔
U- 2648
(ریلیز آئی ڈی: 2303724)
وزیٹر کاؤنٹر : 11