قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی، بھارت نے جھارکھنڈ کے گڑھوا ضلع کے بھوجپور گاؤں میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر ڈائن قرار دے کر اس پر کھولتا ہوا پانی ڈالنے کے نتیجے میں جھلسنے کی اطلاعات کا ازخود نوٹس لیا

گڑھوا کے ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی کو نوٹس جاری، دو ہفتوں کے اندر معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب

رپورٹ میں متاثرہ خاتون کی صحت کی موجودہ صورتحال اور اگر کوئی معاوضہ دیا گیا ہے تو اس کی تفصیلات شامل کرنے کی ہدایت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 AUG 2026 12:45PM by PIB Delhi

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی)، بھارت نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی اس خبر کا ازخود نوٹس لیا ہے کہ جھارکھنڈ کے گڑھوا ضلع کے بھوجپور گاؤں میں ایک خاتون کو ڈائن قرار دے کر لوگوں کے ایک گروہ نے اس پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ 40 فیصد جھلس گئی۔ اطلاعات کے مطابق حملہ کرنے والے افراد اسی گاؤں کے رہنے والے ہیں اور انہوں نے حملے کے دوران متاثرہ خاتون پر کھولتا ہوا پانی ڈال دیا۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ خبر میں دی گئی تفصیلات اگر درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے خدشات کو جنم دیتی ہیں۔ لہٰذا کمیشن نے گڑھوا کے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ توقع ہے کہ رپورٹ میں متاثرہ خاتون کی صحت کی موجودہ صورتحال اور اگر اسے کوئی معاوضہ دیا گیا ہے تو اس کی تفصیلات بھی شامل ہوں گی۔

چوبیس(24) اگست 2026 کو شائع ہونے والی ذرائع ابلاغ کی خبر کے مطابق، متاثرہ خاتون کو طبی علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

****

 

ش ح۔ ش آ ۔ م ش

U. No-2643

 


(ریلیز آئی ڈی: 2303674) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी