بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی سی اے ٹی نے 15 میٹر ملٹی ایکسل سلیپر بس کے لیے پہلا کمپلائنس سرٹیفکیٹ جاری کر دیا


یہ سرٹیفکیٹ سینیٹی آٹوموٹیو پرائیویٹ لمیٹڈ کو دیا گیا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 AUG 2026 2:29PM by PIB Delhi

مانیسر، ہریانہ: بھارت کے مسافر نقل و حمل کے شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر، انٹرنیشنل سینٹر فار آٹوموٹیو ٹیکنالوجی (آئی سی اے ٹی) نے مرکزی موٹر وہیکل ضوابط (سی ایم وی آر) کی قابل اطلاق دفعات کے مطابق AIS-119 اور AIS-153 کے تحت 15 میٹر ملٹی ایکسل سلیپر بس کے لیے اپنا پہلا کمپلائنس سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔

یہ سرٹیفکیٹ سینیٹی آٹوموٹیو پرائیویٹ لمیٹڈ کو اس کی 15 میٹر ملٹی ایکسل سلیپر بس کے لیے دیا گیا ہے۔ یہ کامیابی مسافر نقل و حمل کے زمرے میں قابل اجازت طویل ترین بس باڈی کنفیگریشنز میں سے ایک کی جانچ اور سرٹیفکیشن کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

یہ سرٹیفکیٹ باضابطہ طور پر آئی سی اے ٹی کے ڈائریکٹر جناب سوربھ دلیلا نے سینیٹی آٹوموٹیو پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب نریش کمار یادو کے حوالے کیا۔ اس موقع پر آئی سی اے ٹی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

طویل فاصلے کے سفر کے لیے جدید کنفیگریشن

یہ گاڑی طویل فاصلے کے مسافروں کی نقل و حمل کے لیے تیار کی گئی ہے، جس میں ساختی مضبوطی، ہنگامی حالات میں تحفظ، آگ سے حفاظت، مسافروں کی آمد و رفت اور سفری آرام کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔

بس میں 42 برتھ (مکمل سلیپر ورژن کے لیے) اور 21 برتھ + 42 نشستوں (ہائبرڈ سلیپر ورژن کے لیے) کی گنجائش ہے، جو طویل فاصلے کے سفر کے لیے ایک مربوط حل فراہم کرتی ہے۔

اس کی متعلقہ آٹوموٹیو معیارات اور مرکزی موٹر وہیکل ضوابط (سی ایم وی آر) کے تحت مقرر کردہ گاڑی کی حفاظت، ساختی سالمیت، مسافروں کے لیے گنجائش اور آرام سے متعلق قابل اطلاق تقاضوں کے مطابق جانچ کی گئی اور اسے سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔

مسافر گاڑیوں کے تحفظ کو مضبوط بنانا

AIS-119 اور AIS-153 کے تحت سرٹیفکیشن سے جدید مسافر گاڑیوں کی کنفیگریشنز کا جائزہ لینے اور مینوفیکچرروں کو مقررہ ضابطہ جاتی اور تکنیکی تقاضوں کو پورا کرنے میں معاونت فراہم کرنے کی آئی سی اے ٹی کی صلاحیت کا اظہار ہوتا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، آئی سی اے ٹی کے ڈائریکٹر جناب سوربھ دلیلا نے کہا:

”یہ سرٹیفکیشن آئی سی اے ٹی کے لیے ایک اہم کامیابی ہے اور جدید مسافر گاڑیوں کی جانچ اور سرٹیفکیشن میں ہماری تکنیکی صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ مسافروں کے تحفظ، ضابطہ جاتی تقاضوں کی تعمیل اور تکنیکی ترقی کے لیے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ آئی سی اے ٹی محفوظ تر، زیادہ قابل اعتماد اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس نقل و حرکت کے حل تیار کرنے میں بھارتی آٹوموٹیو صنعت کی معاونت جاری رکھے گا۔“

سینیٹی آٹوموٹیو پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب نریش کمار یادو نے سرٹیفکیشن پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی طویل فاصلے کے مسافروں کی نقل و حمل کے لیے محفوظ، قابل اعتماد اور آرام دہ حل تیار کرنے کی کمپنی کی کوششوں کو مزید مضبوط کرے گی۔

آئی سی اے ٹی بھارتی آٹوموٹیو صنعت کو گاڑیوں کے تحفظ، ضابطہ جاتی تقاضوں کی تعمیل اور تکنیکی اختراع کو بہتر بنانے میں معاونت فراہم کرنے کے لیے جانچ، سرٹیفکیشن اور ہومولوگیشن کی خدمات مسلسل فراہم کر رہا ہے۔

یہ سرٹیفکیشن بھارت میں زیادہ محفوظ، ضوابط کے مطابق اور جدید مسافر نقل و حمل کی گاڑیوں کی تیاری میں آئی سی اے ٹی کے جاری کردار کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔

**********

 

ش ح۔ ف ش ع

U: 2626

 


(ریلیز آئی ڈی: 2303509) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: Tamil , English , हिन्दी , Marathi