عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اچھی حکم رانی قومی ویبینار سیریز 2026-27 کا 39 واں ویبینار ’پ ایم اے کے تحت انعام یافتہ پہل ات کی پائیداری اور تکرار‘ کے موضوع کے تحت منعقد کیا گیا


ڈاکٹر اوم پرکاش نے شِکشا سیتو، آسام اقدام اور اس کی پائیداری پر اور محترمہ دیپیکا چودھری نے اس کے توسیع اور نفاذ پر قومی سامعین کے سامنے پیش کشیں کیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 AUG 2026 6:27PM by PIB Delhi

39 واں اچھی حکم رانی قومی ویبینار 25 اگست 2026 کو منعقد کیا گیا جس میں عوامی انتظامیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم کے انعام 2024 سے نوازے گئے شِکشا سیتو، آسام اقدام کو پ ایم اے کے تحت انعام یافتہ پہل ات کی پائیداری اور تکرارکے موضوع کے تحت پیش کیا گیا۔ پیش کشوں میں شامل تھے:

  1. اس انعام یافتہ پہل اور پائیداری کے پہلو ڈاکٹر اوم پرکاش، کمشنر و سکریٹری؛ جنگلات، ماحولیات و ماحولیاتی تبدیلی، آسام سرکار نے پیش کیے؛ اور
  2. اقدام کے کلیدی پہلوؤں کا نفاذ اور اس کی مزید توسیع محترمہ دیپیکا چودھری، اسکول انسپکٹر، کامروپ میٹروپولیٹن، گوہاٹی، آسام نے پیش کی۔

ویبینار کی صدارت جناب پونیٹ یادو، اضافی سکریٹری، ڈی اے آر پی جی نے کی اور محکمہ کے اعلیٰ اہلکاران نے شرکت کی۔ ویبینار میں بھارت بھر کے 600 سے زیادہ مقامات سے ریاستوں/یونین علاقوں کے انتظامی اصلاحات کے محکموں کے اعلیٰ اہلکاران، ضلع کلیکٹرز، ریاستی اور ضلعی فیلڈ اہلکاران، مرکزی اور ریاستی انتظامی تربیتی اداروں کے اہلکاران نے شرکت کی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپریل 2022 میں انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات محکمہ (ڈی اے آر پی جی) کو ہدایت دی تھی کہ وہ ضلع کلیکٹرز اور دیگر اہلکاران کے ساتھ ورچوئل کانفرنسز/ویبینار منعقد کرے جن میں عوامی انتظامیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم کے انعامات (پ ایم اے) کے سابق انعام یافتگان کو اپنے تجربات پیش کرنے کے لیے مدعو کیا جائے تاکہ وسیع تر اشاعت اور تکرار کا مقصد حاصل کیا جا سکے۔

اس کے بعد سے اب تک 38 ویبینار منعقد کیے جا چکے ہیں۔ ہر ویبینار میں لائن ڈیپارٹمنٹس، ریاستی سرکاروں، ضلع کلیکٹرز، ریاستی انتظامی تربیتی اداروں اور مرکزی تربیتی اداروں کے تقریباًًً 1000 اہلکاران شرکت کرتے ہیں۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 2595


(ریلیز آئی ڈی: 2303336) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , Gujarati , हिन्दी