مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرائی کے مشاورتی دستاویز ’رسائی (وائرلائن اور وائرلیس) اور براڈبینڈ (وائرلائن اور وائرلیس) خدمات کے معیار کے ضابطے، 2024‘ کی مسودہ ترامیم پر تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 AUG 2026 6:34PM by PIB Delhi

بھارت کی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی (ٹرائی) نے 5 اگست 2026 کو رسائی (وائرلائن اور وائرلیس) اور براڈبینڈ (وائرلائن اور وائرلیس) خدمات کے معیار کے ضابطے، 2024کے مسودہ ترامیم پر ایک مشاورتی دستاویز جاری کیا تھا۔ اسٹیک ہولڈروں کے ذریعے تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ بالترتیب 26 اگست 2026 اور 7 ستمبر 2026 مقرر کی گئی تھی۔

اس سلسلے میں، صنعتی انجمنوں اور اسٹیک ہولڈروں کے ذریعے تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، فیصلہ کیا گیا ہے کہ تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ کو بالترتیب 2 ستمبر 2026 اور 15 ستمبر 2026 تک بڑھا دیا جائے۔

تبصرے اور جوابی تبصرے الیکٹرانک شکل میں adv-qos1@trai.gov.in پر بھیجے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب تیج پال سنگھ، مشیر (کیو او ایس-1) سے adv-qos1@trai.gov.in یا +91-11-20907759 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 2597


(ریلیز آئی ڈی: 2303334) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English