وزارت آیوش
اے او جی یو ایس وائی کے تحت ریاستی ادویات جانچ کی لیبارٹریوں کی جدیدکاری
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 JUL 2026 3:28PM by PIB Delhi
آیوش کے مرکزی وزیر مملکت (آئی/سی) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مالی سال 26-2025 کے دوران آیوش اوشدھی گنوتا ایوم اُتپادن سموردھن یوجنا (اے او جی یو ایس وائی) اسکیم کے تحت 3 ریاستی ادویات جانچ لیبارٹریوں (ڈی ٹی ایل) کو مالی معاونت فراہم کی گئی۔ اے او جی یو ایس وائی اسکیم کے تحت مالی سال 26-2025میں ریاستی ادویات جانچ لیبارٹریوں کی جدیدکاری کے لیے مختص، جاری اور استعمال کی گئی مجموعی رقم کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام خطے کے لحاظ سے تفصیلات ضمیمے میں منسلک ہیں۔
بھارتی ادویات اور ہومیوپیتھی کے فارماکوپیا کمیشن (پی سی آئی ایم اینڈ ایچ) میں معاہداتی عملے کی کمی کے حوالے سے وزارت کے پاس ایسی کوئی رپورٹ دستیاب نہیں ہے۔ مزید برآں، ریاستی لائسنسنگ حکام کی جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق معاہداتی عملے کی کوئی شدید کمی نہیں ہے۔
تاہم آیوش ادویات کے لیے ڈبلیو ایچ او سرٹیفکیٹ آف فارماسیوٹیکل پروڈکٹ (ڈبلیو ایچ او-سی او پی پی) مرکزی ادویات معیارات کنٹرول تنظیم (سی ڈی ایس سی او) کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے۔ مزید برآں، آیوش کی وزارت آیوش ادویات سے متعلق لائسنسنگ کی تمام سرگرمیوں کے لیے ای-آوشدھی پورٹل ([www.e-aushadhi.gov.in](http://www.e-aushadhi.gov.in)) نافذ کر رہی ہے، جس کا مقصد شفافیت میں اضافہ، کارروائی میں تاخیر کو کم کرنا اور درخواستوں و سرٹیفکیٹس کی حقیقی وقت میں نگرانی کو ممکن بنانا ہے۔ متعلقہ ریاستی/مرکز کے زیر انتظام خطے کے لائسنسنگ حکام ادویات و کاسمیٹکس ایکٹ، 1940 اور ادویات کے ضوابط، 1945 کی دفعات کے مطابق ای-اوشدھی پورٹل کے ذریعے آیوروید، سدھا، سووا رِگپا، یونانی اور ہومیوپیتھی ادویات کی فروخت کے لیے تیاری کا لائسنس مینوفیکچررز کو جاری کر سکتے ہیں۔
چھتیس گڑھ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق، ریاست میں 34 آیوش ادویات انسپکٹرز دستیاب ہیں، جبکہ رائے پور میں ایک ادویات جانچ لیبارٹری (ڈی ٹی ایل) موجود ہے، جہاں مطلوبہ جانچ کی سہولیات دستیاب ہیں۔ افرادی قوت اور ادویات جانچ لیبارٹری کے بنیادی ڈھانچے میں کوئی مخصوص کمی نہیں ہے۔ آیوش کی وزارت توقعاتی اضلاع سمیت ریاست میں ضابطہ جاتی اور ادویات کی جانچ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ریاستی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ باقاعدگی سے رابطہ اور تال میل قائم کر رہی ہے۔
آیوش کی وزارت مرکزی شعبے کی اسکیم ’آیوش اوشدھی گنوتا ایوم اُتپادن سموردھن یوجنا‘ (اے او جی یو ایس وائی) نافذ کر رہی ہے، جس کے تحت ریاستی/مرکز کے زیر انتظام خطوں کی ادویات جانچ لیبارٹریوں (ڈی ٹی ایل) کو جدید بنانے اور مضبوط کرنے کے لیے 100 فیصد مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اس میں اعلیٰ درجے کے تجزیاتی آلات کی خریداری اور جدیدکاری بھی شامل ہے۔آیوش ادویات کی حفاظت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے ضابطہ جاتی اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کی غرض سے مرکزی ادویات معیارات کنٹرول تنظیم (سی ڈی ایس سی او) میں آیوش شعبہ قائم کیا گیا ہے۔ موجودہ رہنما اصولوں کے مطابق، آیوش ادویات کے لیے ڈبلیو ایچ او سرٹیفکیٹ آف فارماسیوٹیکل پروڈکٹ (ڈبلیو ایچ او-سی او پی پی) مرکزی ادویات معیارات کنٹرول تنظیم (سی ڈی ایس سی او) کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے آیوش شعبے میں تعینات ادویات انسپکٹرز، ریاست/مرکز کے زیر انتظام خطوں اور سی ڈی ایس سی او کے ادویات انسپکٹرز کے ساتھ مل کر ادویات تیار کرنے والے یونٹس کا مشترکہ معائنہ کرتے ہیں، تاکہ جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ ادویات سے متعلق عالمی ادارۂ صحت کی تکنیکی رپورٹ سیریز (ٹی آر ایس) کے رہنما اصولوں کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
ضمیمہ
مالی سال 26-2025 کے دوران اے او جی یو ایس وائی کے تحت ریاستی ادویات جانچ لیبارٹریوں (ڈی ٹی ایل) کی جدیدکاری کے لیے مختص، جاری اور استعمال کی گئی مجموعی رقم کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام خطے کے لحاظ سے تفصیلات درج ذیل ہیں:
- مالی سال 26-2025 کے دوران اے او جی یو ایس وائی کے مالی امداد (جی آئی اے) کے مد میں، ادویات جانچ لیبارٹریوں اور فارمیسیوں کی جدیدکاری کے لیے 17.50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
- ریاستی ادویات جانچ لیبارٹریوں کی جدیدکاری کے لیے جاری اور استعمال کی گئی رقم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
(رقم روپے میں)
)
|
نمبرر شمار
|
ریاست
|
جزو
|
سرکاری/نجی/سرکاری شعبے کا ادارہ /پی ایس یو
|
تفصیلات
|
منظور شدہ کل رقم
|
پچھلے سالوں میں جاری کی گئی رقم
|
2025-26 میں جاری کردہ رقم
|
2025-26 کے اخراجات
|
|
1
|
اروناچل پردیش
|
اعلیٰ معیارات حاصل کرنے کے لیے آیوش فارمیسیوں اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کو مضبوط اور اپ گریڈ کرنا
|
حکومت
|
ریاستی حکومت ڈی ٹی ایل
|
53,24,026
|
2023-24
17,99,813
2024-25
17,24,400
|
17,99,813
|
17,99,813
|
|
2
|
میزورم
|
حکومت
|
ریاستی حکومت ڈی ٹی ایل
|
1,60,61,384
|
22-2021-
18,00,000
2023-24
67,20,884
2024-25
57,40,500
|
18,00,000
|
14,19,928
|
|
3۔
|
مدھیہ پردیش
|
حکومت
|
ریاستی حکومت ڈی ٹی ایل
|
75,83,262
|
-
|
75,83,262
|
-
|
******
ش ح۔ ع ح۔اش ق
U. No. 2531
(ریلیز آئی ڈی: 2302855)
وزیٹر کاؤنٹر : 2