وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش خدمات کو ڈیجیٹل نظام سے جوڑنے کی پہل

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 JUL 2026 3:29PM by PIB Delhi

’آیوش گرڈ‘منصوبہ آیوش شعبے کےلئے آئی ٹی کی بنیاد کے طور پر کام کرتا ہے، جو صحت خدمات، تحقیق و ترقی، آیوش ادویات کے انتظام، طبی پودوں، تعلیم و آگاہی، صلاحیت سازی اور عالمی و ذرائع ابلاغ کے ذریعے رسائی کے شعبوں میں ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھا رہا ہے۔

اس اقدام کے تحت 24 ای-گورننس پلیٹ فارم تیار کیے گئے ہیں اور انہیں ملک بھر میں قابلِ رسائی بنایا گیا ہے۔ ’مائی آیوش انٹیگریٹڈ سروسز پورٹل‘، جو آیوش وزارت کا مرکزی پورٹل ہے اور www.maisp.ayush.gov.in پر دستیاب ہے، آیوش سے متعلق تمام ایپلی کیشنز اور خدمات کو ایک مربوط ڈیجیٹل نظام میں یکجا کرتا ہے۔ صارفین کی معاونت اور ان کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس چیٹ بوٹ (بیٹا ورژن) بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ پورٹل مختلف خدمات اور اسکیموں تک شہریوں کو آسان رسائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ حقیقی وقت میں نگرانی اور اعداد و شمار پر مبنی فیصلہ سازی کو بھی ممکن بناتا ہے۔ تفصیلی معلومات maisp.ayush.gov.in پر دستیاب ہیں۔

اسی طرح آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کے مطابق ’آیوش اسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم‘ (اے ایچ ایم آئی ایس) نافذ کیا گیا ہے، جس کا مقصد صحت خدمات کی فراہمی کو ڈیجیٹل بنانا اور آیوش صحت مراکز کے انتظام کو بہتر بنانا ہے۔ ’آیوش گرانٹ پورٹل‘ نے وزارت کی مختلف مرکزی شعبے کی اسکیموں کے تحت مالی معاونت کی تجاویز جمع کرانے، ان کی کارروائی، منظوری اور نگرانی کے عمل کو آسان اور منظم بنا دیا ہے۔ ’آیوش ریسرچ پورٹل‘ 43,000 سے زائد منتخب آیوش تحقیقی مطبوعات کے ایک مرکزی ڈیجیٹل ذخیرے کے طور پر کام کرتا ہے، جس سے محققین، معالجین اور پالیسی سازوں کو آسان رسائی حاصل ہوتی ہے۔ ’آیوش انویسٹمنٹ سارَتھی پورٹل‘ آیوش شعبے میں ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مخصوص پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے جامع معلومات فراہم کرتا ہے۔ ’ای-چرک‘ پورٹل طبی پودوں کے شعبے کے لیے ایک ورچوئل بازار اور معلوماتی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جو کسانوں، جمع کرنے والوں، خریداروں، تیار کنندگان اور برآمد کنندگان کو ایک دوسرے سے مربوط کرتا ہے۔

’وائی-بریک پرو‘موبائل ایپلی کیشن کام کی جگہوں پر مختصر یوگا سیشنز کے ذریعے مجموعی صحت و تندرستی کو فروغ دیتی ہے۔ ’ایم یوگا‘ ایپلی کیشن سیکھنے کے ماڈیولز اور رہنمائی میں کیے جانے والے سیشنز فراہم کرکے باقاعدگی سے یوگا کی مشق کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، جن تک کسی بھی وقت اور کہیں سے بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ’یوگا پورٹل‘ یوگا کو ایک جامع طرزِ زندگی کے طور پر فروغ دینے اور اسے سب کے لیے زیادہ قابلِ رسائی بنانے کے لیے ایک مخصوص ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ یوگا پروٹوکولز، تربیتی ماڈیولز، مصدقہ اداروں، پروگراموں اور تحقیقی مطالعات کے بارے میں مستند اور منظم معلومات فراہم کرتا ہے، جس سے سیکھنے والوں اور یوگا کی مشق کرنے والوں کے لئے قابلِ اعتماد معلومات تک آسان رسائی یقینی بنتی ہے۔

اس کے علاوہ، بین الاقوامی یوگا دن 2026 کے دوران یوگا پورٹل پر منعقد کیے گئے ’یوگا سنگم‘ میں 7.6 لاکھ سے زائد تنظیموں نے رجسٹریشن کرائی۔ ان تنظیموں نے ملک بھر میں ایک ساتھ یوگا کرنے والے افراد کی 8 لاکھ سے زائد تصاویر بھی اپ لوڈ کیں۔

مجموعی طور پر آیوش گرڈ کے تحت تیار کیے گئے تمام ای-گورننس آلات سب کے لیے قابلِ رسائی ہیں۔ ان سے خدمات کی فراہمی کا نظام مضبوط ہوا ہے، عملی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور شفافیت و جواب دہی میں اضافہ ہوا ہے۔

آیوش گرڈ نے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور خدمات کی فراہمی کو معیاری بنانے کے ذریعے دیہی اور امنگوں والے اضلاع سمیت آیوش پر مبنی بنیادی صحت خدمات تک رسائی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

آیوش اسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (اے ایچ ایم آئی ایس) جیسے پلیٹ فارموں کے ذریعے مریضوں کا اندراج، الیکٹرانک صحت ریکارڈ، مریضوں کو دوسرے مراکز کے لئے بھیجنے اور علاج کے تسلسل کو ڈیجیٹل طور پر ممکن بنایا جا رہا ہے۔ 15 جولائی 2026 تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 5,386 آیوش صحت مراکز کو اے ایچ ایم آئی ایس سے منسلک کیا جا چکا ہے۔ اڈیشہ میں علاقائی یونانی طبی تحقیقی ادارہ، علاقائی ہومیوپیتھی تحقیقی ادارہ اور مرکزی آیوروید تحقیقی ادارہ بھی اے ایچ ایم آئی ایس ایپلی کیشن سے منسلک ہو چکے ہیں۔ حقیقی وقت میں معلومات فراہم کرنے والے ڈیش بورڈ اور معیاری رپورٹنگ سے ریاستی اور ضلعی حکام کو نگرانی، منصوبہ بندی اور ہدفی اقدامات میں مدد مل رہی ہے، جس کے نتیجے میں ایسے علاقوں میں آیوش خدمات کی دستیابی اور رسائی بہتر ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ، پی ایم گتی شکتی پورٹل نے منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی میں معاونت کے لیے ’پی ایم گتی شکتی آیوش اثاثہ نقشہ سازی ٹول‘ کے ذریعے آیوش صحت مراکز کی جغرافیائی معلوماتی نظام پر مبنی نقشہ سازی کو ممکن بنایا ہے۔ 15 جولائی 2026 تک پورٹل پر مجموعی طور پر 6,002 مراکز کی نقشہ سازی کی جا چکی ہے، جن میں اڈیشہ ریاست کے 85 آیوش ڈسپنسریاں اور 150 آیوش آروگیہ مندر بھی شامل ہیں۔ بین الاقوامی یوگا دن 2026 کے دوران یوگا پورٹل پر منعقد کیے گئے ’یوگا سنگم‘ میں کیونجھرپارلیمانی حلقے کے تحت 235 تنظیموں اور اڈیشہ میں مجموعی طور پر 14,890 تنظیموں نے رجسٹریشن کرائی۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آیوش صحت اداروں کی جانب سے ان ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کو اپنائے جانے سے دیہی اور امنگوں والے اضلاع سمیت آیوش خدمات کی رسائی، معیار اور تسلسل میں بہتری آئی ہے۔

’مائی آیوش انٹیگریٹڈ سروسز پورٹل ‘، جو آیوش وزارت کا مرکزی پورٹل ہے، آیوش سے متعلق تمام ایپلی کیشنز اور خدمات کو ایک مربوط ڈیجیٹل نظام میں یکجا کرتا ہے۔ آیوش گرڈ منصوبے کے تحت تیار کیے گئے تمام پورٹل اڈیشہ کے کیونجھر پارلیمانی حلقے سمیت تمام صارفین کے لیے قابلِ رسائی ہیں۔ اس کے علاوہ، پورے بھارت میں آیوش اسپتالوں، ڈسپنسریوں، صحت و تندرستی مراکز وغیرہ کو ڈیجیٹل طور پر مضبوط بنانے کے لیے اے ایچ ایم آئی ایس ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے۔ اے ایچ ایم آئی ایس ایپلی کیشن کے ذریعے مریض آن لائن وقت لے سکتے ہیں اور قطار میں انتظار کیے بغیر براہِ راست صحت مرکز جا سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے ادویات کے ذخیرے کا انتظام بھی ڈیجیٹل طور پر کیا جا رہا ہے۔

آیوش وزارت ڈیجیٹل پلیٹ فارموں میں بہتری لاتے ہوئے، باہمی مطابقت کو فروغ دیتے ہوئے، مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپناتے ہوئے اور اعداد و شمار پر مبنی حکمرانی کو ممکن بنا کر آیوش شعبے کے لیے ایک جامع ڈیجیٹل نظام کے طور پر آیوش گرڈ کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔

ان کوششوں کا مقصد خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا، شواہد پر مبنی پالیسی سازی کو آسان بنانا، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت ’ڈیجیٹل انڈیا بھاشِنی ڈویژن‘ کے تعاون سے کثیر لسانی معاونت فراہم کرنا اور آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن سمیت قومی صحت پروگراموں اور ڈیجیٹل صحت کے اقدامات کے ساتھ بلا رکاوٹ انضمام کو یقینی بنانا ہے۔

یہ معلومات آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ع د

U.NO. 2530


(ریلیز آئی ڈی: 2302853) وزیٹر کاؤنٹر : 14
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी