عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ماریشس کے عوامی خدمات اور انتظامی اصلاحات   کے وزیر  لچمنہ راج  پینتیا نے  وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی؛ عوامی خدمات، تربیت اور صلاحیت سازی میں بھارت-ماریشس تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا


بھارت اور ماریشس کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور عوامی روابط پر مبنی خصوصی تعلقات ہیں، عوامی انتظامیہ اور صلاحیت سازی مزید تعاون کے لیے ایک فطری شعبہ ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سرکاری ملازمین کے لیے مسلسل،  رول اور صلاحیت پر مبنی سیکھنے کی سمت میں مشن کرم یوگی کے تحت بھارت کے تجربے پر بھی تبادلۂ خیال کیا

بھارت اور ماریشس نے عوامی انتظامیہ میں تعاون کو وسعت دینے کے امکانات تلاش کیے؛ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  اے بی وی آئی پی ایس آئی – انڈیا کے ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا

प्रविष्टि तिथि: 24 AUG 2026 5:44PM by PIB Delhi

جمہوریہ ماریشس کے عوامی خدمات اور انتظامی اصلاحات  کے وزیر جناب لچمنہ راج پینتیا نے آج اعلیٰ سطح کے افسران کے وفد کے ہمراہ کرتویہ بھون میں سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی  سائسنز  کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  اور  وزیر اعظم کے دفتر ،  عملہ ، عوامی شکایات، پنشن،  ایٹمی توانائی اور خلاء  کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد  ، عوامی خدمات، تربیت اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں بھارت-ماریشس تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کرنا تھا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مستقل ادارہ جاتی روابط اور تجربات کے تبادلے پر زیادہ زور دیا گیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ موجودہ تعاون کو تربیت کے وسیع مواقع، عوامی خدمات کے اداروں کے درمیان مضبوط روابط اور حکمرانی، انتظامی اصلاحات اور ٹیکنالوجی کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی میں  ، بھارت کے تجربات کے زیادہ سے زیادہ تبادلے کے ذریعے آگے بڑھایا جانا چاہیے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت اور ماریشس کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور عوامی روابط پر مبنی خصوصی تعلقات ہیں اور عوامی انتظامیہ اور صلاحیت سازی مزید تعاون کے لیے ایک فطری شعبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے  ، ماریشس کے سرکاری ملازمین کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مسلسل تعاون کیا ہے اور موجودہ روابط   ، اب ایک زیادہ منظم اور پائیدار ادارہ جاتی شراکت داری قائم کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

وزیر  موصوف نے گزشتہ سال  ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ماریشس کے دورے کے دوران  طے پانے والی مفاہمت کا حوالہ دیا، جس کے تحت نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس ( این سی جی جی ) کے ذریعے پانچ سال میں 500 ماریشس کے سرکاری ملازمین کو تربیت دی جانی ہے، جس کا پہلا بیچ پہلے ہی مسوری میں تربیت حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہل انفرادی تربیتی پروگراموں سے آگے بڑھ کر  ، بھارت اور ماریشس کی عوامی خدمات کے درمیان گہرے اور مستقل روابط کی ایک اہم بنیاد بن سکتی ہے۔

ملاقات میں اے بی وی آئی پی ایس آئی  اور عوامی خدمات کی تربیت اور صلاحیت سازی سے وابستہ بھارت کے سرکردہ اداروں، جن میں لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن  ( ایل بی ایس این اے اے ) ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن ( آئی آئی پی اے )  اور انسٹی ٹیوٹ آف سکریٹریٹ ٹریننگ اینڈ مینجمنٹ ( آئی ایس ٹی ایم ) شامل ہیں،  کے درمیان مضبوط ادارہ جاتی روابط  کے فروغ پر خاص توجہ دی گئی۔ مجوزہ شعبوں میں مشترکہ پروگراموں کی تشکیل، فیکلٹی اور تربیتی صلاحیت سازی، ماہرین کے تبادلے، مطالعاتی پروگرام، تربیتی طریقۂ کار کا اشتراک، کیس اسٹڈیز کی تیاری اور مشترکہ تحقیق شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں فعال کیے گئے آئی گوٹ کرم یوگی   ماریشس پلیٹ فارم سے ماریشس کے سرکاری ملازمین کے لیے مسلسل ڈیجیٹل تعلیم اور صلاحیت سازی کی مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکتی ہے۔ بھارت اور ماریشس کے ادارے مل کر تعلیمی راستے تیار کر سکتے ہیں، مواد کو مرتب کر سکتے ہیں اور ماریشس کی حکمرانی کے تجربات اور کیس اسٹڈیز کو  ، ملک کی ضروریات کے مطابق تیار کردہ تعلیمی وسائل میں شامل کر سکتے ہیں۔

ملاقات کے دوران ، حکومتِ ہند اور جمہوریہ ماریشس کے اعلیٰ افسران، اٹل بہاری واجپئی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک سروس اینڈ انوویشن ( اے بی وی آئی پی ایس آئی )  کے نمائندگان اور بھارت میں ماریشس کی ہائی کمشنر محترمہ شیلا بپو نے شرکت کی۔ بات چیت میں عوامی انتظامیہ، صلاحیت سازی، تربیت، ڈیجیٹل تعلیم اور عوامی خدمات میں اختراع کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ملاقات میں روایتی سول سروس  ٹریننگ سے آگے بڑھ کر پیشہ ورانہ صلاحیت سازی کے وسیع شعبوں تک تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔ آئی آئی پی اے  نے عوامی انتظامیہ، حکمرانی، قیادت اور عوامی پالیسی کے شعبوں میں مختصر اور طویل مدتی پروگراموں کے لیے اے بی وی آئی پی ایس آئی کے ساتھ تعاون کی تجویز پیش کی ۔  اس کے علاوہ  ، اے بی وی آئی پی ایس آئی  کے فیکلٹی اور عملے کی صلاحیت سازی اور ماریشس کے سائنسی و تکنیکی افسران کے لیے تربیتی پروگراموں کی بھی تجویز دی۔

آئی آئی ی اے  نے مشترکہ تحقیق اور مشاورت، سرکاری اسکیموں اور منصوبوں کی نگرانی اور تشخیص، فیکلٹی اور محققین کی صلاحیت سازی، آن لائن تربیتی کورسز اور ماڈیولز کی تیاری اور فیکلٹی و عملے کے تبادلے میں بھی تعاون کی تجویز پیش کی۔ ایل بی ایس این اے اے  نے ماریشس کے سرکاری ملازمین کے لیے موزوں وسط مدتی اور دورانِ ملازمت تربیتی پروگراموں میں شرکت کے مواقع اور ماریشس کی صلاحیت سازی کی ضروریات کے مطابق پروگراموں کی مشترکہ تشکیل کی تجاویز پیش کیں۔

جناب لچمنہ راج پینتیا نے ماریشس کے لیے  ، بھارت کی مسلسل حمایت کا خیرمقدم کیا اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ  این سی جی جی کی ٹیمیں تربیت دینے والوں اور ماریشس کے سرکاری ملازمین کو تربیت دینے اور کرم یوگی بھارت پلیٹ فارم کے زیادہ مؤثر استعمال میں تعاون کے لیے ماریشس کا دورہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ چار مشنوں  کے ذریعے اب تک 85 ماریشس کے افسران تربیت حاصل کر چکے ہیں اور ماریشس کی جانب سے مزید تربیتی پروگراموں کو ماریشس میں منعقد کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔

ماریشس کے وزیر نے بحر ہند اور مشرقی افریقی خطے کے لیے اے بی وی آئی پی ایس آئی   کو عوامی خدمات کی تعلیم اور اختراع کا مرکزِ امتیاز بنانے میں بھارت سے مسلسل تعاون بھی طلب کیا۔ انہوں نے ماریشس کی جانب سے مجوزہ گڈ گورننس اور مینجمنٹ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں بھارتی اداروں کو شرکت کی دعوت دی اور بھارتی اداروں کے ساتھ مزید گہرے تعلیمی اور ادارہ جاتی روابط قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے لیے اہم ابھرتے ہوئے شعبوں میں ، جن میں  بلیو اکانومی، سمندری ٹیکنالوجیز، ماہی گیری، سمندر کے  پانی کو میٹھا کرنے اور پائیدار ترقی شامل ہیں،  تعاون کے مواقع پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ ان شعبوں میں خصوصی صلاحیت سازی کے پروگرام، ماہرین کے تبادلے اور مشترکہ تعلیمی اقدامات بھارت-ماریشس تعاون کے لیے نئی راہیں پیدا کر سکتے ہیں۔

بات چیت میں مضبوط ادارہ جاتی شراکت داری اور مسلسل تربیتی روابط کے ذریعے عوامی انتظامیہ اور صلاحیت سازی میں بھارت-ماریشس تعاون کو نئی سطح پر لے جانے کے مشترکہ عزم کی توثیق کی گئی۔ یہ شراکت داری 500 افسران کے تربیتی پروگرام،  اے بی وی آئی پی ایس آئی  ، آئی گوٹ  کرم یوگی ماریشس اور ماریشس و بھارتی تربیتی اداروں کے درمیان ابھرتے ہوئے روابط کی بنیاد پر آگے بڑھے گی، جس میں طویل مدتی عوامی خدمات کی صلاحیتیں پیدا کرنے اور علم، تجربے اور بہترین طریقۂ کار کے مسلسل تبادلے کے لیے ایک فریم ورک تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013Y27.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025RP1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003B1F0.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004QXF5.jpg

 

..................................................... ...................................................

) ش ح – م م       -  ع ا )

U.No. 2529


(रिलीज़ आईडी: 2302852) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil