کیمیکل اور پٹرو کیمیکل کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

کیم کنیکٹ  2026 :  صنعت و اکیڈمیا کا پروگرام کل آئی آئی ٹی مدراس میں منعقد ہوگا


مراکزِ امتیاز کی ٹیکنالوجیز اور پیٹنٹس کو تجارتی استعمال کے لیے پیش کیا جائے گا

प्रविष्टि तिथि: 24 AUG 2026 5:42PM by PIB Delhi

کیم کنیکٹ  2026 ،  صنعت و اکیڈمیا کا ایک روزہ پروگرام، کل آئی آئی ٹی مدراس کے اسٹوڈنٹ ایکٹیویٹی سینٹر ( ایس اے سی )  ہال میں منعقد ہو گا۔

یہ پروگرام کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرز   کی وزارت کے کیمیکلز اینڈ پیٹروکیمیکلز ڈپارٹمنٹ  ( ڈی سی پی سی )  اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی ( آئی آئی ٹی )  ، مدراس کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کیا جا رہا ہے، تاکہ محکمہ کی جانب سے قائم کیے گئے 18 مراکزِ امتیاز  ( سی او ای )  کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

 

 

یہ پروگرام بایوڈی گریڈیبل پیکیجنگ میٹیریلز کے مرکزِ امتیاز  ( سی او ای بایو پیک )  اور آئی آئی ٹی مدراس کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کی جانب سے سی آئی پی ای ٹی  کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

یہ پروگرام موجدین اور صنعت کے درمیان ملاقات کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد کسی ثالث کے بغیر  ، براہِ راست بات چیت کو آسان بنانا ہے۔ اس پروگرام میں  ڈی سی پی سی  کے مراکزِ امتیاز کو  ، ان کمپنیوں کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر لایا جا رہا ہے    ، جو اختراعات کو تجارتی شکل دینے کے لیے تیار ہیں۔ اس کے ذریعے صنعت کے رہنماؤں، اسٹارٹ اپس، ایم ایس ایم ایز، محققین، پالیسی سازوں، انکیوبیٹرز اور سرمایہ کاروں کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کے  لیے ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کیا جا رہا ہے۔

پروگرام کے دوران  ، ڈی سی پی سی  کی اسکیم ’’ کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز کے شعبے میں مراکزِ امتیاز ( سی او ای )  کا قیام‘‘  کے تحت قائم کیے گئے مراکزِ امتیاز کی ٹیکنالوجیز، پروٹوٹائپس اور پیٹنٹس پیش کیے جائیں گے۔

مراکزِ امتیاز کے پرنسپل انویسٹی گیٹرز مخصوص اسٹالز پر اپنے کام کی نمائش کریں گے اور صنعت کے نمائندوں کے ساتھ براہِ راست بات چیت کرکے تعاون، لائسنسنگ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے مواقع تلاش کریں گے۔

 

..................................................... ...................................................

) ش ح – م م       -  ع ا )

U.No. 2528


(रिलीज़ आईडी: 2302849) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil