سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
’’مشن زیرو – صفائی کے کام کے دوران اموات کا خاتمہ‘‘ پر قومی ورکشاپ
صفائی کے کام کے دوران صفر اموات کا ہدف عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے تحت ایک اہم قومی ترجیح ہے۔ محفوظ، منظم اور باوقار صفائی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے تمام محکموں کو مل کر جامع انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے، یہ بات سکریٹری سدھانش پنت نے کہی
نمستے اور گریما اسکیموں کے ذریعے صفائی کے کاموں میں مشینوں کے استعمال کو فروغ دینے اور صفائی کارکنوں اور ان کے زیرِ کفالت افراد کے لیے پیشہ ورانہ حفاظت، صحت، تعلیم اور روزگار کے مواقع کو یقینی بنانے پر زور دیا جا رہا ہے
प्रविष्टि तिथि:
22 AUG 2026 5:07PM by PIB Delhi
آج اڈیشہ کے بھونیشور میں واقع اسٹیٹ کنونشن سینٹر، لوک سیوا بھون میں ’’مشن زیرو: صفائی کے کام کے دوران اموات کا خاتمہ‘‘ کے موضوع پر ایک قومی ورکشاپ منعقد کی گئی۔ اس کا مقصد ادارہ جاتی نظام کو مضبوط بنانا، مناسب ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا، عملی تیاری کو یقینی بنانا اور ملک کے مختلف شہروں میں مشینی صفائی خدمات کو وسعت دینا تھا۔
ورکشاپ میں اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ جناب موہن چرن ماجھی نے شرکت کی۔ دیگر اہم شخصیات میں حکومتِ ہند کی وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے سکریٹری جناب سدھانش پنت، حکومتِ اڈیشہ کی چیف سکریٹری محترمہ انو گرگ، محکمہ ہاؤسنگ و شہری ترقی کی ایڈیشنل چیف سکریٹری محترمہ اوشا پا ڑھی، سی پی ایچ ای ای او کے مشیر جناب وی۔ کے۔ چورسیا، واٹکوکے منیجنگ ڈائریکٹر جناب دیب برت موہنتی، نمستےکے نفاذ کے لیے نوڈل ایجنسی این ایس کے ایف ڈی ایس کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پربھات کمار سنگھ، یو ایم سی سے محترمہ میگھنا ملہوترا اور جناب زیرکسس راؤ، بھونیشور میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنر جناب چنچل رانا، آئی اے ایس اور پمپری چنچواڑ میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنر ڈاکٹر وجے سوریہ ونشی، آئی اے ایس شامل تھے۔
ورکشاپ میں اعلیٰ سرکاری افسران، شہری بلدیاتی اداروں یو ایل بی ایس کے نمائندوں، صفائی کے شعبے کے ماہرین، مشینری تیار کرنے والوں، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور صفائی کارکنوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے محفوظ، باوقار اور مکمل طور پر مشینی صفائی کے نظام کی تشکیل کے لیے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
ورکشاپ میں ادارہ جاتی نظام کو مضبوط بنانے، موزوں ٹیکنالوجی کے فروغ، عملی تیاری کو یقینی بنانے اور ملک کے مختلف شہروں میں مشینی صفائی خدمات کو وسعت دینے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اس کا بنیادی مقصد صفائی کے کام کے دوران اموات کو صفر تک لانا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے سکریٹری جناب سدھانش پنت نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے تحت صفائی کے کام کے دوران صفر اموات کا حصول ایک اہم قومی ترجیح ہے۔ انہوں نے محفوظ، منظم اور باوقار صفائی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے تمام محکموں کو مل کر جامع انداز میں کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ویڈیو کلپس منسلک ہیں۔
National Workshop on “Mission Zero – Ending Fatalities in Sanitation Work” 1
National Workshop on “Mission Zero – Ending Fatalities in Sanitation Work” 2
مختلف شعبوں سے وابستہ متعلقہ فریقوں کی شرکت نے اس بات کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ خطرناک دستی صفائی کے طریقوں کے خاتمے کے لیے حکومتوں، شہری بلدیاتی اداروں (یو ایل بی ایس )، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں اور مقامی برادریوں کے درمیان مربوط اقدامات ضروری ہیں۔
ورکشاپ میں ایک ایسے محفوظ، باوقار، ٹیکنالوجی پر مبنی اور پائیدار صفائی کے نظام کی تشکیل کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا گیا، جہاں صفائی کی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے کسی بھی صفائی کارکن کی جان نہ جائے۔
’’مشن زیرو‘‘ کا مقصد مشینی صفائی، ادارہ جاتی تیاری، کارکنوں کی حفاظت، سماجی تحفظ اور روزگار میں معاونت کے ذریعے صفائی کے کام کے نظام میں بنیادی تبدیلی لانا ہے، تاکہ پورے ملک میں صفائی کے کام کے دوران صفر اموات کے ہدف کی جانب پیش رفت کی جا سکے۔
****
(ش ح۔ف ا۔ م ذ)
UR.No. 2480
(रिलीज़ आईडी: 2302405)
आगंतुक पटल : 9