وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان 25ویں دفاعی مشاورتی گروپ کا اجلاس منعقد

प्रविष्टि तिथि: 21 AUG 2026 9:13PM by PIB Delhi

 دفاعی سکریٹری  جناب راجیش کمار سنگھ نے 21 اگست 2026 کو نئی دہلی میں برطانیہ کے دفاعی امور کے مستقل انڈر سکریٹری جناب  جیریمی پوکلنگٹن کے ساتھ 25ویں ہندوستان-برطانیہ دفاعی مشاورتی گروپ (ڈی سی جی) کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ دونوں ممالک نے ’انڈیا-یوکے وژن 2035‘ اور دس سالہ دفاعی صنعتی روڈ میپ کے تحت تحقیق و ترقی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے جاری دفاعی صنعتی تعاون کا جائزہ لیا۔

دونوں فریقوں نے مشترکہ مشقوں، تربیت اور صلاحیت سازی کے ذریعے ہندوستان اور برطانیہ کی مسلح افواج کے درمیان دو طرفہ تبادلوں کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے ہند-بحرالکاہل خطے میں مضبوط بحری سلامتی تعاون کو بھی تسلیم کیا، جس میں ہند –بحر الکاحل  پہل(آئی پی او آئی) کے تحت ریجنل میری ٹائم سکیورٹی سینٹر آف ایکسی لینس (آر ایم ایس سی ای) کا قیام بھی شامل ہے۔

دونوں دفاعی سکریٹریوں نے علاقائی امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی سلامتی و اسٹریٹجک خودمختاری کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں جانب سے کہا گیا کہ ہندوستان-برطانیہ اسٹریٹجک شراکت داری امن، استحکام، آزادی اور باہمی احترام کی مشترکہ اقدار پر مبنی ہے۔

جیریمی پوکلنگٹن کا برطانیہ کے دفاعی امور کے مستقل انڈر سکریٹری کی حیثیت سے ہندوستان کا یہ پہلا دورہ تھا۔ ڈی سی جی اجلاس سے قبل انہوں نے قومی جنگی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی خدمت میں عظیم قربانی دینے والے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے گاندھی اسمرتی میوزیم اور نیشنل ڈیفنس کالج، نئی دہلی کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل این ایس راجا سبرامنیم کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کی۔

دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر باقاعدہ تبادلۂ خیال کے عزم کی عکاسی ہوئی۔

 

***

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

U : 2446


(रिलीज़ आईडी: 2302284) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Tamil , English , हिन्दी