وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

 ڈی ایف ایس نے دیویانگ افراد کے لیے مالی خدمات تک رسائی بہتر بنانے پر دو روزہ ورکشاپ مکمل کی


رسائی کے ماہرین اور دیویانگ افراد ملازمین نے اداروں میں مالی خدمات کو مزید قابلِ رسائی بنانے کے حوالے سے تجربات اور عملی تجاویز پیش کیں

مالیاتی اداروں میں شمولیت کو فروغ دینے کے لیے قابلِ عمل اقدامات پر متعلقہ فریقوں کی گفتگو

प्रविष्टि तिथि: 21 AUG 2026 9:14PM by PIB Delhi

محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس)، وزارت خزانہ، حکومت ہند نے یونین بینک آف انڈیا کے اشتراک سے 20 اور 21 اگست 2026 کو بنگلورو میں واقع بینک کے اسٹاف کالج میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

ورکشاپ کے دوسرے روز سرکاری شعبے کے بینکوں (پی ایس بی)، سرکاری شعبے کی انشورنس کمپنیوں (پی ایس آئی سی)، شعبہ جاتی ضابطہ کار اداروں اور سرکاری مالیاتی اداروں (پی ایف آئی) میں دیویانگ جن (معذور افراد) کے لیے مالی خدمات تک رسائی کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات پر غور و خوض کیا گیا۔

 

ورکشاپ میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)، پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے)، انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی)، تمام 12 سرکاری شعبے کے بینکوں، 7 سرکاری شعبے کی انشورنس کمپنیوں اور 7 سرکاری مالیاتی اداروں کے کئی چیف ٹیکنالوجی افسران اور سینئر ایچ آر عہدیداروں نے شرکت کی۔

’سوگمیہ بھارت‘ پہل کو اجاگر کرتے ہوئے قابل رسائی سہولتوں کے معیارات اور ان پر عمل درآمد کے تقاضوں سے متعلق ایک آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس کے بعد مالیاتی اداروں میں رسائی سے متعلق قانونی دفعات پر گول میز مذاکرہ ہوا، جس میں شرکا نے عملی مشکلات، توقعات اور زمینی حقائق کے درمیان فرق اور مختلف اداروں میں رسائی بہتر بنانے کے لیے بہترین طریقۂ کار پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ورکشاپ میں رسائی کے شعبے میں کام کرنے والی ممتاز شخصیات اور کئی دیویانگ جن ملازمین نے بھی اپنے تجربات اور عملی تجاویز پیش کیں۔

ورکشاپ کا اختتام سوال و جواب کے ایک تعاملی سیشن کے ساتھ ہوا، جس میں شرکا نے عملی مشکلات اور ایسے قابلِ عمل اقدامات پر غور کیا جن سے مالیاتی خدمات کے پورے نظام میں شمولیت اور رسائی یقینی بنانے کے لیے ادارہ جاتی صلاحیت کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔ ورکشاپ نے مالی خدمات تک شمولیت اور مساوی رسائی کو فروغ دینے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

***

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

U:2465


(रिलीज़ आईडी: 2302283) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil