دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقی کے محکمے کے سکریٹری نے دیہی خواتین میں آنترپرینیورشپ کو تیز کرنے کے لیے ’نیشنل کیمپین آن انٹرپرینیورشپ-2‘ کا آغاز کیا
’نیشنل کیمپین آن انترپرینیورشپ-2‘ کا مقصد 6 کروڑ ’لکھ پتی دیدیوں‘ کے ہدف کی تکمیل کی کوششوں کو تیز کرنا ہے
دیہی ترقی کے محکمے کے سکریٹری روہت سنگھ نے دین دیال انتودیا یوجنا-قومی دیہی روزگار مشن کے تحت ’سنکلپ شکتی‘ دیہی انٹرپرائز ٹیک بلیٹن جاری کیا
’سنکلپ شکتی‘ کا پہلا شمارہ جاری، ’لکھ پتی دیدیوں‘ کو بااختیار بنانے پر توجہ
دیہی ترقی کے محکمے کے سکریٹری روہت سنگھ نے ’سنکلپ شکتی‘ کا پہلا شمارہ جاری کیا، جس میں ’لکھ پتی دیدیوں‘ کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
प्रविष्टि तिथि:
21 AUG 2026 6:29PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کی وزارت نے دین دیال انتودیا یوجنا–قومی دیہی روزگار مشن (ڈی اے وائی–این آر ایل ایم) کے تحت ’نیشنل کیمپین آن انترپرینیورشپ -2‘ کا آغاز کردیا ہے۔ یہ مہم 21 اگست سے 21 نومبر 2026 تک مزید تین ماہ جاری رہے گی، جس میں فارم، نان فارم کاروبار اور اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جی) کی مصنوعات کی مارکیٹنگ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
21 اگست کو دنیا بھر میں ’ انترپرینیورشپ کا عالمی دن‘ منایا جاتا ہے۔
اس مہم کا مقصد دیہی خواتین میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا اور انہیں کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے خود کفیل بنانے پر خصوصی توجہ دینا ہے۔
اس موقع پر دیہی ترقی کے سکریٹری نے ’سنکلپ شکتی‘ کے نام سے دیہی کاروباری سرگرمیوں سے متعلق پہلا تکنیکی بلیٹن بھی جاری کیا۔ یہ بلیٹن ہر ماہ شائع کیا جائے گا۔
مہم کا یہ مرحلہ پہلے مرحلے کے تجربات کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے اور اس میں کاروباری اداروں کو مسلسل معاونت فراہم کرنے، کاروبار کو باضابطہ شکل دینے، پروڈیوسر اداروں کو مضبوط کرنے اور عمل درآمد کے طریقہ کار کو آسان بنانے پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد دیہی خواتین کی آنترپرینیورشپ کو مضبوط بنانا اور 6 کروڑ ’لکھ پتی دیدیوں‘ کے ہدف کی تکمیل میں تعاون کرنا ہے۔
مہم کے تحت اپنی مدد آپ گروپوں سے وابستہ خواتین میں فارم اور نان فارم ذرائعٔ معاش کے شعبوں میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا، کمیونٹی انٹرپرائز کو فروغ دینے والے کیڈر کو مضبوط بنانا، کاروبار کو باضابطہ شکل دینا، ڈیجیٹل اور ای کامرس کا استعمال بڑھانا اور پروڈیوسر گروپس و پروڈیوسر انٹرپرائزز کو مضبوط کرنا شامل ہے۔
سی آر پی-ای پی اور بی ڈی ایس پی کو ’ادیم سکھی‘ کے طور پر متعارف کرایا جائے گا، تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے والے کمیونٹی کیڈر کو زیادہ شناخت اور نمایاں حیثیت حاصل ہوسکے۔
مہم کے تحت او این ڈی سی، جی ای ایم اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ای کامرس کو فروغ دینے کے ساتھ خریدار اور فروخت کنندگان کی ملاقاتیں اور خریداروں، ایگریگیٹرز، ریٹیلرز اور ادارہ جاتی خریداروں سے روابط بھی قائم کیے جائیں گے۔ ریاستیں سی ایل ایف قیادت کے لیے واقفیتی پروگرام، ایکسپوژر وزٹ، انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ ٹریننگ اور کاروباری منصوبہ بندی، مالیاتی خواندگی، مصنوعات کی تیاری، برانڈنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں معاونت فراہم کریں گی۔
مہم کے تحت 50 ہزار کمیونٹی کیڈر کی تربیت، 5 لاکھ ایس ایچ جی خواتین کو انٹرپرینیورشپ اور ذریعۂ معاش سے متعلق تربیت، ایس ایچ جی خاندانوں کی 5 لاکھ نوعمر لڑکیوں کا ڈیٹا بیس تیار کرنے، 50 ہزار کاروباری اداروں کو باضابطہ شکل دینے، پروڈیوسر گروپوں اور پروڈیوسر انٹرپرائزز کی رکنیت میں 2 لاکھ افراد کا اضافہ، 20 لاکھ خواتین میں زرعی ماحولیاتی طریقوں کا فروغ اور 25 ہزار ایس ایچ جی ارکان کو ای کامرس پلیٹ فارمز سے جوڑنے جیسے اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔
مہم کی ایک اہم ترجیح فارم اور نان فارم ذرائعٔ معاش کے ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ کامیاب معاشی سرگرمیوں کو صرف تربیتی پروگرام تک محدود رکھنے کے بجائے انہیں خواتین کی قیادت میں پائیدار کاروباری اداروں میں تبدیل کیا جاسکے۔ یہ مہم موجودہ سی آر پی-ای پی، ای ڈی پی، ایس وی ای پی اور او ایس ایف نظام کی تکمیل کرتے ہوئے خواتین کو ذریعۂ معاش کی سرگرمیوں سے کاروبار کے قیام اور اس کی ترقی تک آگے بڑھانے میں مدد دے گی۔
مہم کی افتتاحی تقریب میں بہار، اترپردیش، جموں و کشمیر، مغربی بنگال اور گوا کے دیہی ترقی محکموں کے سکریٹریز و پرنسپل سکریٹریز نے ذاتی طور پر شرکت کی، جبکہ 34 ریاستی دیہی روزگار مشنوں (ایس آر ایل ایم) کے اسٹیٹ مشن ڈائریکٹرز اور چیف ایگزیکٹو افسران نے ورچوئل طور پر شرکت کی۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 2449 )
(रिलीज़ आईडी: 2302130)
आगंतुक पटल : 3