قبائیلی امور کی وزارت
ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کی مضبوطی اور ان کے دائرے کی توسیع
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 JUL 2026 1:39PM by PIB Delhi
لوک سبھا میں آج ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب درگاداس اوئیکے نے بتایا کہ قبائلی امور کی وزارت قبائلی طلبہ کو اپنے اقامتی ماحول میں معیاری تعلیم فراہم کرنے اور مقامی فنون و ثقافت کے تحفظ کے لیے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس) کی اسکیم نافذ کر رہی ہے۔ ای ایم آر ایس ایسے قبائلی اکثریتی بلاکوں میں قائم کیے جاتے ہیں جہاں مردم شماری 2011 کے مطابق درج فہرست قبائل کی آبادی 50 فیصد سے زیادہ اور قبائلی افراد کی تعداد کم از کم 20,000 ہو۔ اب تک 728 ای ایم آر ایس کی منظوری دی جا چکی ہے، جن میں سے 508 ملک بھر میں سرگرم عمل ہیں۔
ملک بھر میں واقع ای ایم آر ایس میں تعلیم کے معیار اور غیر نصابی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان میں جدید تدریسی معاون وسائل سے لیس کلاس رومز، برج کورسز، تعلیمی لحاظ سے کمزور طلبہ کے لیے خصوصی تدریسی کلاسیں، سائنس اور کمپیوٹر لیبارٹری ، مختلف تعلیمی وسائل سے مزین کتب خانے، کھیل کے میدان اور کھیلوں کا سامان، موسیقی، فنون اور کھیلوں جیسی غیر نصابی سرگرمیوں کی سہولیات، ڈیجیٹل تعلیم کے لیے اسمارٹ کلاس رومز، انٹرنیٹ کی سہولت سے لیس کمپیوٹر لیبارٹری اور روزگار کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ملبوسات، آٹوموٹیو، اے آر/وی آر، مصنوعی ذہانت، فنون جمیلہ اور تندرستی ، زراعت، الیکٹرانکس اور خوردہ شعبوں میں ہنرمندی کے فروغ اور پیشہ ورانہ تربیت کے پروگرام شامل ہیں۔
ای ایم آر ایس میں ڈیجیٹل تعلیم کو مزید مضبوط بنانے کے واسطے اسمارٹ کلاس رومز، ڈیجیٹل بورڈ، انٹرنیٹ سے منسلکہ کمپیوٹر لیبارٹری اور مخصوص ڈی ٹی ایچ ٹی وی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ’ایکلویہ چینل‘ نویں سے بارہویں جماعت تک نصاب پر مبنی تعلیمی مواد اور مسابقتی امتحانات کی تیاری سے متعلق مواد فراہم کرتا ہے، جس سے معیاری درسی وسائل تک مسلسل رسائی یقینی بنائی گئی ہے۔ اس وقت ملک بھر کے ای ایم آر ایس میں 284 اسمارٹ کلاس رومز موجود ہیں، جن میں شہڈول لوک سبھا حلقے کے تحت آنے والے سوہگ پور، جیت پور، انوپ پور اور امریا کے بلاکس بھی شامل ہیں۔
مزید برآں، قبائلی طلبہ کی قومی تعلیمی سوسائٹی (این ای ایس ٹی ایس) ریاستی حکومتوں اور تنفیذی ایجنسیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتی ہے تاکہ ای ایم آر ایس کی تعمیر کا کام تیز کیا جا سکے اور انہیں جلد از جلد فعال بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ، ریاستی حکومتوں کو یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ جہاں ممکن ہو، متبادل عمارتوں میں ای ایم آر ایس کو شروع کیا جائے۔
ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) کے نظم و نسق، انتظام وانصرام اور آپریشن کو مضبوط بنانے کے واسطے مختلف ادارہ جاتی اصلاحات بھی کی گئی ہیں، جن میں مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں:
- قبائلی طلبہ کی قومی تعلیمی سوسائٹی (این ای ایس ٹی ایس) کا قیام قبائلی امور کی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارے کے طور پر کیا گیا ہے، تاکہ ملک بھر میں ای ایم آر ایس اسکیم کے لیے مجموعی پالیسی ، تعلیمی معاونت، نگرانی، صلاحیت سازی، بھرتی، طریقۂ کار میں یکسانیت اور اسکیم کے نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔
- ریاستی ای ایم آر ایس سوسائٹیاں اپنے متعلقہ دائرۂ اختیار میں ای ایم آر ایس کے نفاذ، نظم اور روزمرہ کے امور کی نگرانی کرتی ہیں۔
- ضلعی سطح کی ای ایم آر ایس کمیٹیاں، ضلع کلکٹر/ضلع مجسٹریٹ کی سربراہی میں، مقامی سطح پر نگرانی کو مضبوط بنانے اور نفاذ سے متعلق مقامی مسائل کو حل کرنے کے لیے قائم کی گئی ہیں۔
- تعلیمی انتظام، مالیاتی نظم، خریداری، طلبہ کی فلاح و بہبود، صحت و تحفظ، ہاسٹل کے انتظام اور شکایات کے ازالے سے متعلق جامع عملی رہنما اصول اور سرکلر جاری کیے گئے ہیں، تاکہ تمام ای ایم آر ایس میں یکساں معیارات کو یقینی بنایا جا سکے۔
- ای ایم آر ایس اسٹاف سلیکشن ایگزام (ای ایس ایس ای) کے ذریعے مرکزی سطح پر بھرتی کا نظام قائم کیا گیا ہے، تاکہ تمام ای ایم آر ایس میں اہل اور قابل تدریسی و غیر تدریسی عملے کی تقرری کو یقینی بنایا جا سکے۔
- پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مضبوط کرنے کے واسطے باقاعدہ ابتدائی تعارفی تربیتی پروگرام، دورانِ ملازمت باقاعدہ تربیت اور مسلسل صلاحیت سازی کے اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔
- ای ایم آر ایس کو بروقت فنڈ فراہم کرنے کے لیے این ای ایس ٹی ایس براہِ راست اسکولوں کو مسلسل اخراجات کے لیے گرانٹ جاری کر رہی ہے۔
ان ادارہ جاتی اصلاحات سے ای ایم آر ایس کے نظم و نسق میں جواب دہی، باہمی رابطے اور نگرانی کا نظام مضبوط ہوا ہے، جس کے نتیجے میں مجموعی انتظامی امور میں بہتری آئی ہے۔ اڈیشہ، بہار اور مدھیہ پردیش سمیت ریاست کے لحاظ سے منظور شدہ، سرگرم عمل اور زیرِ تعمیر ای ایم آر ایس کی تفصیلات ضمیمہ I میں دی گئی ہیں۔
کیونجھر اور شہڈول پارلیمانی حلقوں میں منظور شدہ، سرگرم عمل اور زیرِ تعمیر ای ایم آر ایس کی تفصیلات ضمیمہ II میں دی گئی ہیں۔
ارریہ لوک سبھا حلقے کا کوئی بھی بلاک ای ایم آر ایس کے قیام کے لیے مطلوبہ مقررہ معیار پر پورا نہیں اترتا ہے ۔
(ای):کیونجھر لوک سبھا حلقہ میں واقع ای ایم آر ایس میں طلبہ کا اندراج:
|
ضلع
|
ای ایم آر ایس
|
طلبہ کی کل تعداد (تعلیمی سال 26-2025 )
|
|
کیونجھر
|
ای ایم آر ایس چمپوا
|
329
|
|
کیونجھر
|
ای ایم آر ایس رنکی
|
407
|
|
کیونجھر
|
ای ایم آر ایس پٹانہ
|
120
|
|
کیونجھر
|
ای ایم آر ایس کرنجیا
|
415
|
|
کیونجھر
|
ای ایم آر ایس ٹھاکرمنڈا
|
120
|
گزشتہ 5 سالوں کے دوران ریاست اڈیشہ کو ای ایم آر ایس اسکیم کے لیے جاری کردہ کل فنڈ 2254.71 کروڑ روپے ہے۔
خالی عہدوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے، 9111 تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو پہلے ہی بھرتی کیا جا چکا ہے اور ملک بھر میں ای ایم آر ایس کے لیے 7267 تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے دوسرے بیچ کے لیے امتحان کا انعقاد کیا گیا ہے۔ بھرتی کے پہلے مرحلے میں اڈیشہ بھر کے ای ایم آر ایس میں کل 514 تدریسی عملہ تعینات کیا گیا ہے جس کے تحت کیونجھر لوک سبھا حلقہ میں واقع ای ایم آر ایس میں 59 تدریسی عملہ کی بھرتی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، ریاستی حکومتوں کو یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ وہ خالی عہدوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ڈیپوٹیشن اور عارضی بنیاد پر عملے کو تعینات کریں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔
ای ایم آر ایس جدید ڈیزائن کے لڑکوں اور لڑکیوں کے علیحدہ ہاسٹلز، مربوط ڈائننگ ہال اور باورچی خانے کی سہولیات، تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے لیے کوارٹر، جدید تدریسی آلات سے لیس اچھی ہوادار کلاس رومز، سائنس اور کمپیوٹر لیبارٹری، پڑھائی کے متنوع وسائل پر مشتمل لائبریریاں، کھیل کے میدان اور کھیلوں کا سامان،مقامی فن و ثقافت کے تحفظ کے لیےفنون، کھیل اور موسیقی کی غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے سہولیات سے آراستہ ہیں۔
ضمیمہ I
’’ای ایم آر ایس کی مضبوطی اور توسیع ‘‘کے حوالے سے
ریاست کے لحاظ سے 30 جون 2026 تک ای ایم آر ایس کی موجودہ حالت
|
نمبر شمار
|
ریاست / مرکزکے زیر انتظام علاقے
|
منظور شدہ
|
فنکشنل/ ای ایم آر ایس
|
تعمیر کے مختلف مراحل
|
|
1
|
آندھرا پردیش
|
28
|
28
|
4
|
|
2
|
اروناچل پردیش
|
11
|
5
|
3
|
|
3
|
آسام
|
17
|
6
|
7
|
|
4
|
بہار
|
3
|
2
|
1
|
|
5
|
چھتیس گڑھ
|
75
|
75
|
31
|
|
6
|
دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو
|
1
|
1
|
1
|
|
7
|
گجرات
|
47
|
44
|
12
|
|
8
|
ہماچل پردیش
|
4
|
4
|
2
|
|
9
|
جموں و کشمیر
|
6
|
6
|
3
|
|
10
|
جھارکھنڈ
|
91
|
51
|
28
|
|
11
|
کرناٹک
|
12
|
12
|
0
|
|
12
|
کیرالہ
|
4
|
4
|
1
|
|
13
|
لداخ
|
3
|
0
|
2
|
|
14
|
مدھیہ پردیش
|
71
|
71
|
16
|
|
15
|
مہاراشٹر
|
39
|
37
|
14
|
|
16
|
منی پور
|
21
|
5
|
14
|
|
17
|
میگھالیہ
|
38
|
2
|
29
|
|
18
|
میزورم
|
17
|
11
|
7
|
|
19
|
ناگالینڈ
|
22
|
3
|
19
|
|
20
|
اڈیشہ
|
114
|
47
|
45
|
|
21
|
راجستھان
|
31
|
31
|
0
|
|
22
|
سکم
|
4
|
4
|
0
|
|
23
|
تمل ناڈو
|
8
|
8
|
1
|
|
24
|
تلنگانہ
|
23
|
23
|
1
|
|
25
|
تریپورہ
|
21
|
12
|
5
|
|
26
|
اتر پردیش
|
4
|
3
|
0
|
|
27
|
اتراکھنڈ
|
4
|
4
|
2
|
|
28
|
مغربی بنگال
|
9
|
9
|
1
|
|
|
کل
|
728
|
508
|
249
|
ضمیمہ II
’’ ای ایم آر ایس کی مضبوطی اور توسیع ‘‘ کے حوالے سے
کیونجھر اور شہڈول پارلیمانی حلقہ میں منظور شدہ، آپریشنل اور زیر تعمیر ای ایم آر ایس کی صورتحال
|
نمبر شمار
|
پارلیمانی حلقہ
|
ریاست
|
ضلع
|
بلاک/تعلقہ
|
کام کرنے کی حالت
|
تعمیراتی حالت
|
|
کیونجھر پارلیمانی حلقہ
|
|
1
|
کیونجھر
|
اڈیشہ
|
کیندوجھر
|
بامباڑی (جوڈا)
|
غیر فعال
|
پیش تعمیراتی مرحلہ
|
|
2
|
کیونجھر
|
اڈیشہ
|
کیندوجھر
|
باڑیا (جھمپورہ)
|
غیر فعال
|
پیش تعمیراتی مرحلہ
|
|
3
|
کیونجھر
|
اڈیشہ
|
کیندوجھر
|
چمپوا
|
سرگرم عمل
|
مکمل
|
|
4
|
کیونجھر
|
اڈیشہ
|
کیندوجھر
|
گھاٹ گاؤں
|
غیر فعال
|
مکمل
|
|
5
|
کیونجھر
|
اڈیشہ
|
کیندوجھر
|
ہری چندن پور
|
غیر فعال
|
مکمل
|
|
6
|
کیونجھر
|
اڈیشہ
|
کیندوجھر
|
کیندوجھر صدر
|
سرگرم عمل
|
مکمل
|
|
7
|
کیونجھر
|
اڈیشہ
|
کیندوجھر
|
نیاکوٹے (بنسپال)
|
غیر فعال
|
مکمل
|
|
8
|
کیونجھر
|
اڈیشہ
|
کیندوجھر
|
پٹھان
|
سرگرم عمل
|
مکمل
|
|
9
|
کیونجھر
|
اڈیشہ
|
کیندوجھر
|
سہاراپاڑہ
|
غیر فعال
|
مکمل
|
|
10
|
کیونجھر
|
اڈیشہ
|
کیندوجھر
|
ٹیلکوئی
|
غیر فعال
|
مکمل
|
|
11
|
کیونجھر
|
اڈیشہ
|
میوربھنج
|
کرنجیا
|
سرگرم عمل
|
مکمل
|
|
12
|
کیونجھر
|
اڈیشہ
|
میوربھنج
|
ٹھاکرمنڈا
|
سرگرم عمل
|
مکمل
|
|
شہڈول پارلیمانی حلقہ
|
|
نمبر شمار
|
پارلیمانی حلقہ
|
ریاست
|
ضلع
|
بلاک/تعلقہ
|
کام کرنے کی حالت
|
تعمیراتی حالت
|
|
1
|
شہڈول
|
مدھیہ پردیش
|
شہڈول
|
شہڈول
|
سرگرم عمل
|
جاری ہے
|
|
2
|
شہڈول
|
مدھیہ پردیش
|
شہڈول
|
سہاگپور
|
سرگرم عمل
|
مکمل
|
|
3
|
شہڈول
|
مدھیہ پردیش
|
شہڈول
|
جیت پور
|
سرگرم عمل
|
مکمل
|
|
4
|
شہڈول
|
مدھیہ پردیش
|
انوپ پور
|
جیٹھری
|
سرگرم عمل
|
مکمل
|
|
5
|
شہڈول
|
مدھیہ پردیش
|
انوپ پور
|
پشپراج گڑھ
|
سرگرم عمل
|
جاری ہے
|
|
6
|
شہڈول
|
مدھیہ پردیش
|
عمریا
|
پالی(ایم پی)
|
سرگرم عمل
|
مکمل
|
*************
(ش ح ۔ م ش ع ۔ت ا )
U. No. 2426
(ریلیز آئی ڈی: 2301981)
وزیٹر کاؤنٹر : 10