جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ڈی ڈبلیو ایس کے زیر اہتمام جل جیون مشن 2.0 کے تحت صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کثیرشراکتدار مشاورتی اجلاس پر قومی ورکشاپ کا انعقاد


قومی ورکشاپ میں مستقبل کے تربیتی فریم ورک کی تشکیل کے لیے تمام شراکتداروں کی شرکت

प्रविष्टि तिथि: 20 AUG 2026 5:48PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y3QA.jpg

وزارتِ جل شکتی کے پینے کے پانی اور صفائی کے شعبے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) نے ’’جل جیون مشن (جے جے ایم2.0) کے تحت گرام پنچایتوں، گاؤں کی پانی اور صفائی سے متعلق کمیٹیوں (وی ڈبلیو سی ایس) اور سوجلم شکتی گروپس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کثیر شراکتدار مشاورتی اجلاس‘‘کے عنوان سے ایک قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ میں ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے نمائندوں، دیہی واش پارٹنرز، تربیتی اداروں اور دیگر اہم شراکت داروں نے شرکت کی تاکہ فیلڈ لیول کے اہلکاروں بشمول گرام پنچایت کے نمائندوں کے لیے تیار کردہ صلاحیتوں میں اضافے کے ماڈیولز کا اجتماعی طور پر جائزہ لیا جا سکے اور ان پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔ اس مشاورت کا بنیادی مقصد مختلف ریاستوں کے تجربات اور زمینی حقائق کی روشنی میں ماڈیولز کے مواد، تدریسی طریقہ کار اور فیلڈ میں ان کے عمل درآمد کو مضبوط بنانا تھا تاکہ جے جے ایم 2.0 کے تحت ان کو حتمی شکل دی جا سکے اور موثر انداز میں نافذ کیا جا سکے۔

پروگرام کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے، نیشنل جل جیون مشن کے اضافی سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر جناب کمل کشور سون نے دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی خدمات کو طویل عرصے تک برقرار رکھنے کے لیے جے جے ایم   2.0 کے تحت صلاحیت سازی پر بڑھتی ہوئی توجہ کا ذکر کیا۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پائیدار خدمات کی فراہمی صرف بنیادی ڈھانچے کی تعمیر تک محدود نہیں ہے، انہوں نے گرام پنچایتوں اور مقامی شراکت داروں کو ضروری علم، مہارت اور ادارہ جاتی مدد سے بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ گاؤں کے واٹر سپلائی سسٹم کو بہتر طریقے سے چلا سکیں۔ انہوں نے واضح ذمہ داریوں، جن بھاگیداری اور ایک مضبوط تکنیکی امدادی نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا تاکہ دیہی کنبوں کو باقاعدہ، محفوظ اور قابلِ اعتماد پینے کا پانی فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ سادہ، عمل پر مبنی اور عملی تربیتی ماڈیولز تیار کریں اور کہا کہ صلاحیتوں میں اضافے کی کوششیں گاؤں کی سطح کے شراکتداروں کے نقطہ نظر سے ڈیزائن کی جانی چاہئیں تاکہ وہ سیکھی ہوئی باتوں کو روزمرہ کے کاموں میں ڈھال سکیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شرکاء کا اجتماعی تجربہ اور مہارت جل جیون مشن 2.0 کے تحت ایک جامع اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق صلاحیت سازی فریم ورک تشکیل دینے میں مدد کرے گی۔

جوائنٹ سکریٹری محترمہ سواتی مینا نائک نے اس ورکشاپ کے مقاصد اور متوقع نتائج کا خاکہ پیش کیا اور دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی پائیدار اور قابلِ اعتماد خدمات کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط کیپیسٹی بلڈنگ سسٹم کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی سسٹمز کی طویل مدتی کامیابی کا انحصار صرف بنیادی ڈھانچے پر نہیں بلکہ مقامی اداروں اور برادریوں کی صلاحیتوں پر بھی ہے۔ انہوں نے گرام پنچایتوں، کمیونٹی اداروں اور تکنیکی امدادی ایجنسیوں کے درمیان واضح اور متعین کردار و ذمہ داریوں کی اہمیت پر زور دیا۔ صلاحیتوں میں اضافے پر مبنی اس تربیت کا محور عملی اور استعمال میں آسان معلومات ہونی چاہئیں، جس سے شراکتداروں کو بشمول پانی کے ذرائع کی پائیداری، پانی کا معیار، دیکھ بھال اور آپریشن، مالیاتی نظام اور عوامی شرکت واٹر سپلائی کی خدمات کے اہم پہلوؤں کو سمجھنے میں مدد ملے۔ کمیونٹی کی ملکیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے عوام کو مقامی آبی وسائل کے انتظام اور ان کی دیکھ بھال میں فعال شراکت دار بننے کی ترغیب دی۔

جے جے ایم  2.0 کے تحت ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے ٹاسک ٹریکنگ، نگرانی اور جوابدہی کو بہتر بنانے کے لیے ایک اپ ڈیٹ شدہ ڈیجیٹل سسٹم کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے سروس کے نظام کو مضبوط کیا جا سکتا ہے اور تمام سطحوں پر درست فیصلے لینے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ گاؤں کی سطح پر پانی کی پائیدار فراہمی کے لیے مسلسل کیپیسٹی بلڈنگ، تکنیکی رہنمائی اور ادارہ جاتی معاونت انتہائی ضروری ہے۔

 

اس کے بعد شرکاء کو نیشنل جل جیون مشن کی جانب سے تیار کردہ آٹھ (8) تربیتی اور کیپیسٹی بلڈنگ ماڈیولز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ورکشاپ کی ایک بڑی خصوصیت گروپ کی بنیاد پر مشاورتی مشق تھی، جس کے دوران شرکاء نے ماڈیولز کا جائزہ لیا، ان کی افادیت، عملییت اور وسعت پر تبادلہ خیال کیا اور ان کی تاثیر کو بڑھانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔ تمام شراکتداروں نے مل کر صلاحیتوں میں اضافے کی نئی ضروریات کی نشاندہی کی اور جے جے ایم 2.0 کے تحت تربیتی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے لیے سفارشات تیار کیں۔

اس ورکشاپ کا اختتام تمام شراکت داروں کے اس مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا کہ صلاحیت سازی کے طریقہ کار کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور ایک جامع و مستقبل کی ضروریات کے مطابق فریم ورک تیار کیا جائے گا جو جے جے ایم 2.0 کے مقاصد میں معاون ثابت ہو۔ اس مشاورت سے حاصل ہونے والی بصیرت اور سفارشات سے تربیتی ماڈیولز کو مزید بہتر بنانے اور تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں عمل درآمد کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

*****

(ش ح ۔  ک ح۔ م ذ)

U.No: 2384


(रिलीज़ आईडी: 2301649) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil