نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
’فرینڈس آف مائی بھارت‘: وزیر اعظم نریندر مودی کے ’وِکست بھارت‘ کے خواب سے متاثر ایک نیا عالمی نوجوان رابطہ
گاندھی نگر میں منعقدہ ’برکس یوتھ سمٹ 2026‘ کے موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزیرمملکت محترمہ رکشا کھڈسے نے اس کا اعلان کیا
प्रविष्टि तिथि:
19 AUG 2026 7:53PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت’مائی بھارت‘ کے ذریعے دنیا بھر میں مقیم بھارت نژاد نوجوانوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کررہی ہے۔ یہ پیش رفت’فرینڈس آف مائی بھارت‘ایک خصوصی ڈیجیٹل طریقہ کار کے ذریعے کی جارہی ہے۔اس کا اعلان گاندھی نگر میں ’برکس یوتھ سمٹ 2026‘ کے دوران نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے نے کیا۔ یہ پہل بیرون ملک مقیم بھارت نژاد طلباء، نوجوان پیشہ ور افراد اور دیگر نوجوانوں کو ان کے جغرافیائی مقام سے قطع نظر، ’مائی بھارت‘ پر موجود تعمیر وطن کی مختلف سرگرمیوں، رضاکارانہ اقدامات اور نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والے پروگراموں کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔ اس کا مقصد ان کی سوچ، مہارتوں، تجربات اور امنگوں کو بھارت کے ترقیاتی سفر میں شامل کرنا ہے۔

اس تقریب میں گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ جناب ہرش سنگھوی، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ہیمانگ جوشی اور نوجوانوں کے امور کے محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری جناب نتیش کمار مشرا نے برکس اور شراکت دار ممالک کے نوجوان لیڈروں کے ساتھ شرکت کی۔

یہ طریقہ کار دنیا بھر کے بھارت نژاد نوجوانوں کو ’فرینڈ آف مائی بھارت‘ کے طور پر اندراج کرنے اور اپنے یوتھ کلبوں یا تنظیموں کی سرگرمیوں اور دلچسپی کے شعبوں سے متعلق معلومات شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ تعلیم، ماحول، صحت کے بارے میں بیداری ، آفت کی صورت میں امداد اور ثقافتی تحفظ جیسے مختلف شعبوں میں رضاکارانہ خدمات کے مواقع کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرے گا، جس سے نوجوان ملک میں چلنے والے مختلف سماجی اقدامات میں حصہ لے سکیں گے۔

ایک مخصوص ’اپنے بھارت کو جانیے‘(نو یور انڈیا)شعبہ دنیا بھر کے بھارت نژاد نوجوانوں کو بھارت کی تہذیب، ثقافت، تاریخ، سیاحت، سفر اور نامور رہنماؤں کے بارے میں منتخب مواد کے ذریعے اپنے ملک کے ساتھ تعلق کو مزید مضبوط بنانے میں مدد کرے گا۔ یہ طریقہ کار ’مائی بھارت‘ کے اہم اقدامات اور قومی اہمیت کے حامل پروگراموں کو بھی پیش کرے گا، جس سے بھارت کی نوجوانوں کی قیادت میں ترقی کے سفر کے بارے میں مزید بیداری پیدا ہوگی اور عالمی سطح پر وسیع تر شمولیت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

’فرینڈز آف مائی بھارت‘ نوجوانوں کے عالمی رابطے کا ایک دیرپا نظام قائم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے، جو بھارت نژاد نوجوانوں کو دنیا میں کہیں بھی رہتے ہوئے بھارت کے ساتھ جڑے رہنے اور اس کی ترقی میں اپنا تعاون دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس کا مقصد ’وِکست بھارت‘ کی جانب اہم سفر میں دنیا بھر کے بھارتی نوجوانوں کے جوش و جذبے، خیالات، مہارتوں اور امنگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔
مائی بھارت کے بارے میں
میرا یُوا بھارت (مائی بھارت)، جس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے 31 اکتوبر 2023 کو کیا تھا، ایک قومی نوجوانوں کا پلیٹ فارم ہے جو خدمت، فرض شناسی اور عوامی شرکت (جن بھاگیداری) کے اصولوں پر قائم ہے۔ یہ نوجوانوں کو عملی تعلیم، رضاکارانہ خدمات، مہارتوں، قیادت، رہنمائی اور قومی مہمات سے جوڑتا ہے، تاکہ وہ وِکست بھارت 2047@ کی سمت میں سیکھنے، قیادت کرنے اور اپنا تعاون دینے کے قابل بن سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ش ب ۔ع ن)
U. No. 2349
(रिलीज़ आईडी: 2301433)
आगंतुक पटल : 4