دیہی ترقیات کی وزارت
دیہی ترقی کی وزارت میں ہندی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد
प्रविष्टि तिथि:
19 AUG 2026 8:55PM by PIB Delhi
دیہی ترقی اور زراعت و کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان کی صدارت میں دیہی ترقی کی وزارت کی ہندی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ، نئی دہلی کے کرشی بھون میں منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں جناب کلیان بنرجی، جناب دھرم بیر سنگھ اور محترمہ انیتا ناگ سنگھ چوہان، اراکین پارلیمنٹ (لوک سبھا) کے علاوہ کمیٹی کے دیگر اراکین اور وزارت کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

محکمۂ اراضی وسائل کے سکریٹری جناب نریندر بھوشن اور دیہی ترقی کے سکریٹری جناب روہت کنسل نے اپنے اپنے محکموں میں سرکاری زبان ہندی کے استعمال کو فروغ دینے کی سمت میں ہونے والی پیش رفت اور حاصل شدہ کامیابیوں سے کمیٹی کو آگاہ کیا۔ انہوں نے سرکاری خط و کتابت میں ہندی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے وزارت کی جانب سے جاری کوششوں اور اس سمت میں ہونے والی مسلسل پیش رفت کو اجاگر کیا۔

اجلاس میں خصوصی مدعو اراکین کی حیثیت سے مختلف اداروں کی جانب سے نامزد ہندی کے ماہرین نے بھی شرکت کی، جن میں جناب گریش پنکج، جناب اندر کمار جین، جناب دیوی پرساد مشرا، ایڈووکیٹ ڈاکٹر بی۔ مدھو، ڈاکٹر نریندر کمار سنت، محترمہ کیتھی روہلوپوی اور جناب رجنیش موہنوت شامل تھے۔

کمیٹی کے اراکین اور مدعو ماہرین نے وزارت میں سرکاری زبان ہندی کے استعمال کو مزید فروغ دینے کے لیے متعدد تخلیقی تجاویز پیش کیں۔ معزز وزیر نے ان تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اراکین کو یقین دلایا کہ ان پر سنجیدگی سے غور کرکے ضروری کارروائی کی جائے گی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ سرکاری امور میں انگریزی پر حد سے زیادہ انحصار غلامانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے اور ہمیں ہندی اور دیگر ہندوستانی زبانوں کے استعمال پر فخر محسوس کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی ترقی کی وزارت بنیادی طور پر دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے کام کرتی ہے، اس لیے وزارت کی پالیسیوں اور پروگراموں کو ایسی زبان میں عام لوگوں تک پہنچایا جانا چاہیے جو ان کے لیے آسان اور قابل فہم ہو۔
جناب چوہان نے ہندی کو ’’ہندوستان کی روح اور عام لوگوں کی آواز‘‘ قرار دیتے ہوئے وزارت کے افسران سے اپیل کی کہ وہ سرکاری امور میں ہندی کے استعمال کو بڑھانے کے لیے پوری لگن اور خلوص کے ساتھ کوشش کریں۔
معزز وزیر نے یہ بھی ہدایت دی کہ ہندی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں اور ہندی کو مزید فروغ دینے کے لیے وزارت کے پروگراموں میں مقامی ادیبوں کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ خط و کتابت، جہاں مناسب ہو، ان کی متعلقہ علاقائی زبانوں میں بھی کی جائے۔
اجلاس کا اختتام وزارت کے سرکاری امور اور دیہی ترقی کے پروگراموں کے فوائد کو ہر فرد تک پہنچانے میں ہندی اور دیگر ہندوستانی زبانوں کے استعمال کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کے اعادے کے ساتھ ہوا۔
******
ش ح۔ع ح۔ج ا
U. No. 2346
(रिलीज़ आईडी: 2301424)
आगंतुक पटल : 2