وزارت دفاع
بھارت فروری 2027 میں نئی دہلی میں 5ویں کوسٹ گارڈ گلوبل سمٹ کی میزبانی کرے گا
प्रविष्टि तिथि:
19 AUG 2026 8:34PM by PIB Delhi
بھارتیہ تٹ رکشک (انڈین کوسٹ گارڈ) کی سورنم جینتی (50ویں سالگرہ) کے موقع پر، بھارت فروری 2027 میں نئی دہلی میں پانچویں کوسٹ گارڈ گلوبل سمٹ (سی جی جی ایس) کی میزبانی کرے گا۔ ابتدائی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر، بھارتیہ تٹ رکشک نے آج ہائبرڈ موڈ میں پانچویں سی جی جی ایس کی ورکنگ لیول میٹنگ (ڈبلیو ایل ایم) کی میزبانی کی۔
ان مشاورتوں کا محور آنے والی سمٹ کے اہم ادارہ جاتی اور تنظیمی پہلو تھے، جن میں سی جی جی ایس میٹنگ گائیڈلائنز کی بہتری، معلومات کے تبادلے کے طریقہ کار کو مضبوط بنانا، اور سی جی جی ایس ویب سائٹ کی مزید ترقی و انتظام شامل ہیں۔ مباحثوں میں پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تجربات اور بہترین طریقوں کے وسیع تر تبادلے کے ذریعے اجتماعی استعداد کار کو بڑھانے کی راہوں پر بھی غور کیا گیا۔

ورکنگ لیول میٹنگ نے پانچویں سی جی جی ایس کے لیے ادارہ جاتی تیاریوں کو آگے بڑھانے اور شریک بحری ایجنسیوں کے درمیان بات چیت اور ہم آہنگی کو آسان بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔ اجلاس میں مستقبل کی مشترکہ سرگرمیوں کے لیے مجوزہ ایکٹیویٹی کیلنڈر کا جائزہ بھی لیا گیا، جس کا مقصد پائیدار تعاون کو فروغ دینا اور شریک ایجنسیوں کے درمیان بحری شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔
پانچویں سی جی جی ایس بھارت کے 'مہاساگر' وژن اور ایک مشترکہ، جامع اور مستقبل اندیش بحری نظام کو فروغ دینے کے عزم کا ایک اہم مظہر ہوگی۔ اپنی مسلسل شمولیت اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے، انڈین کوسٹ گارڈ عالمی بحری حدود کی سلامتی، تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں اپنا تعاون دینے کے لیے پرعزم ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2344
(रिलीज़ आईडी: 2301388)
आगंतुक पटल : 13