وزارت دفاع
دفاعی سکریٹری کا دو روزہ دورۂ آرمینیا مکمل ہوا
प्रविष्टि तिथि:
19 AUG 2026 8:23PM by PIB Delhi
دفاعی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے 17 سے 18 اگست 2026 تک آرمینیا کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران، انہوں نے آرمینیا کے نائب وزیر دفاع جناب کیرن برٹیان ، اور اولین نائب وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف آف آرمینیا، جناب ایڈورڈ آسریان کے ساتھ باہمی میٹنگز کا اہتمام کیا۔
ان مباحثوں میں جاری دفاعی اور فوجی تکنیکی تعاون کے تمام تر پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا، جس میں استعداد کار بڑھانے، تربیت، فوجی تکنیکی تعاون اور دفاعی تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) پر خاص زور دیا گیا۔ فریقین نے بھارتی اور آرمینیائی مسلح افواج کے درمیان مشترکہ خدمات کے اسٹاف مذاکرات کو ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے ٹرمز آف ریفرینس کا تبادلہ بھی کیا۔
ڈیفنس سکریٹری نے آرمینیا کے ہائی ٹیک انڈسٹری کے وزیر مسٹر ڈیوٹ ٹریڈووسیان سے ملاقات کی اور دفاعی تحقیق و ترقی سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دورے کے موقع پر، دونوں وزارتِ دفاع کے درمیان مشترکہ تعاون، اختراع اور تحقیق کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک مفاہمتی عرضداشت کو حتمی شکل دی گئی اور اس پر دستخط کیے گئے۔
جناب راجیش کمار سنگھ نے آرمینیا کے وزیر دفاع جناب سورین پاپیکیان سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے بھارت اور آرمینیا کے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور فوجی تکنیکی تعاون میں شراکت داری کو بڑھانے کے لیے نئی راہوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دورے کے ایک حصے کے طور پر، ڈیفنس سکریٹری نے وازگین سرگسیان کے نام سے منسوب آرمینیائی ملٹری اکیڈمی کا دورہ کیا اور اکیڈمی کے سربراہ اور فیکلٹی ارکان سے بات چیت کی۔ اکیڈمی میں بھارتی تعاون سے قائم کردہ آئی ٹی لیب کے دورے کے دوران، انہوں نے بھارت اور آرمینیا کے دفاعی تعاون کے ایک اہم ستون کے طور پر استعداد کار بڑھانے اور تربیت کے کلیدی کردار پر زور دیا۔
ڈیفنس سکریٹری نے یرے وان میں آرمینیا کے نائب وزیر خارجہ مسٹر مناٹساکان سفاریان کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔ ان مباحثوں کا محور بھارت اور آرمینیا کے درمیان بڑھتی ہوئی دفاعی شراکت داری تھا۔ چونکہ آرمینیا اپنی دفاعی خریداریوں میں تنوع لانے کا خواہاں ہے، اس لیے بھارت فوجی تکنیکی تعاون میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے۔ دونوں ممالک کثیر الجہتی اور اسٹریٹجک خودمختاری پر یکساں نظریہ رکھتے ہیں۔
اس دورے نے باہمی، علاقائی اور عالمی مسائل پر بھارت اور آرمینیا کے درمیان نظریات کی بڑھتی ہوئی ہم آہنگی کو ظاہر کیا، اس کے ساتھ ہی پہلے سے مضبوط دوطرفہ دفاعی شراکت داری کو اگلے درجے پر لے جانے کے لیے دونوں فریقین کے پختہ عزم کا اعادہ بھی کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2343
(रिलीज़ आईडी: 2301387)
आगंतुक पटल : 12