بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے جنرل اٹلانٹک سنگاپور اے سی کے پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ ایکو ٹکنالوجی اینڈ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے اضافی حصص کی خریداری کو منظوری دے دی ہے
प्रविष्टि तिथि:
18 AUG 2026 6:45PM by PIB Delhi
بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے جنرل اٹلانٹک سنگاپور اے سی کے پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ ایکو ٹکنالوجی اینڈ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے اضافی حصص کی خریداری کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ الحاق مکمل تخفیف شدہ بنیاد پر ، 25 فیصد کی حد سے تجاوز کرتے ہوئے، جنرل اٹلانٹک سنگاپور اے سی کے پرائیویٹ لمیٹڈ (حاصل کنندہ) کے ذریعہ ایکو ٹکنالوجی اینڈ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ (ہدف) کے اضافی حصص کی خریداری کا تصور پیش کرتا ہے، جو کہ ہدف کمپنی کے رائٹس ایشو کے مطابق ہے۔
خریدار کمپنی ایک انویسٹمنٹ ہولڈنگ کمپنی ہے جو سنگاپور کے قوانین کے تحت قائم کی گئی ہے۔ یہ جنرل اٹلانٹک انویسٹمنٹ فنڈس کے گروپ کے ساتھ منسلک ہے جو عالمی سطح پر مختلف شعبوں مثلاً تکنالوجی، حفظانِ صحت اور لائف سائنسز، بنیادی ڈھانچہ اور زمین جائیداد، مالیاتی خدمات، کنزیومر، موسمیات اور پائیدار بنیادی ڈھانچہ جیسے شعبوں میں ابھرتے ہوئے کاروباری اداروں کو پونجی اور کلیدی تعاون فراہم کرتا ہے۔
ہدف کمپنی بھارت میں قائم ایک انشور-ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے۔ بھارت میں اس کی تین مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنیاں، جن کے نام ہیں ایشورلنک، ایکو جنرل انشورنس اور ایکو لائف انشورنس۔ ایکو جنرل انشورنس اور ایکو لائف انشورنس بالترتیب لائسنس یافتہ جنرل (نان لائف) بیمہ کمپنی اور جیون بیمہ فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔
ایشور لنک بھارت میں بیمہ پالیسیاں تقسیم کرنے کاروبار میں شامل ہونے کے لیے آئی آر ڈی اے آئی سے کارپوریٹ ایجنسی لائسنس حاصل کرنے کی منتظر ہے۔ ایکو ٹیک نے دیگر اداروں میں بھی سرمایہ کاری کی ہے۔
***
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2202
(रिलीज़ आईडी: 2300996)
आगंतुक पटल : 5